ڈاکٹر گیل مِنالٹ نے سرسید انٹرنیشنل ایکسیلنس ایوارڈ کی رقم ویمنس کالج کو عطیہ کی

علی گڑھ، 26/اکتوبر: مشہور مؤرخ اور نامور مصنفہ ڈاکٹر گیل مِنالٹ (پروفیسر ایمریٹا، شعبہئ تاریخ، یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن) نے سرسید انٹرنیشنل...

علی گڑھ، 26/اکتوبر: مشہور مؤرخ اور نامور مصنفہ ڈاکٹر گیل مِنالٹ (پروفیسر ایمریٹا، شعبہئ تاریخ، یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن) نے سرسید انٹرنیشنل ایکسیلنس ایوارڈ کی دو لاکھ روپئے کی رقم لڑکیوں کی تعلیم کے کاز کو فروغ دینے کے لئے اے ایم یو کے ویمنس کالج کو عطیہ کی ہے۔ انھیں گزشتہ 17/اکتوبر کو جشن یوم سرسید پر یہ ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا۔ 

پروفیسر گیل منالٹ کی ا
س فیاضی کی سراہتے ہوئے اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ اس سے خواتین کی تعلیم کے تئیں پروفیسر منالٹ کی سنجیدگی اور تندہی کا پتہ چلتا ہے۔

اپنے ایک ای میل کے ذریعہ پروفیسر طارق منصور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروفیسر گیل مِنالٹ نے کہاکہ اے ایم یو اور ویمنس کالج سے اپنے تعلق کو وہ اپنی ذاتی زندگی اور علمی زندگی دونوں میں ہمیشہ ایک خاص درجہ دیتی ہیں۔ اس سے قبل ایک دیگر ای میل میں انھوں نے کہا تھا کہ اے ایم یو کی جانب سے ایکسیلنس ایوارڈ ملنے پر انھیں انتہائی خوشی ہوئی اوروہ ایوارڈ کی رقم ہندوستان میں خواتین کی تعلیم کے لئے عطیہ کریں گی۔ انھوں نے کہا ”میں امید کرتی ہوں کہ اس رقم کا استعمال مثال کے طور پر لائبریری کے وسائل کو بہتر بناکر اور آرٹ و سائنس کی تحقیق کے لئے دستیاب الیکٹرانک وسائل تک رسائی کے ذریعہ خواتین کی تعلیم کے لئے کیا جائے گا“۔

قابل ذکر ہے کہ پروفیسر منالٹ 1972 ء سے یونیورسٹی آف ٹیکساس میں پڑھارہی ہیں۔ ہندوستان کی انیسویں و بیسویں صدی کی تاریخ بشمول مذہب، سیاست، علمی و سماجی تاریخ اور خواتین کی تحریکات میں ان کی تحقیق کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں اسلام کی تاریخ پر ان کی کئی اہم تصنیفات ہیں۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ڈاکٹر گیل مِنالٹ نے سرسید انٹرنیشنل ایکسیلنس ایوارڈ کی رقم ویمنس کالج کو عطیہ کی
ڈاکٹر گیل مِنالٹ نے سرسید انٹرنیشنل ایکسیلنس ایوارڈ کی رقم ویمنس کالج کو عطیہ کی
https://1.bp.blogspot.com/-wF_tjaol074/X5bQfRGPT3I/AAAAAAAAlpQ/7a7lVnY2vjwzwqLRHaIq0A0KV5fvEkjWwCLcBGAsYHQ/s320/Prof%2BGail%2BMinault%2B.PNG
https://1.bp.blogspot.com/-wF_tjaol074/X5bQfRGPT3I/AAAAAAAAlpQ/7a7lVnY2vjwzwqLRHaIq0A0KV5fvEkjWwCLcBGAsYHQ/s72-c/Prof%2BGail%2BMinault%2B.PNG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_458.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_458.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy