سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کی تعلیم اور خاتون سائنسدانوں کی خدمات پر ویبینار کا انعقاد

علی گڑھ، 16/ اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صدی تقریبات کے تحت ’اکیسویں صدی میں سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (اسٹیم) ...

علی گڑھ، 16/ اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صدی تقریبات کے تحت ’اکیسویں صدی میں سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کے امکانات اور خاتون سائنسدانوں کی خدمات‘ موضوع پر دو روزہ ویبینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین نے نامور خاتون سائنسدانوں اور محققین کی خدمات اور حصولیابیوں کو بیا
ن کیا۔ 

اے پی جے عبدالکلام اسٹیم ای آر سنٹر، اے ایم یو کے زیر اہتمام منعقدہ اس ویبینار میں شانتی سوروپ بھٹناگر ایوارڈ یافتہ سائنسداں ڈاکٹر بشریٰ عتیق (آئی آئی ٹی، کانپور) اور پروفیسر جیوتی مئی داس (آئی اے سی ایس، کولکاتہ) نے اپنے خطبات میں اس بات پر زور دیا کہ اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا سامنا سائنس پر زور دے کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں خواتین کی صلاحیتوں کے بھرپور استعمال کی وکالت کی۔ 

ڈاکٹر بشریٰ عتیق نے پروسٹیٹ کینسر کے علاج میں اینڈروجین ڈپریویشن تھیریپی کے استعمال کے موضوع پر، جب کہ پروفیسر جیوتی نے ’بایولوجیکل سسٹم میں کیمسٹری‘ کے موضوع پر خطبات پیش کئے۔ 

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے افتتاحی خطبہ میں کہاکہ سائنس کے میدان میں خاتون سائنسدانوں کی خدمات کا نہ صرف اعتراف کرنے کی ضرورت ہے، بلکہ سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کی تعلیم میں لڑکیوں کی زیادہ حصہ داری کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ انھوں نے سیمینار کے پینل میں شامل نامور خاتون سائنسدانوں اور محققین کو مبارکباد بھی پیش کی۔ 

دو روزہ ویبینار میں پروفیسر انل پردھان، پروفیسر سلطانہ این ناہر (اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی)، پروفیسر انورادھا گودراورتی (فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی)، پروفیسر ایس مجمدار (ٹی آئی ایف آر، ممبئی)، پروفیسر قاضی مظہر علی (ڈین، فیکلٹی آف سائنسز، اے ایم یو)،اور پروفیسر اکرام خاں (کوآرڈنیٹر، اے پی جے عبدالکلام اسٹیم -ای آر سنٹر) نے اظہار خیال کیا۔ 

اے پی جے عبدالکلام اسٹیم ای آر سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر توحید احمد نے خطبہئ استقبالیہ اور معاون ڈائرکٹر پروفیسر فرخ ارجمند نے ویبینار کا خاکہ پیش کیا۔ ڈاکٹر صالحہ نسیم (انٹر ڈسپلنری نینو ٹکنالوجی سنٹر، اے ایم یو) نے اظہار تشکر کے ساتھ ہی ڈاکٹر عاصم رضوی و ڈاکٹر صبیحہ پروین کے ہمراہ ویبینار کی نظامت کے فرائض انجام دئے۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کی تعلیم اور خاتون سائنسدانوں کی خدمات پر ویبینار کا انعقاد
سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کی تعلیم اور خاتون سائنسدانوں کی خدمات پر ویبینار کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-SiQrSjnQTLI/X4mPCfEVkDI/AAAAAAAAlQI/jCN1L8kNhpQEWYJ6FGfXCmX1WPGzO_9fQCLcBGAsYHQ/s320/Webinar%2Bon%2BProspects%2Bfor%2BSTEM%2BEducation.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-SiQrSjnQTLI/X4mPCfEVkDI/AAAAAAAAlQI/jCN1L8kNhpQEWYJ6FGfXCmX1WPGzO_9fQCLcBGAsYHQ/s72-c/Webinar%2Bon%2BProspects%2Bfor%2BSTEM%2BEducation.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_53.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_53.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy