اردو اسکولوں میں ’مہابھارت، رامائن، گیتااور غیر اردواسکولوں میں قرآن دینے کافیصلہ

 اورنگ آباد 18/اکتوبر ملک کی موجودہ سیاسی،سماجی اور مذہبی صورتحال کے پیش نظراورنگ آباد کی سماجی تنظیم ریڈ اینڈ فاؤنڈیشن نے یہ فیصلہ کیاہے کہ...

 اورنگ آباد 18/اکتوبر

ملک کی موجودہ سیاسی،سماجی اور مذہبی صورتحال کے پیش نظراورنگ آباد کی سماجی تنظیم ریڈ اینڈ فاؤنڈیشن نے یہ فیصلہ کیاہے کہ علاقہ مراٹھواڑہ کے اردو اورمراٹھی،انگریزی اسکولوں کی لائبریریوں میں مقد س مدہبی کتابوں کو رکھا جائے جس سے کہ ملک میں پائے جانے والے مختلف مذاہب کے مذہبی کتابوں کا مطالعہ طلباء و اساتذہ کے لیے ممکن ہوسکے اور وہ اپنے مذہب کے علاوہ دوسروی مذہبی کتابوں کا مطالعہ بھی کرسکیں۔ اس سلسلہ میں گزشتہ دنوں اورنگ آباد پبلک ہائی اسکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی،اس تقریب میں شہر کے مشہور صنعت کار گریش مگرے کے ہاتھوں اسکول کے پرنسپل سید نعیم الدین کو ’مہابھارت’تلسی رامائن،شریمدت بھگوت گیتا اور شری ویشنومہاپران چاروں مقدس کتابوں کا ایک سیٹ تحفہ میں دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندو ی نے کہاکہ  اورنگ آباد شہر کے اردو قارئین میں لاکڈاؤن میں مطالعہ کا شوق بڑھا ہے،تاریخی،مذہبی کتابوں کے ساتھ دیگر مذاہب کی کتابوں کے مطالعہ کا بھی رجحان بڑھا ہے، ہندوؤں کے پاس مقدس سمجھے جانے والی کتابیں گیتا، رامائن،مہابھارت، شری ویشنو مہاپران ان کتابوں کے تئیں دلچشپی میں اضافہ ہواہے۔گزشتہ ایک ہفتہ میں ان چاروں کتابوں کے 40سیٹ فروخت ہوئے ہیں لوگوں کے دلچشپی و شوق کو دیکھتے ہوئے انہوں نے مزید آذر دیا ہے۔ صنعت کار گریش مگر ے نے کہاکہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ کویڈ19 کے بعد مذہبی کتابوں کے تئیں لوگوں کو دلچشپی میں اضافہ ہوا ہے،ہمیں ایک دوسروں کی مذہبی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے جس کے ایک دوسروں کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے،کوئی بھی مذہب غلط تعلیم نہیں دیتا ہے،بے شک ہمیں اپنے مذہب پر سختی سے عمل کرنا چاہئیے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دیگر مذاہب کی اچھی باتوں سے انکار کریں یا انہیں جاننے اورسمجھنے کی کوشش بھی نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں اورمیرے ساتھیوں نے ریڈاینڈلیڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے یہ ارادہ کیا ہے کہ مراٹھواڑہ کے کم سے کم  100اسکولوں میں قرآن شریف (انگریزی،ہندی،مراٹھی) اور گیتا،رامائن،مہابھارت،ودیگر مذہبی کتابوں کاسیٹ دیں گے۔ پرنسپل سید نعیم سر نے فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی ستائس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہے کہ اس نیک کام کی شروعات ہمارے اسکولوں سے کی جارہی ہے اور مجھے امید ہے کہ پورے علاقہ میں اس کام کی تائید و سراہنا کی جائے گی۔
  واضح رہے کہ شہر کے اردو داں حضرات میں مذہبی کتابوں کا شوق بڑھا ہے۔ ان چار کتابوں کی مجموعہ قیمت پچیس سو روپے ہیں۔ مظہر خان نامی شخص نے ایک ساتھ تیس سیٹ کاآڈر دیا ہے وہ اپنے تمام تعلیمی اداروں میں ان مذہبی کتابوں کو رکھنا چاہتے ہیں۔ ایک اور شوقین یونس خان نے سب سے پہلے ان کتابوں کی فرمائش کی تھی ان کا کہنا ہے کہ ہم جس ملک میں رہتے ہیں ہمیں وہاں کے مذاہب و ادیان،قوموں،ذاتوں،برادریوں کا علم ہونا ضروری ہے ساتھ ہی ان کی مقدس کتابوں میں کیا لکھا ہے وہ بھی معلوم ہونا چاہئے جس ایک دوسرے کو دھرم و مذہب کو سمجھنے آسانی ہوتی ہے اور ایک دوسرے سے قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اردو اسکولوں میں ’مہابھارت، رامائن، گیتااور غیر اردواسکولوں میں قرآن دینے کافیصلہ
اردو اسکولوں میں ’مہابھارت، رامائن، گیتااور غیر اردواسکولوں میں قرآن دینے کافیصلہ
https://1.bp.blogspot.com/-PxYzCDpQahE/X4xy-ShsFcI/AAAAAAAAlTc/aYzjS7Ud7mEqVYorPYrYCmWdzqBQSzhaACLcBGAsYHQ/s320/rilgius%2Bbooks%2Bfree.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-PxYzCDpQahE/X4xy-ShsFcI/AAAAAAAAlTc/aYzjS7Ud7mEqVYorPYrYCmWdzqBQSzhaACLcBGAsYHQ/s72-c/rilgius%2Bbooks%2Bfree.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_58.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_58.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy