حضرات صحابہ کرامؓ کے بغیر دنیا اسلام سے خالی ہے، صحابہ پر زبان درازی کرنے سے بچیں!

مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا صلاح الدین قاسمی اور مفتی ناصر ایوب ندوی کا خطاب!  بنگلور،: مرکز تحفظ اسلام...

مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا صلاح الدین قاسمی اور مفتی ناصر ایوب ندوی کا خطاب! 



بنگلور،: مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کی انتیسویں نشست سے خطاب کرتے جمعیۃ علماء ضلع بنگلور کے صدر مولانا محمد صلاح الدین ایوبی قاسمی مدظلہ نے فرمایا کہ آج پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے طرح طرح کی کوششیں جاری ہیں لیکن یہ بات طئے ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت اسلام کو مٹا نہیں سکتے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے اندر ایک ایسی لچک رکھ دی ہے کہ جتنا ہی اسے دبائیں گے اتنا ہی وہ ابھرے گا۔ مولانا نے فرمایا کہ دشمنانِ اسلام شروع ہی سے اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ عام بھولے بھالے مسلمانوں کو اسلام کی دعوت و تبلیغ سے روکا جائے اور اسلام سے متنفر کرایا جائے اور اس کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کررہے ہیں، جن میں سے ایک حضرات صحابہؓ پر سے اعتماد کو ختم کرنا ہے، صحابہ کرامؓ پر طعن و تشنیع کے ذریعے انکی شخصیت کو مجروح کردیا جائے۔ حالانکہ حضرات صحابہؓ ہی کے ذریعے آج ہمارے پاس قرآن موجود ہے، اسلام کے سارے شعبے حضرات صحابہؓ ہی کی دین ہیں۔مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ اللہ کے نبیؐ کے عشق میں ڈوبے ہوئے تھے، ذرا برابر بھی ان سے اللہ و رسول ؐکی نافرمانی نہیں ہوئی، یہی وجہ ہے کہ حضرات صحابہؓ کو اللہ نے رضی اللہ عنہ کا مژدہ سنایا اور اللہ کے نبیؐ نے ستاروں کے مانند قرار دیکر کہا کہ جس کسی کی بھی اقتدا کرلو گے تو کامیاب ہو جاؤ گے۔مولاناقاسمی نے فرمایا کہ حضراتِ صحابہؓ وہ ہیں جن پر ایمان لانے کی وجہ سے انکے رشتہ داروں، دوستوں نے تک ظلم کیا، کسی صحابی کو حصیر میں لپیٹ کر نیچے سے آگ کا دھواں دیا جاتا، کسی کو ننگا بدن عرب کی تپتی ہوئی ریت پر لٹا کر اوپر بھاری بھر کم چٹان کو رکھ دیا جاتا، اتنی ساری تکلیفوں، مصیبتوں کو برداشت تو کرلیا مگر ایمان کا سودا نہیں کیا۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ ہیں تو امت ہے، حضراتِ صحابہ ؓہیں تو اسلام ہے، صحابہ کرامؓ کے بغیر دنیا اسلام سے خالی ہے۔ مولانا صلاح الدین قاسمی نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا۔

عظمت صحابہؓ کانفرنس کی ستائیسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ کے رفیق مفتی ناصر ایوب ندوی مدظلہ نے فرمایا کہ حضراتِ صحابہؓ وہ لوگ ہیں جنکے دلوں کو اللہ تعالیٰ نے تقوی کے لیے خالص کردیا ہے، انکے لیے مغفرت کا اعلان اور اجر عظیم ہے۔ جن کے بارے میں رسول اللہؐ نے فرمایا کہ میرے صحابہ ستاروں کے مانند ہیں، جسکی بھی اقتدا کرو گے راستہ پا جاؤ گے۔ مولانا نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے دین کی حفاظت اور اسکی سر بلندی کے لیے حضرات صحابہؓ کی پاکیزہ اور مقدس جماعت کو چنا اور حضرات صحابہؓ نے دین کی حفاظت کے لیے تن من دھن کی بازی لگادی۔ تاریخ گواہ ہے کہ ان سچے جانثاروں نے دین اسلام کی خاطر وہ قربانیاں پیش کی ہیں کہ جسکی نظیر پیش کرنے سے عالم انسانیت تہہ دامن سے خالی ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ یہی وہ صحابہؓ ہیں جنہوں نے پیغام خداوندی اور سنت مصطفوی کو عام کرنے کے لیے اپنی گردنیں کٹا دیں، اپنی بیویوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کردیا، یہی وہ صحابہؓ ہیں جنہوں نے آفتاب ہدایت سے بلا واسطہ نور حاصل کیا، یہی وہ صحابہؓ ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہمیش کے لیے آخرت کو دنیا پر ترجیح دی، یہی وہ صحابہؓ ہیں جو حق و صداقت کا مجسم نمونہ تھے، یہی وہ صحابہؓ ہیں جو سربکف مجاہد تھے، یہی وہ صحابہؓ ہیں جنکی نعش کو فرشتوں نے غسل دیا تھا، یہی وہ صحابہؓ ہیں جو موت سے نہیں بلکہ موت ان سے ڈرتی تھی، یہی وہ صحابہؓ ہیں جنکو سمندروں نے راستہ دیا۔ لیکن افسوس کہ ساتھ یہ کہنا پڑھ رہا ہے کہ آج کچھ لوگ حضرات صحابہؓ کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں، صحابہ کرامؓ کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنا رہے ہیں۔مفتی ناصر ایوب ندوی نے فرمایا کہ حضرات صحابہ کرامؓ بہت ہی مقدس اور بابرکت ہستیاں ہیں اس لیے صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے سے بچنا چاہیے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: حضرات صحابہ کرامؓ کے بغیر دنیا اسلام سے خالی ہے، صحابہ پر زبان درازی کرنے سے بچیں!
حضرات صحابہ کرامؓ کے بغیر دنیا اسلام سے خالی ہے، صحابہ پر زبان درازی کرنے سے بچیں!
https://1.bp.blogspot.com/-BDgrm-9xfls/X4b7OHOJ7JI/AAAAAAAAlMU/ZQ_fAozlnwM6yFMgcXeS_7MsxNKG0OIUACLcBGAsYHQ/s320/phtot.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-BDgrm-9xfls/X4b7OHOJ7JI/AAAAAAAAlMU/ZQ_fAozlnwM6yFMgcXeS_7MsxNKG0OIUACLcBGAsYHQ/s72-c/phtot.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_59.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_59.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy