میگھالیہ کے گورنر،آن لائن سرسید ڈے یادگاری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

علی گڑھ، 6/اکتوبر:میگھالیہ کے موجودہ گورنر اور سابق مرکزی وزیر جناب ستیہ پال ملک،آئندہ 17/اکتوبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی آن...

علی گڑھ، 6/اکتوبر:میگھالیہ کے موجودہ گورنر اور سابق مرکزی وزیر جناب ستیہ پال ملک،آئندہ 17/اکتوبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی آن لائن سرسید ڈے یادگاری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

سوشل ڈسنٹیسنگ پر حکو


مت ہند کی رہنما ہدایات کے مطابق اے ایم یو کے بانی سرسید علیہ الرحمہ کے 203 ویں یوم پیدائش پر آن لائن تقریب صبح گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک منعقد ہوگی اور گورنر موصوف اپنی تقریر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش کریں گے۔ پورے پروگرام کو ناظرین کے لئے ویب کاسٹ کیا جائے گا۔ 

کووِڈ-19 کے باعث سرسید ڈے تقریب اس سال آن لائن منعقد ہورہی ہے، جس کا اہتمام پوری شان و شوکت کے ساتھ کیا جائے گا اور لوگ جوش و خروش کے ساتھ آن لائن شریک ہوں گے۔ 

اس سال کے مہمان خصوصی گورنر ستیہ پال ملک کا سیاسی کیریئر کافی طویل ہے۔ ان کی پہلی قابل ذکر حصولیابی اترپردیش قانون ساز اسمبلی کی رکنیت تھی جب وہ 1974-77میں رکن اسمبلی رہے۔ اس کے بعد انھوں نے  1980-86، اور 1986-89 میں راجیہ سبھا میں اترپردیش کی نمائندگی کی، پھر انھوں نے لوک سبھا میں 1989 تا 1991 علی گڑھ کی نمائندگی کی۔ وہ سن  1990 میں 21/اپریل سے 10/نومبر تک مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور سیاحت رہے۔ ریاستی و مرکزی حکومت میں وہ مختلف اہم مناصب پر فائز رہے ہیں۔ 

جناب ستیہ پال ملک اکتوبر 2017 سے اگست 2018 تک بہار کے گورنر رہے اور 21/مارچ 2018 کو انھیں اڑیسہ کے گورنر کا اضافی چارج دیا گیا جس پر 28/مئی 2018 تک رہے۔ انھیں اگست 2018 میں جموں و کشمیر کا گورنر بنایا گیا۔ اس عہدے پر وہ اکتوبر 2019 تک فائز رہے۔ فی الوقت وہ میگھالیہ کے گورنر ہیں۔ 

جناب ستیہ پال ملک نے میرٹھ یونیورسٹی سے بی ایس سی اور ایل ایل بی کی تعلیم مکمل کی۔ انھوں نے ہندوستانی پارلیمنٹ کے انسٹی ٹیوٹ آف کانسٹی ٹیوشنل اینڈ پارلیمنٹری اسٹڈیز سے پارلیمانی امور میں ڈپلوما بھی کیا ہے۔ 

آن لائن سرسید ڈے یادگاری تقریب میں سرسید ایکسیلنس ایوارڈ بھی دئے جائیں گے۔ اس سال کا ایوارڈ بین الاقوامی زمرہ میں ڈاکٹر گیل مِنالٹ اور قومی زمرہ میں انجمن اسلام، ممبئی کو دیا جارہا ہے۔ 

آن لائن تقریب کے دوران اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور خطبہئ استقبالیہ پیش کریں گے، جب کہ رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس، ایوارڈ یافتگان کے سند توصیفی کو پڑھیں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر، اساتذہ کو اِنّوویشن کونسل ایوارڈ اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین، ینگ پی ایچ ڈی اسکالر ایوارڈ تفویض کریں گے۔ 

سرسید ڈے تقریبات کا آغاز بعد نماز فجر یونیورسٹی جامع مسجد میں قرآن خوانی سے ہوگا۔ اس کے بعد وائس چانسلر اور دیگر حکام و اساتذہ سرسید کی مزار پر روایتی چادر پوشی کریں گے۔ سرسید ہاؤس میں سرسید اکیڈمی اور مولانا آزاد لائبریری کے اشتراک سے بانیئ درسگاہ سرسید علیہ الرحمہ کی حیات وخدمات پر مبنی کتابوں اور تصاویر کی ورچوئل نمائش کا بھی افتتاح ہوگا۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: میگھالیہ کے گورنر،آن لائن سرسید ڈے یادگاری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے
میگھالیہ کے گورنر،آن لائن سرسید ڈے یادگاری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے
https://1.bp.blogspot.com/-ro621Z_RmRM/X3xoSXdS1bI/AAAAAAAAk1c/vqRLwrFsPWs7n64lODh-ctdhMJ67q8rCgCLcBGAsYHQ/s320/Governor%2Bof%2BMeghalaya%2BShri%2BSatya%2BPal%2BMalik.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-ro621Z_RmRM/X3xoSXdS1bI/AAAAAAAAk1c/vqRLwrFsPWs7n64lODh-ctdhMJ67q8rCgCLcBGAsYHQ/s72-c/Governor%2Bof%2BMeghalaya%2BShri%2BSatya%2BPal%2BMalik.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_6.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_6.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy