ہمہ جہت ترقی کے لئے مسلمانوں کو ذاتی مفاد ترک کرکے کمیونٹی کے مفاد کی بات کرنی ہوگی۔ سید ظفر اسلام نئی دہلی، مسلمانوں کی زبوں حالی کی ایک ...

 ہمہ جہت ترقی کے لئے مسلمانوں کو ذاتی مفاد ترک کرکے کمیونٹی کے مفاد کی بات کرنی ہوگی۔ سید ظفر اسلام





نئی دہلی، مسلمانوں کی زبوں حالی کی ایک وجہ رہنماؤں کے قوم کے مفاد کے بجائے ذاتی مفاد کو اپنائے جانے کو قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے نئے رکن سید ظفر اسلام نے کہا کہ جب تک ہمارے رہنما قوم کے مفاد کو ترجیح نہیں دیں گے مسلمانوں کی حالت بہتر نہیں ہوگی۔انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے اعزازمیں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
آل انڈیا اردو نیوز پیپرس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں انہوں نے کہاکہ جب تک ہم اپنے ذاتی مفاد قربان کرکے اپنی قوم کے مفاد کی بات نہیں کریں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی مفاد حاوی ہونے کے باعث ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی مفاد کی وجہ سے ہماری وقعت ہر جگہ کمتر ہوتی جارہی ہے اور پارٹی اعلی کمان بھی ذاتی مفاد کو ترجیح دینے والے کوپسند نہیں کرتی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مسلمانوں کے درمیان دوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ کمیاں دونوں طرف سے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں کم یا ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے احساسات پارٹی اعلی کمان یا حکومت تک نہیں پہنچ پاتے یا مسلمان نہیں پہنچا پاتے یا بی جے پی اسے سمجھ نہیں پاتی، معاملہ جو بھی ہے رابطے کے بغیر نہ تو غلط فہمیاں دور ہوسکتی ہیں اورنہ کھائی پاٹی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ مسلم سماج سے لوگ بی جے پی لیڈروں سے نہیں ملتے،ملتے ہیں لیکن وہ اپنے سماج کے بجائے اپنے ذاتی مفاد کی بات کرتے ہیں۔
یہ اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے نظریات بی جے پی سے مل نہیں پاتے لیکن رابطے کے طور پر مل سکتے ہیں اور رابطہ پیدا کرکے دوریاں ختم کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اردو پریس اس دور ی کو ختم کرنے میں اہم رول ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے اردو پریس سے اپیل کی کہ وہ اس دوری کو ختم کرنے میں اپنے موثر کردار کو ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج تک ہم انتظار کرتے رہے ہیں کہ کوئی آئے گا اور ہمارے مسائل کو حل کرے گا۔ ہمیں اپنے اس رویے پر غور کرنا ہوگا۔انہوں نے مسلمانوں سے تعلیم پر توجہ دینے کی اپیل کی۔
انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے صدر سراج الدین قریشی نے کہاکہ بی جے پی حکومت کو چھ سال سے زائد ہوگئے لیکن مسلم کمیونٹی کو جوڑنے کے سلسلے میں کوئی پہل نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ میں انہوں نے اس سلسلے میں پہل کرنے کی طرف توجہ دلائی تھی لیکن نہ تو پارٹی کی طرف سے اور نہ ہی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی پہل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایسی میٹنگ ہونی چاہئے جس میں مسلمانوں کے نمائندے شامل ہوں اور اس سلسلے میں کھل کر بات چیت ہو۔
انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو حکومت سے کچھ نہیں چاہئے اس سے پہلے والی حکومت سے بھی مسلمانوں نے کچھ نہیں مانگا تھا لیکن انہیں تحفظ چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر وہ اپنے گھر میں خود محفوظ نہیں سمجھتا تو سڑکوں پر کیسے خود کو محفوظ سمجھے گا۔ اگر مسلمان خود یہاں محفوظ سمجھیں گے تو وہ تو سڑکوں پر بھی بیٹھ کر اپنی روزی روٹی کمالیں گے۔
ممبئی سے شائع ہونے والے روزنامہ ہندوستان کے ایڈیٹر سرفراز آرزو نے مسٹر ظفر اسلام کو راجیہ سبھا کے رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے حوالے سے کہاکہ بی جے پی سے رشتہ رکھنا ایسا ہی ہے جیسا کہ تیزاب سے وضو کرنا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اس سلسلے میں پہل کرنی ہوگی۔ انہوں نے اردو اخبارات کی زبوں حالی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ڈ ی اے وی پی سے جو اردو کے اخبارات کو اشہتارا ملتے تھے بہت کم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اردو اخبارات کو 16کروڑ روپے کے اشتہارات دئے جاتے تھے جو کم ہوکر دو کروڑ ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ ابرار احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نظامت کے فرائض آل انڈیا ارود پیپرس فیڈریشن صدر ایس ایم شمس نے انجام دینے سی قبل انہوں نے مہمانوں کا خیرمقدم بھی کیا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM
https://1.bp.blogspot.com/-0KHABKjXbT4/X4LyseyVCaI/AAAAAAAAlBI/m44kj2R9GrYmAVDTdoHA0nPzpGFYDx_1gCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20201011-WA0037.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-0KHABKjXbT4/X4LyseyVCaI/AAAAAAAAlBI/m44kj2R9GrYmAVDTdoHA0nPzpGFYDx_1gCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20201011-WA0037.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_67.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_67.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy