حضرات صحابہ ؓپر اعتراض اللہ کے انتخاب پر اعتراض ہے اور صحابہ ؓسے بغض کفر ہے

مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہ ؓکانفرنس سے ہانگ کانگ سے قاری طیب قاسمی نقشبندی اور مولانا الیاس کا خطاب! بنگلور،  مرکز تحفظ اسل...

مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہ ؓکانفرنس سے ہانگ کانگ سے قاری طیب قاسمی نقشبندی اور مولانا الیاس کا خطاب!



بنگلور،  مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کی پچیسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے ختم نبوتؐ کونسل ہانگ کانگ کے چئیرمین و چیف امام حضرت مولانا قاری طیب قاسمی نقشبندی مدظلہ نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ اللہ کے نبیؐ کے شاگرد ہیں، جسکی وجہ سے اللہ کے نبی ؐکا نور حضرات صحابہؓ میں منتقل ہوا۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ اللہ کے نبی ؐکا آئینہ ہیں، جسکو نبی کریمؐ کے اخلاق و کردار اور نبیؐ کے صفات کو دیکھنا ہو تو وہ صحابہؐ کو دیکھ لے۔ اس لیے کہ اللہ کے نبیؐ کی صحبت بابرکت میں رہنے کی وجہ سے آپ ؐکے صفات کریمانہ حضرات صحابہؓ میں منتقل ہو چکے تھے۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ قرآن کے گواہ ہیں، حضرت جبرئیل ؑکے گواہ ہیں اور نبوت و رسالت کے گواہ ہیں۔ مولانا طیب قاسمی نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ کو اللہ و رسولؐ نے چنا ہے، لہٰذا اگر کوئی صحابہؓ پر اعتراض کرتا ہے تو وہ اللہ و رسولؐ کے انتخاب پر اعتراض کر رہا ہے اور صحابہؓ کی جماعت وہ جماعت ہے جسکے ساتھ اللہ کی معیت ہے۔مولانا نے فرمایا کہ نبیؐ وہ ہے جسکے نزدیک گناہ نہیں جاتا اور صحابی وہ ہے جو گناہ کے نزدیک نہیں جاتا۔ لہٰذا حضرات صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے سے بچنا چاہیے۔مولانا نقشبندی نے فرمایا کہ آج بھی پوری دنیا میں کہیں بھی باطل کی آواز اٹھتی ہے تو علماء دیوبند دیوار بن کر انکے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں، قرآن و سنت کا انکار کرنے کی آواز کہیں اٹھتی ہے یا کہیں عظمت صحابہ یا ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہوتی ہے تو علماء دیوبند پہرہ دینے والے ہوتے ہیں۔علماء دیوبند دین کے پہردار ہیں دین کے چوکیدار ہیں، اور اللہ ہمیشہ ہمیں دین کا چوکیدار بنائے رکھے۔مولانا قاری طیب قاسمی نقشبندی نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو خوب سراہا اور بہت ساری دعاؤں سے نوازا۔

عظمت صحابہؓ کانفرنس کی چھبیسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس تحفظ ختم نبوتؐ ہانگ کانگ کے امیر مولانا محمد الیاس صاحب نے فرمایا کہ تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد خاتم الانبیاء سرور اصفیاء کے صحابہ کا رتبہ ہے، تمام امت میں سب سے بہتر صحابہؓ کا طبقہ ہے۔ مولانا نے امام اہل سنت مولانا عبد الشکور لکھنویؒ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ بروز قیامت میزان میں لوگوں اعمال تلیں گے لیکن صحابہ ؓکی نسبت تلے گی۔ مولانا الیاس نے مولانا ادریس صاحب کاندھلویؒ کتاب عقائد الاسلام کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ صحابہؓ کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا چاہیے کہ ”صحابہ کی محبت دین اور ایمان اور احسان ہے، اور صحابہ سے بغض و نفرت کفر اور نفاق اور فسوق اور عصیان ہے، جس طرح حضور پُر نورؐتمام انبیاء سے بہتر اور افضل ہیں اسی طرح حضورؐ کی امت تمام امتوں سے بہتر اور افضل ہے۔ اور قرآن کریم کی نص صریح سے ثابت ہے کہ تمام امت میں سب سے افضل اور بہتر صحابہ کرام ؓکا طبقہ ہے، اس لیے تمام اہل سنت و الجماعت کا یہ اجماعی عقیدہ ہے کہ تمام انسانوں میں انبیاء کرام ؑکے بعد صحابہ کرامؓ کا درجہ و رتبہ ہے اور انبیاء کے بعد اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ بزرگ اور افضل اور مقبول اور محبوب گروہ صحابہ کرام ؓکا ہے، اور وہ بلا شبہ مومن کامل اور صحیح الاسلام تھے۔ معاذاللہ وہ منافق نہ تھے، قرآن اور حدیث انکے ایمان اور اخلاص سے بھرا پڑا ہے، انکا خاتمہ ایمان و اسلام پر ہوا۔ قیامت تک کوئی شخص انکے مقام و مرتبہ کو نہیں پہنچ سکتا۔“ مولانا نے دو ٹوک فرمایا کہ حضرات صحابہؓ پر کوئی کچھ بھی اعتراض کرے وہ پھر بھی صحابی ہیں۔ قابل ذکر ہیکہ مولانا الیاس صاحب نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: حضرات صحابہ ؓپر اعتراض اللہ کے انتخاب پر اعتراض ہے اور صحابہ ؓسے بغض کفر ہے
حضرات صحابہ ؓپر اعتراض اللہ کے انتخاب پر اعتراض ہے اور صحابہ ؓسے بغض کفر ہے
https://1.bp.blogspot.com/-BTCSdu60Gag/X4MDz15NCKI/AAAAAAAAlB0/3rlUnR5ZQwA4gdAdz3leEc1N-BRfd6l5QCLcBGAsYHQ/s320/hong%2Bkong%2Bulama%2Bphoto.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-BTCSdu60Gag/X4MDz15NCKI/AAAAAAAAlB0/3rlUnR5ZQwA4gdAdz3leEc1N-BRfd6l5QCLcBGAsYHQ/s72-c/hong%2Bkong%2Bulama%2Bphoto.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_70.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_70.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy