لدھیانہ میں فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،شان رسول ؐ میں گستاخی ناقابل برداشت

دنیا بھر کے مسلمان فرانس کا اقتصادی طور پر بائیکاٹ کریں۔نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی لدھیانہ   آج یہاں تاریخی جامع مسجد لدھیا ن...

دنیا بھر کے مسلمان فرانس کا اقتصادی طور پر بائیکاٹ کریں۔نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی

لدھیانہ   آج یہاں تاریخی جامع مسجد لدھیا
نہ کے باہر فیلڈ گنج چوک میں مجلس احرار اسلام کی جانب سے فرانس کے اخبارات اور صدر مائکرون کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقعہ پر مظاہرین رہبرو رہنماء مصطفےٰ مصطفےٰ، نعرے تکبیر اللہ اکبر، فرانس سرکار مردآباد کے نعرے لگا رہے تھے، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ اہل فرانس اس بات کو سمجھ لیں کہ جہاں کہیں بھی ہمارے آقا حضرت مولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی اور مظلوم مسلمانوں کا خون بہایا گیا اس سرزمین کی مٹی سے پیدا ہونے والے لوگوں کا اسلام قبول کر لینا فطرتی عمل ہے جسے فرقعہ پرست عناصر روک نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ فرانس کے اخبار اور رسائل وہاں کی حکومت کی شہ پر گستاخیاں کر رہے ہیں کیونکہ انہیں اسلام فوبیا ہو گیا ہے، نائب شاہی امام نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اقتصادی طور پر اہل فرانس کا بائیکاٹ کریں جیسا کہ پہلے کیا گیا تھا اور پھر فرانس کو معافی مانگنی پڑی تھی،نائب شاہی امام نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنی اپنی جگہ سے فرانس کی گستاخی پر غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں، نائب شاہی امام نے کہا کہ سڑک پر سب کو چلنے کی آزادی ہے اسکا مطلب یہ تو نہیں کہ آپ چلتے چلتے کسی کے بھی گھر میں گھس جائیں، بلکل طرح بولنے کی آزادی کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ کسی کے متعلق غیر مہذبانہ باتیں کرنے لگیں، انہوں نے کہا کہ ہر اک کام کی حدود ہوتی ہیں جسے عبور نہیں کیا جا سکتا، نائب شاہی امام نے کہا کہ دنیا بھر کی باطل طاقتیں مل کر بھی اسلام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہیں کیونکہ یہ حق اور سچائی کا مذہب ہے قابل ذکر ہیکہ آج لدھیانہ کے مختلف علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے اس موقعہ پر قاری محمد محترم، غلام حسن قیصر، محمد آزاد احرار، شاہ زیب خان، مولانا محمد سلمان، اکرم علی ٹنڈاری خاص طور پر موجود تھے۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: لدھیانہ میں فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،شان رسول ؐ میں گستاخی ناقابل برداشت
لدھیانہ میں فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،شان رسول ؐ میں گستاخی ناقابل برداشت
https://1.bp.blogspot.com/-mXghgV-sl0s/X51FR5xa_ZI/AAAAAAAAlyo/tErtWVqCWhkinkQC-z8U0NFC3xnkjcF_ACLcBGAsYHQ/s320/pic06.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-mXghgV-sl0s/X51FR5xa_ZI/AAAAAAAAlyo/tErtWVqCWhkinkQC-z8U0NFC3xnkjcF_ACLcBGAsYHQ/s72-c/pic06.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_719.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_719.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy