دہلی فسادمیں ماخوذ کئے گئے مزید دولوگوں کی ضمانت منظور

بے گناہوں کو انصاف دلانے تک ہماری کوشش جاری رہے گی: مولاناارشدمدنی   نئی دہلی، 13اکتوبر2020  جمعیۃ علماء ہند کی کوششوں سے دہلی فساد میں مبین...

بے گناہوں کو انصاف دلانے تک ہماری کوشش جاری رہے گی: مولاناارشدمدنی  
نئی دہلی، 13اکتوبر2020 
جمعیۃ علماء ہند کی کوششوں سے دہلی فساد میں مبینہ طور پرماخوذ مسلم ملزمان کی ضمانت عرضداشتوں ک
ی منظوری کا سلسلہ جاری ہے، آج کرکاڈوما سیشن عدالت نے ملزمین شاداب احمد اور راشد سیفی کو ایف آئی آر نمبر 93/20 (دیال پور پولس اسٹیشن) مقدمہ میں مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔جمعیۃ علماء کے توسط سے ابتک دہلی ہائی کورٹ اور سیشن عدالت سے دس ضمانت عرضداشتیں منظور ہوچکی ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند نے دہلی فسادات میں پھنسائے گے سیکڑوں مسلمانوں کے مقدمات لڑنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی خصوصی ہدایت پر ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیئے سیشن عدالت سے لیکر دہلی ہائی کورٹ تک عرضیاں زیر سماعت ہیں۔آج اس معاملے میں گرفتار دو ملزمین شاداب احمد اور راشد سیفی کو ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے پچیس ہزار روپئے کے ذاتی مچلکہ پر  ضمانت پررہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے،  سرکاری وکیل نے ملزمین کی ضمانت پررہائی کی سخت لفظوں میں مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمین کی ضمانت پر رہائی سے نسق امن میں خلل پڑسکتا ہے لیکن عدالت نے دفاعی وکلاکے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے  عدالت نے ملزمین کی ضمانت عرضداشت منظور کرلی۔جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ملزمین کی پیروی ایڈوکیٹ ظہیر الدین بابر چوہان او ر ان کے معاون وکیل ایڈوکیٹ دنیش نے کی اور عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں پولس کی جانب سے چار ج شیٹ داخل کی جاچکی ہے اور ملزمین کے خلاف الزامات ڈائرکٹ ثبوت نہیں ہیں لہذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے، ملزمین پر تعزیرات ہند کی دفعات 147,148,149,436, 427 (خطرناک ہتھیاروں سے فساد برپا کرنا،آتش گیر مادہ یا آگ زنی سے گھروں کو نقصان پہنچانا،غیر قانونی طور پر جمع ہونا)اور پی ڈی پی پی ایکٹ کی دفعہ 3,4 (عوامی املاک کوآتش گیر مادہ یا آگ زنی سے نقصان پہنچانا) کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا تھا اور ملزمین گذشتہ تین ماہ سے زائد عرصہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھے۔ اس سے قبل انہیں دونوں ملزمین کو ایڈیشنل سیشن جج نے یف آئی آر نمبر 80/20 (دیال پور پولس اسٹیشن)مقدمہ میں بھی مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے۔جمعےۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ملزمین کی ضمانت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جمعےۃ کی ابتداء سے کوشش رہی ہے کہ کوئی  بے گناہ مسلمان جیل کے اندر نہ رہے، اس لئے ہم نے ملک بھر میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتارمسلم نوجوانوں کا مقدمہ مضبوطی سے لڑکر درجنوں نوجوانوں کوباعزت بری کروایا ہے اوردہلی فسادات  میں جبراملوث کئے گئے بے قصورلوگوں کے عدالت سے بری ہونے تک جمعےۃ کی کوشش جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاء کی ٹیم اس سلسلے میں نہایت تندہی کے ساتھ اس کام میں لگی ہوئی ہے اوریہی وجہ ہے کہ اب تک دس لوگوں کی ضمانتیں منظورہوچکی ہیں، مولانا مدنی نے کہا کہ ایک ایک ملزم پر کئی کئی ایف آئی آر درج ہیں لہذا جب تک تمام ایف آئی آر(مقدمات) میں ضمانت نہیں ہوجاتی ملزمین کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے، ایک ایک ملزم پر ایک ساتھ کئی ایف آئی آر درج کرنے کے پیچھے شاید پولس کا یہی مقصدبھی تھا کہ انہیں آسانی سے ضمانتیں نہ مل سکیں،  لیکن جس نہج پر ہمارے وکلاء کام کررہے ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مسلم نوجوانوں کو جیل کی صعوبتوں سے راحت حاصل ہوگی اور وہ کھلی فضاؤں میں سانسیں لے سکیں گے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: دہلی فسادمیں ماخوذ کئے گئے مزید دولوگوں کی ضمانت منظور
دہلی فسادمیں ماخوذ کئے گئے مزید دولوگوں کی ضمانت منظور
https://1.bp.blogspot.com/-oN_lS2Xx-pw/X4Wn5ZuqsJI/AAAAAAAAlIE/ch65DNnYK3o9iNmw8pIZNb4wEmjwezR0gCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20201013-WA0043.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-oN_lS2Xx-pw/X4Wn5ZuqsJI/AAAAAAAAlIE/ch65DNnYK3o9iNmw8pIZNb4wEmjwezR0gCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20201013-WA0043.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_77.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_77.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy