جامعہ میں طبع شدہ الفاظ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کہانی پر ویبنار

شعبہ تاریخ و ثقافت ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 26 اکتوبر 2020 کو ' طبع شدہ مواد  اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کہانی' کے عنوان سے ایک ویبنار...


شعبہ تاریخ و ثقافت ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 26 اکتوبر 2020 کو ' طبع شدہ مواد  اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کہانی' کے عنوان سے ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔  جامعہ  ملیہ اسلامیہ کے صدی سال مکمل ہونے پر اس  ویبینار نے جامعہ کے انفرادیت کو یونیورسٹی کے بارے میں طبع شدہ مواد کی بابت لوگوں کو معلومات فراہم کرکے انھیں اپنے ماضی سے جوڑنے کی کوشش کی ۔ یونیورسٹی سے نکلنے والے یہ طباعت شدہ مواداس ادارے کے ثقافتی اور تعلیمی ، تنوع اور سماجی و سیاسی خدمات کو درشاتے ہیں۔
ویبنار کا آغاز صدر شعبہ پروفیسر نشاط منظر کے استقبالیہ خطبے سے ہوا، جس میں انھوں نے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اور ویبنار کے دیگر تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اس کے بعد کنوینر پروفیسر رضوان قیصر نے ویبنار کے موضوع سے لوگوں کو متعارف کرایا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے جامعہ کی تاریخ کے اس انوکھے پہلو کو اجاگر کرنے پر منتظمین کی تعریف کی اور انھیں یونیورسٹی کی تاریخ کے فعال آرکائیوز کی حیثیت سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔ 
 پروفیسر انیس الرحمٰن نے صدارت کے فرائض انجام دئے ، جو شعبہ انگریزی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق پروفیسر اور ریختہ کے سینئر مشیر ہیں ۔
پروفیسر

صبیحہ زیدی ، ڈائریکٹر پریم چند آرکائیوز ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 'جامعہ کی کہانی' کے عنوان سے ایک مقالہ پیش کیا۔ اپنے مقا لے میں انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تاریخ ، اس کی ثقافت اور اس کی خدمات کا جائزہ لیا اور اس درمیان یونیورسٹی کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا اس پر بھی بھر پور روشنی ڈالی ۔ 
ڈاکٹر لارنس گوٹیئر ، او پی پی جندال یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر نے جامعہ کی سماج تک پہونچنے کی غیر معمولی کوششوں کی طرف توجہ مبذول کرائی اور بتایا کہ کس طرح سے اس ادارے نے اپنی کوشش اور تگ و دؤ سے سماج میں مثبت اثرات مرتب کئے ۔
ڈاکٹر سہیل فاروقی نے جامعہ میں طباعت کی روایت پر تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر رضوان قیصر نے ادارہ تعلیم و ترقی کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔
ویبنار شریک کنوینر ڈاکٹر ریحان جاوید رشید کے شکریہ کے ساتھ ویبنار کا اختتام ہوا۔
ویبنار کے اہتمام میں ڈاکٹر الیاس حسین اور ڈاکٹر ریحان جاوید رشید نے اہم رول ادا کیا ۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جامعہ میں طبع شدہ الفاظ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کہانی پر ویبنار
جامعہ میں طبع شدہ الفاظ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کہانی پر ویبنار
https://1.bp.blogspot.com/-MxYWquPKvyM/X51SnSjoo9I/AAAAAAAAly4/ZTDNXFELplsdKaikPbqViE4VF0X8oX7lwCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20201031-WA0063.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-MxYWquPKvyM/X51SnSjoo9I/AAAAAAAAly4/ZTDNXFELplsdKaikPbqViE4VF0X8oX7lwCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20201031-WA0063.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_772.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_772.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy