کوئی صحابی منافق نہیں، دفاع صحابہؓ کیلئے مسلمان ہر ممکن کوشش کریں!

مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا یحییٰ نعمانی اور مفتی ہارون ندوی کا خطاب بنگلور،  مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن ل...

مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا یحییٰ نعمانی اور مفتی ہارون ندوی کا خطاب



بنگلور،  مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کی اکیسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا یحییٰ نعمانی مدظلہ نے فرمایا کہ رسول اللہؐ اور عام امت کے درمیان حضرات صحابہؓ ہی واسطہ ہیں، کیونکہ صحابہ کرامؓ سب کے سب عدالت و دیانت والے ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہ کرامؓ اور منافقین یہ دو الگ الگ گروہ ہیں انکا آپس میں کوئی میل جول نہیں ہے اور منافقین کوئی غیر معروف لوگ نہیں تھے، سب کو معلوم تھا کہ کون منافق ہے اور کون مومن! انکو سزا دینے کے لیے قانونی طور پر جو شواہد چاہیے وہ منظر عام پر نہ ہونے کی وجہ سے وہ بچ جاتے تھے ورنہ سارے صحابہؓ کو معلوم تھا کہ منافقین کون ہیں! مولانا نے فرمایا کہ قرآن و حدیث میں منافقین کی نشانیوں کو صاف لفظوں میں بتادیا گیا ہے اور منافقین کی چال ڈھال ہی سے معلوم ہوجاتا تھا کہ یہ منافق ہے۔ امام رازیؒ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے منافقین کو صحابہؓ سے الگ کر دیا تھا اور رسول اللہؐ کے دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا تھا اور غزوہئ تبوک کے موقع پر مکمل طور پر واضح ہو گیا تھا کہ کون منافق ہے اور کون مومن اور غزوہئ تبوک کے مجاہدین کے بارے میں قرآن کی شہادت ہے۔اور وہ صحابہ جو کسی عذر کی وجہ سے جنگ میں شریک ہونے سے رہ گئے تھے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے ایسی معافی مانگی اگر انکی توبہ کو سارے مدینے میں تقسیم کردیا جاتا تو سب کی مغفرت ہو جاتی۔مولانا نعمانی نے فرمایا کہ محدثین نے کسی بھی منافق سے کوئی حدیث نقل نہیں کی۔ لہٰذا حضرات صحابہؓ کو منافق کہنا یہ قرآن و حدیث پر نظر نہ ہونے کی دلیل ہے۔ مولانا یحییٰ نعمانی نے فرمایا کہ حضرات صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی شیعہ کرتے ہیں اور حضرات صحابہؓ کو منافق شیعہ ہی کہتے ہیں، مثلاً شیعہ کی معتبر کتاب اصول کافی میں جگہ جگہ صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخیاں کی گئیں ہیں اور شیعہ کے پیچھے یہودی سازشیں کام کر رہی ہیں۔

عظمت صحابہؓ کانفرنس کی بائیسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے مشہور عالم دین مفتی ہارون ندوی مدظلہ نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ وہ مقدس جماعت کا نام ہے جنکے ذریعے ہمیں دین و اسلام ملا، جنہوں نے نبی کریم ؐکی مبارک صحبت پائی۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہؐ کی جماعت چنندہ جماعت ہے اور حضرات صحابہؓ کی جماعت وہ جماعت ہے جنہوں نے نبی ؐکے تھوک کو بھی زمین پر گرنے نہیں دیا۔ مولانا ندوی نے فرمایا کہ صحابہ ؓنبیؐ کے محافظ ہیں، نبیؐ پر جان قربان کرنے والے صحابہؓ ہیں، دین اسلام کی خاطر اپنی بیویوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کرنے والے صحابہؓ ہیں۔ مفتی صاحب نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ حق کا معیار ہیں اور حضرات علماء فرماتے ہیں صحابہؓ قرآن و سنت کے ہیرے ہیں۔ مفتی ہارون ندوی نے فرمایا کہ آج ان پاکیزہ و مقدس ہستیوں پر کچھ نام نہاد اور پڑھے لکھے جاہل طعن و تشنیع کر رہے ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ یاد رکھیں! صحابہ ؓپر زبان درازی کرنے والا کتنا ہی بڑا عالم، مفتی، محدث،مفسر، مقرر کیوں نہ ہو اپنے ایمان کی خیر منائے، توبہ کرے اور اللہ سے معافی مانگے۔ہمیں تمہیں کوئی حق نہیں ہے صحابہؓ پر تبصرہ کرنے کا۔ مولانا نے دو ٹوک فرمایا جن صحابہ کرامؓ سے اللہ تعالیٰ راضی ہے ان صحابہؓ سے ناراض رہنے والے، ان پر تنقید کرنے والے، انکو برا بھلا کہنے والے بڑے بد بخت ہیں، بڑے جاہل اور انپڑھ گوار ہیں۔مفتی ہارون ندوی نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اگر صلاحیتوں سے نوازا ہے تو اسے عظمت صحابہؓ اور دفاع صحابہؓ کے لیے استعمال کرو! قلم کی صلاحیت ہے تو لکھو، زبان کی طاقت ہے تو بولو! الغرض دفاع صحابہؓ کے لیے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرو! مفتی ہارون ندوی نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ جو چینلز حضرات صحابہؓ کا دفاع کررہے ہیں امت تک دین کی صحیح بات پہنچا رہے ہیں ایسے چینلوں سے جڑیں، یہی وقت کا تقاضہ ہے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: کوئی صحابی منافق نہیں، دفاع صحابہؓ کیلئے مسلمان ہر ممکن کوشش کریں!
کوئی صحابی منافق نہیں، دفاع صحابہؓ کیلئے مسلمان ہر ممکن کوشش کریں!
https://1.bp.blogspot.com/-v_3uwuopFuI/X38wkUhgHBI/AAAAAAAAk50/kOIy1c23vnQ_wM2U9SOnHC99xK3dDFtnACLcBGAsYHQ/s320/photo.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-v_3uwuopFuI/X38wkUhgHBI/AAAAAAAAk50/kOIy1c23vnQ_wM2U9SOnHC99xK3dDFtnACLcBGAsYHQ/s72-c/photo.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_8.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_8.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy