حضرت صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والا زندیق ہے!

مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا طاہر حسین گیاوی کا ولولہ انگیز خطاب! بنگلور،: مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن ...

مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا طاہر حسین گیاوی کا ولولہ انگیز خطاب!



بنگلور،: مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کی چوبیسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے مناظر اسلام حضرت مولانا سید طاہر حسین گیاوی صاحب مدظلہ نے فرمایا کہ قرآن پاک کی سورہئ حدید میں اللہ تعالیٰ نے حضرات صحابہؓ کی شان بیان کی ہے اور صحابہؓ کی دو ہی جماعت ہے، ایک فتح مکہ سے پہلے ایمان لانے والے اور دوسرے فتح مکہ کے بعد ایمان لانے والے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ فتح مکہ سے پہلے ایمان لانے والوں کا درجہ فتح مکہ کے بعد ایمان لانے والوں کے مقابلے میں بڑا ہے۔ لیکن دونوں فریق سے اللہ تعالیٰ نے حسنیٰ کا وعدہ کیا ہے ”کلاً وعد اللہ الحسنیٰ“ حسنیٰ کا وعدہ دونوں سے ہے۔اور حسنیٰ کا معنیٰ یہاں پر جنت کے ہیں۔ تو معلوم ہوا کہ دونوں فریق جنتی ہیں اور دونوں فریق سے جنت کا وعدہ ہے۔ مولانا گیاوی نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ دوسری جگہ ارشاد فرماتے ہیں جن سے حسنیٰ کا وعدہ کیا گیا ہے وہ دوزخ سے دور رکھے جائیں گے۔اور جنت و دوزخ دو ہی چیزیں ہیں، جب دوزخ سے دور رکھے جائیں گے تو وہ جنتی ہیں۔ تو معلوم ہوا کہ سارے صحابہ جنتی ہیں۔مولانا طاہر گیاوی نے فرمایا کہ حضرات صحابہ کرامؓ کی شان میں ذرا و ادنیٰ درجہ کی گستاخی سے بھی آدمی زندیق ہوجاتا ہے۔ امام ابو زرعہ رازیؒ کہتے ہیں کہ جب تم کسی کو دیکھو کہ وہ صحابہؓ کی شان میں برا بھلا، الٹا سیدھا بول رہا ہے تو سمجھ جاؤ کہ وہ زندیق ہے! مولانا نے فرمایا کہ ان تمام چیزیں سے پتہ یہ چلا کہ جو صحابہؓ کی شان میں گستاخی کریگا تو اسکا مطلب یہ ہیکہ وہ قرآن کی آیت کا انکار کر رہا ہے کیونکہ قرآن کی آیت دونوں فریق کو اور سارے صحابہ کو جنتی قرار دے رہی ہے۔ جب سارے صحابہ جنتی ہیں تو انکی شان میں گستاخی کرنے سے آدمی جہنمی نہیں ہوگا تو کیا ہوگا؟ مولانا گیاوی نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور توفیق دے کہ صحابہؓ کی شان میں ادنیٰ درجہ کی گستاخی بھی کوئی شخص نہ کرے، چاہے وہ حضرت معاویہ ہوں یا حضرت ابوبکر و حضرت عمر رضی اللہ عنہم اجمعین ہوں۔قابل ذکر ہیکہ مولانا سید طاہر حسین گیاوی مدظلہ نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: حضرت صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والا زندیق ہے!
حضرت صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والا زندیق ہے!
https://1.bp.blogspot.com/-PKv6iKggwlA/X4GxQuJpxpI/AAAAAAAAk-I/vwWH1HZaR3woheOClKCtnNCUhSdnM0SEACLcBGAsYHQ/s320/tahir%2Bhusain%2Bgayavi%2Bphoto.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-PKv6iKggwlA/X4GxQuJpxpI/AAAAAAAAk-I/vwWH1HZaR3woheOClKCtnNCUhSdnM0SEACLcBGAsYHQ/s72-c/tahir%2Bhusain%2Bgayavi%2Bphoto.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_80.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_80.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy