اے ایم یو کے انجینئرنگ طلبہ کی ٹیم نے جدید ترین ہائی برِڈ گاڑی ڈیزائن کی

علی گڑھ، 20/اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے طلبہ کی ٹیم نے ایک گرین اِنرجی ہائی ب...

علی گڑھ، 20/اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے طلبہ کی ٹیم نے ایک گرین اِنرجی ہائی برِڈ گاڑی ڈیزائن کی ہے جو سڑک کے غیرمتوازن ہونے کی پیشگی اطلاع دینے سمیت ای- موبیلیٹی کی دیگر جدید سہولیات سے لیس ہے۔

گیارہ طالب علموں ارقم
ہاشم صدیقی (کپتان)، محمد زین (نائب کپتان)، آدتیہ کمار سنگھ (خازن)، جیوتی کماری (منیجر)، آرین وارشنے، یش سنگھل، آکاش گپتا، پرسون جین، تحسین مرزا، سرفراز ابراہیمی اور محمد انس حبیب پر مشتمل ’گرین ویریئر‘ نامی اس ٹیم نے اپنے ڈیزائن کو سوساء ٹی آف آٹوموٹیو انجینئرس انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ ورچوئل ایفی سائیکل- 2020 میں پیش کیا جہاں انجینئرنگ اصولوں اور تکنیک کے معاملہ میں اسے مسلسل دو مہینے تک پرکھا گیا۔ 

ٹیم کے اراکین نے بتایا کہ اس ’اسمارٹ‘ گاڑی کی ڈیزائننگ میں سسپنشن اور پاور ٹرانسمیشن سمیت دیگر امور میں انٹرنیٹ آف تھِنگس، جی پی ایس، الرٹ سسٹم وغیرہ کی مدد لی گئی ہے۔ اس گاڑی کو غیرروایتی توانائی وسائل یعنی حرکیاتی اور شمسی توانائی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔جدید انفوٹینمنٹ سسٹم کے ساتھ ہی ڈجیٹل اسپیڈو میٹر، ڈجیٹل اوڈو میٹر، بیٹری اِنڈکیٹر، ریئل ٹائم کلاک، اسپیڈ الرٹ مکینزم اس نئی ڈیزائن کا حصہ ہے۔ ہیڈلیمپ کی ڈیزائن میں نامور کار بنانے والی کمپنیوں کے کانسیپٹ سے بھی رہنمائی حاصل کی گئی ہے۔ گاڑی کی ریورس پارکنگ میں ڈرائیور کی مدد کے لئے سینسر لگائے گئے ہیں اور سیٹ بیلٹ کے لئے الارم سسٹم موجود ہے۔ اس طرح ڈرائیور کی مدد کے لئے جدید ترین نظاموں کی سہولت اس ڈیزائن کا خاص حصہ ہے۔ 

ٹیم ’گرین ویریئر‘ کے اراکین نے ڈیزائننگ میں رہنمائی کے لئے اپنے اساتذہ مشیروں مسٹر نفیس احمد اور ڈاکٹر سید فہد انور کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ تعاون کے لئے الومنئی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ ساتھ دیگر معاونین ہوٹل پام ٹری، المستجد اور منت اسپتال کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اے ایم یو کے انجینئرنگ طلبہ کی ٹیم نے جدید ترین ہائی برِڈ گاڑی ڈیزائن کی
اے ایم یو کے انجینئرنگ طلبہ کی ٹیم نے جدید ترین ہائی برِڈ گاڑی ڈیزائن کی
https://1.bp.blogspot.com/-m5WsiDurnAE/X47a8-WAlrI/AAAAAAAAlZU/8MwfIS1CMTUE4Qy3WXXHgR3Mmu0fqcfKQCLcBGAsYHQ/s320/Green%2BWarriors%2BTeam%2BMembers.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-m5WsiDurnAE/X47a8-WAlrI/AAAAAAAAlZU/8MwfIS1CMTUE4Qy3WXXHgR3Mmu0fqcfKQCLcBGAsYHQ/s72-c/Green%2BWarriors%2BTeam%2BMembers.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_83.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_83.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy