نظام الدین وقف کے خالی پلاٹ پر پھر قبضہ کی کوشش

وقف بورڈ کے بورڈوں کو اکھاڑدیا گیا،وقف بورڈکی ٹیم نے کیامعائنہ،پولیس کا ایف آئی آرلکھنے سے انکار  نیو ہرائزن اسکول کے بغل میں وقف پلاٹ پر مح...

وقف بورڈ کے بورڈوں کو اکھاڑدیا گیا،وقف بورڈکی ٹیم نے کیامعائنہ،پولیس کا ایف آئی آرلکھنے سے انکار 

نیو ہرائزن اسکول کے بغل میں وقف پلاٹ پر محکمہ آثار قدیمہ کی ہے بری نظر،قبضہ کے ارادے سے باو ¿نڈری کرنا چاہتا ہے محکمہ آثار قدیمہ،شکایت ملنے کے بعد وقف بورڈ نے لگادیا تھا اپنا بورڈ
نئی دہلی،23اکتوبر(ہ س)۔
اوقاف کی زمین پر زمین مافیاو ¿ں کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں کی بھی بری نظر رہتی ہے اور موقع ملتے ہی خالی پڑی وقف زمینوں پر سرکاری محکمے قبضہ کرنے کی تاک میں رہتے ہیں۔ایسی ہی ایک کوشش نظام الدین واقع نیو ہورائزن پبلک اسکول کے بغل میں خالی پڑے وقف بورڈ کے پلاٹ پرمحکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے گزشتہ دنوں کی گئی تھی تاہم بروقت اطلاع ملنے پر وقف بورڈ کی ٹیم نے موقع کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ جگہ پر اپنے دو بورڈ لگادیئے تھے ،ذرائع کے مطابق آج ان دونوں بورڈوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے اکھاڑ پھینکا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا وقف کی زمین پر قبضہ کے ارادہ سے کیا گیاہے ،بہرحال اطلاع ملنے پر دہلی وقف بورڈ کی ایک ٹیم نے پھر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور پایا کہ اس کے دونوں بورڈوں کو اکھاڑ پھینکا گیاہے۔معائنہ کے لیئے گئی ٹیم نے فورا 100نمبر پر فون کرکے اس کی اطلاع دی اور نظام الدین تھانے میں تحریری شکایت کرائی مگر نتیجہ ڈھاک کے تین پات۔پولیس نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف یہ کے ایف آئی آر درجکرنے سے ان
کار کردیا بلکہ شکایت پر کوئی کان نہیں دھرا۔نتیجتابورڈ کی ٹیم بیرنگ واپس آگئی۔تفصیل کے مطابق نظام الدین کے نیو ہرائزن پبلک اسکول کی بغل میں خالی پڑے وقف بورڈ کے پلاٹ پر محکمہ آثار قدیمہ نے گزشتہ دنوںچونا وغیرہ ڈالکر باو ¿نڈری کرنے کا منصوبہ بنالیا جسکی اطلاع ملتے ہی سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد کی ہدایت پر 13اکتوبرکو وقف بورڈ کی ایک ٹیم موقع پر پہونچی اور پلاٹ کی انٹری اور پلاٹ کے بیچوں بیچ دفتر وقف بورڈ کے بورڈ لگادیئے۔ دراصل نیو ہرائزن اسکول کی بغل میں کئی بیگھہ پر مشتمل قیمتی اراضی ہے جسکی کچھ زمین نیو ہرازن اسکول میں چلی گئی ہے جبکہ باقی پلاٹ خالی پڑا ہے۔اچانک ہی محکمہ آثار قدیمہ نے خالی پڑے پلاٹ کے چاروں طرف چونے سے نشان زد کرکے چہار دیواری کرانے کے مقصد سے کارروائی شروع کردی جسکی اطلاع اسکول انتظامیہ نے دفتر وقف بورڈ کو دی جس کے بعد وقف بورڈ سے ایک سات رکنی ٹیم نے موقع کا معائنہ کیا تھا۔وقف بورڈ کی ٹیم نے ایک بورڈ پلاٹ کے داخلی دروازہ پر جبکہ دوسرا پلاٹ کے بیچوں بیچ لگادیا تھاجس پر تحریر ہے کہ یہ زمین دہلی وقف بورڈ کی ملکیت ہے۔غور طلب ہے کہ مذکورہ پلاٹ خسرہ نمبر 533حکومت دہلی کے گزٹ 3مارچ 1994کے مطابق گزٹ نوٹیفائڈ وقف پراپرٹی ہے جو سالوں سے خالی پڑی ہے۔زمین کا کل رقبہ پانچ بیگھہ سے زائد ہے جبکہ کچھ حصہ نیوہرائزن اسکول کے احاطہ کے اندر آگیا ہے جبکہ باقی پلاٹ خالی پرا ہے۔اس پورے معاملہ سے متعلق وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد نے بتایا کہ آج ہمیں اطلاع ملی کہنامعلوم افراد نے وقف بورڈ کے ذریعہ لگائے گئے بورڈوں کو وہاں سے اکھاڑ دیا ہے اس لیئے معائنہ کرنے گئے بورڈ افسران کو متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کرانے کی ہدایت دی گئی جسے پولیس نے ابھی تک درج نہیں کیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ ہم آگے کی کارروائی کریں گے اور ہماری قانونی ٹیم معاملہ کو دیکھے گی۔انہوںنے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ نے غلط ارادہ سے پلاٹ کے چاروں جانب چونے سے نشاندہی کرائی تھی اور پلاٹ پر قبضہ کی کوشش تھی اس لیئے بہت ممکن ہے کہ انھیں لوگوں کی جانب سے پھر یہ کوشش کی گئی ہوحافظ محفوظ محمد نے کہاکہ پولیس ایف آر درج کرنے میں آنا کانی کر رہی ہے تاہم ہم عوام کے تعاون سے وقف کی زمین پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنائیں گے اور ضرورت پڑنے پر عوام سے آگے آنے کی اپیل کی جائے گی۔انہوں نے آگے کہاکہ وقف کی زمین پر کسی حال میں قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا اور ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنادیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی اس طرح کی کوششیں ہوتی رہی ہیں تاہم بروقت کارروائی سے انھیں ناکام بنادیا گیا ہے،غورطلب ہے کہ وقف بورڈ میں چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ایک مرتبہ پھر اوقاف کی زمینوں پر نظر بد لگائے بیٹھے ہیں اور موقع کو غنیمت جان کر خالی پڑی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ایسا ماضی میں بھی بارہا ہوچکاہے،
ہندوستھان سماچار اویس

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: نظام الدین وقف کے خالی پلاٹ پر پھر قبضہ کی کوشش
نظام الدین وقف کے خالی پلاٹ پر پھر قبضہ کی کوشش
https://1.bp.blogspot.com/-9A5zD5w_v4c/X5MCecz58UI/AAAAAAAAlko/T2Hd8Y-t7BQgwG_UlhDNLq-vp4HfMPDFACLcBGAsYHQ/s320/0e79423b730be39e8671a6a2a04d8710d2adfc3e8f5375dda879098b94eee945_1.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-9A5zD5w_v4c/X5MCecz58UI/AAAAAAAAlko/T2Hd8Y-t7BQgwG_UlhDNLq-vp4HfMPDFACLcBGAsYHQ/s72-c/0e79423b730be39e8671a6a2a04d8710d2adfc3e8f5375dda879098b94eee945_1.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_889.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_889.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy