حیدرآباد سیلاب متاثرین کیلئے بلاتفریق مذہب و ملت امداد کرنے مرکز تحفظ اسلام ہند کی اپیل!

سیلاب متاثرین کی امداد کے ساتھ ساتھ رجوع الی اللہ بھی ضروری: مولانا محمد رضوان حسامی بنگلور، گزشتہ چند دنوں سے حیدرآباد میں موسلا دھار بار...

سیلاب متاثرین کی امداد کے ساتھ ساتھ رجوع الی اللہ بھی ضروری: مولانا محمد رضوان حسامی



بنگلور، گزشتہ چند دنوں سے حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں میں سیلاب کی سی صورت حال ہے۔ جس کی وجہ سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ جس پر مرکز تحفظ اسلام ہند نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر مرکز تحفظ اسلام ہند کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد رضوان حسامی و کاشفی مدظلہ نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا کہ خشکی و تری میں جو فساد برپا ہوتا ہے، جو تغیر و تبدل ہوتا ہے، یہ انسانوں کے ہاتھوں کی کمائی ہے یعنی انسان کے اعمال بد کا نتیجہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں کئی مقامات پر بارش اور پانی کا ذکر کیا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ بعض چیزیں ایسی ہیں جنکا علم سوائے اللہ کے کسی کو نہیں ان میں سے ایک بارش بھی ہے، اور بارش کب ہوگی؟ کہاں ہوگی؟ کتنی ہوگی اور کیسے ہوگی؟ اسکا علم بھی اللہ ہی کو ہے۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ چاہے تو بارش ہوگی اور اللہ نہ چاہے گا تو نہیں ہوگی۔ مولانا نے فرمایا کہ اگر کہیں بارش سرے سے ہی نہ ہو تو یہ قحط سالی اور پریشانی کا باعث ہے اور اگر کسی جگہ حد سے زیادہ بارش ہو جائے تو یہ بھی پریشانیوں، تکلیفوں، اور مصیبتوں کا باعث ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ بارش کا جو معیار ہے اس سے کم بھی تکلیف کا باعث اور اس معیار سے زیادہ بھی پریشانی کا باعث ہے۔ مولانا رضوان نے فرمایا کہ حیدر آباد میں چند دنوں سے بہت ہی خطرناک طریقہ کی بارش ہورہی ہے، جسکی وجہ سے بہت کچھ جانی و مالی نقصان ہوا، بہت سارے لوگ بے گھر ہوگئے، بہت سارے لوگ بے آسرا و بے سہارا ہوگئے اور بہت سارے لوگ بیمار اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔جب یہ واقعات پیش آئے تو بعض تنظیموں والے اور بعض ادارے والے آگے بڑھے اور اپنی استطاعت کے مطابق انکا تعاون کیا اور کررہے ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ مرکز تحفظ اسلام ہند عموماً پوری دنیا کے انسانوں و مسلمانوں اور خصوصاً ہندوستان کے انسانوں اور مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ حیدرآباد میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے جو لوگ پریشان ہیں بلا تفریق مذہب و ملت، بلا رنگ و نسل مالی اعتبار سے اور دیگر ضروری اشیاء کے ذریعے دل کھول کر انکا تعاون کریں، انکی امداد کریں تاکہ سیلاب متاثرین کی زندگیوں میں دوبارہ خوشحالی واپس آئے۔ مولانا رضوان کاشفی حسامی نے فرمایا کہ امداد کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کے ان حالیہ واقعات سے ہمیں عبرت حاصل کرنا چاہیے، اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے اللہ کے دربار میں رجوع ہو کر اپنے گناہوں سے معافی مانگنا چاہیے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: حیدرآباد سیلاب متاثرین کیلئے بلاتفریق مذہب و ملت امداد کرنے مرکز تحفظ اسلام ہند کی اپیل!
حیدرآباد سیلاب متاثرین کیلئے بلاتفریق مذہب و ملت امداد کرنے مرکز تحفظ اسلام ہند کی اپیل!
https://1.bp.blogspot.com/-kZ3J7plIPwg/X41oc727OWI/AAAAAAAAlWI/JbaYfZUE9MEMRNGtqJbdg3Nxhs_XA3gQQCLcBGAsYHQ/s320/m%2Brizwan%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-kZ3J7plIPwg/X41oc727OWI/AAAAAAAAlWI/JbaYfZUE9MEMRNGtqJbdg3Nxhs_XA3gQQCLcBGAsYHQ/s72-c/m%2Brizwan%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_89.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_89.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy