فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی جانب سے بین الاقوامی ای-سمپوزیم کا انعقاد

علی گڑھ، 9/اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی جانب سے ایک بین الاقوامی ای-سمپوزیم بعنوان ”اِمّیونو موڈو...

علی گڑھ، 9/اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی جانب سے ایک بین الاقوامی ای-سمپوزیم بعنوان ”اِمّیونو موڈولیشن: طب یونانی میں ایک مربوط نقطہئ نظر“ منعقد کیا گیا۔

شکاگو کے بایو میڈیکل س


ائنسز کے سینئر اِمّیونولوجسٹ پروفیسر ندیم فضل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انسانی جسم میں قوت مدافعت کا بیماریوں سے لڑنے میں بہت اہم رول ہوتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ سازش کی تھیوریوں کا دور ہے۔ اِمّیون سسٹم کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کووِڈ-19 کے علاج کے لئے ابھی تک ایف ڈی اے نے کسی دوا کی منظوری نہیں دی ہے۔ انھوں نے اِمیونولوجی کے شعبہ میں تحقیق میں اشتراک پر بھی زور دیا۔ 

اے ایم یو پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیرالدین نے اپنے صدارتی خطاب میں سمپوزیم کے موضوع کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہاکہ علاج سے بہتر بچاؤ ہے۔ انھوں نے اس موقع پر پروفیسر عبدالمنان، ڈین، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی دو کتابوں (معالجات امراضِ تنفس اور مطب و نسخہ نویسی) کا اجراء بھی کیا۔ 

اس سے قبل ای-سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس میں خطبہئ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر محمد انور نے طب یونانی میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ای-سمپوزیم میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے 1300 سے زائد شرکاء نے رجسٹریشن کرایا۔ 

اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر سعود علی خاں نے کہا کہ وبا کے دوران صحت عامہ کے فائدہ کے لئے طب یونانی میں متعد مفرد اور مرکّب دوائیں ہیں۔ 

فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین اور انٹرنیشنل سمپوزیم آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر عبدالمنان نے سمپوزیم کے موضوع اور طب یونانی کے مبادیات پر گفتگو کی۔ 

ٹیکنیکل سیشن میں پروفیسر کنور ایم یوسف امین نے امور طبیعات اورقوت مدافعت کے موضوع پر خطبہ پیش کیا، جب کہ پروفیسر غلام الدین صوفی (این آئی یو ایم، بنگلورو) نے امُیونوموڈولیشن ادویات پر اظہار خیال کیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر افتخار سیفی (یونانی فزیشیئن، دوبئی) نے تغذیہ کے موضوع پر خطبہ دیا۔

پروفیسر ایس شاکر جمیل، پروفیسر نعیم اے خاں، پروفیسر عبدالودود، پروفیسر کے ایم وائی امین، پروفیسر عبدالمنان، پروفیسر محمد انور، پروفیسر جی صوفی، ڈاکٹر افتخار اے سیفی اور ڈاکٹر فاروق اے ڈار نے پینل مباحثہ میں شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالعزیز خاں نے انجام دئے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میں ڈاکٹر عمار ابن انور، ڈاکٹر مرسلین نصیر، ڈاکٹر حافظ اقتدارشامل تھے۔ شعبہئ تشریح و منافع الاعضاء کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق اے ڈار نے اظہار تشکر کیا۔  


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی جانب سے بین الاقوامی ای-سمپوزیم کا انعقاد
فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی جانب سے بین الاقوامی ای-سمپوزیم کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-PSyLmb0Z0B0/X4BSChnS57I/AAAAAAAAk7Y/9n7F2ZaCQEAM1BL67m9t0P--je9tSaMEACLcBGAsYHQ/s320/International%2BSymposium%2Bon%2BImmunomodulation.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-PSyLmb0Z0B0/X4BSChnS57I/AAAAAAAAk7Y/9n7F2ZaCQEAM1BL67m9t0P--je9tSaMEACLcBGAsYHQ/s72-c/International%2BSymposium%2Bon%2BImmunomodulation.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_9.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_9.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy