شعبہئ عربی میں ”گاندھیائی فلسفہ اور عرب مصنفین“ کے موضوع بین الاقوامی ویبینار کا اہتمام

علی گڑھ، 5/اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہئ عربی میں گاندھی جینتی کے موقع پر ایک روزہ بین الاقوامی ویبینارمنعقد ہوا جس کی...

علی گڑھ، 5/اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہئ عربی میں گاندھی جینتی کے موقع پر ایک روزہ بین الاقوامی ویبینارمنعقد ہوا جس کی صدارت اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر زکریا السرطی، ڈائریکٹر جنرل الضیا ء انسٹی ٹیوٹ برائے تحقیق، مراکش نے شرکت کی۔ ڈاکٹر یٰسین سعدان، سینئر ریسرچر،جامعہ محمد الخامس مراکش اور ڈاکٹر حنا شبائکی،پروفیسر امیر عبد القادر یونیور سٹی سنتینہ، الجزائر نے مہمان ذی


وقار کی حیثیت سے اس پروگرام کو رونق بخشی۔

پروفیسر طارق منصور نے اپنے صدارتی کلمات میں اس ویبنارکے ڈائریکٹر پروفیسر فیضان احمد صدر شعبہ عربی کو پروگرام کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی۔ اس کے بعد گاندھی جی کی شخصیت اور ان کے فلسفہئ حیات کے چند نمایاں پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی نے اپنی پوری زندگی مساوات اور عدم تشدد کا درس دیا۔ جنوبی افریقہ میں قیام کے دوران انہوں نے اپنے انہیں نظریات اور اصولوں کا عملی مظاہرہ   کیا۔ ہندوستان کی آزادی میں ان کے فلسفہئ حیات کا بہت بڑا رول رہا ہے، وہ قومی یکجہتی اور ہندو مسلم اتحاد کے بہت بڑے علمبردار تھے اور تقسیم ہند کے مخالف تھے۔ علی برادران کے ساتھ خلافت تحریک میں شریک تھے۔ وہ اہنسا اور ستیہ گرہ کے اصولوں پر چل کر پوری دنیا میں مقبول ہوئے، جس کی جیتی جاگتی مثال شعبہ عربی کا یہ ویبنار ہے۔ 

ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر مسعود انور علوی نے ویبنار کے انعقاد پر شعبہ عربی کے تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی اور بحیثیت ڈین تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

صدر شعبہ عربی اور ویبنار کے ڈائریکٹر پروفیسر فیضان احمد نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ گاندھی جی کے فلسفہئ زندگی کی معنویت جس طرح سے سابقہ ادوار میں رہی ہے اسی طرح موجودہ دور میں بھی باقی ہے۔ گاندھی جی کی زندگی اور انکے کارنامے اور اصول و نظریات پر جس طرح دنیا کی مختلف زبانوں میں تفہیم و تشریح کی گئی ہے اسی طرح عربی زبان میں بھی عرب ادبا ء اور مصنفین کی بے شمار تحریریں ملتی ہیں۔

مہمان خصوصی پروفیسر زکریا السرطی نے اپنے کلیدی خطاب میں گاندھی جی کے فلسفہئ انسانیت کو موضوع بحث بنایا اور عرب دنیا میں ان کی مقبولیت کا کھلے دل سے اعتراف کیا۔ عالم عرب میں جن ادبا ء و مصنفین نے گاندھی جی کی شخصیت اور ان کے فکرو فلسفہ کو موضوع بحث بنایا ان میں عباس محمود العقاد، احمد امین، سلامہ موسی اور احمد شوقی کے نام خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔ 

مہمان ذی وقار ڈاکٹر یٰسین سعدان نے اپنے خطاب میں مجموعی طور پر گاندھی جی کی شخصیت کا تعارف پیش کیا اور ان عرب مفکرین کی تحریروں کی نشان دہی کی جو گاندھی جی کے نظریات اور فلسفہ پر عربی زبان میں لکھی گئی ہیں۔ 

پروگرام کا افتتاح تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر علی حر کامنپوری اور کلمات تشکر ڈاکٹر عرفات ظفر نے انجام دیئے۔ ویبینار میں ہند اور بیرون ہند کی مختلف یونیورسٹیوں کے شعبہئ عربی کے اساتذہ، ریسرچ اسکالر اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: شعبہئ عربی میں ”گاندھیائی فلسفہ اور عرب مصنفین“ کے موضوع بین الاقوامی ویبینار کا اہتمام
شعبہئ عربی میں ”گاندھیائی فلسفہ اور عرب مصنفین“ کے موضوع بین الاقوامی ویبینار کا اہتمام
https://1.bp.blogspot.com/-irgettY_vvw/X3sR1Sq-t5I/AAAAAAAAky8/hg1V45LAbJo0Lk15TV4SHzwLTzQwEUzFQCLcBGAsYHQ/s320/Vice%2BChancellor%2BProf%2BTariq%2BMansoor%2Bwith%2Bspeakers%2Bof%2Bthe%2BGandhi%2BJyanti%2Bcelebratons%2Borganised%2Bby%2BDept%2Bof%2BArabic.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-irgettY_vvw/X3sR1Sq-t5I/AAAAAAAAky8/hg1V45LAbJo0Lk15TV4SHzwLTzQwEUzFQCLcBGAsYHQ/s72-c/Vice%2BChancellor%2BProf%2BTariq%2BMansoor%2Bwith%2Bspeakers%2Bof%2Bthe%2BGandhi%2BJyanti%2Bcelebratons%2Borganised%2Bby%2BDept%2Bof%2BArabic.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_90.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_90.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy