بنگال میں این ڈی اے کو لگا ایک اور جھٹکا، وِمل گرونگ نے توڑا ناطہ

  وِمل گرونگ کریں گےممتا کی حمایت  کولکاتا ، ۔ مغربی بنگال کے دارجیلنگ ضلع میں پہاڑی علاقوں کو الگ گورکھا لینڈ بنانے کے مطالبے کے لئے مسلسل ...

  وِمل گرونگ کریں گےممتا کی حمایت 

کولکاتا ، ۔ مغربی
بنگال کے دارجیلنگ ضلع میں پہاڑی علاقوں کو الگ گورکھا لینڈ بنانے کے مطالبے کے لئے مسلسل احتجاج کرنے والے گورکھا جن مکتی مورچہ (جی جے ایم ایم ) کے بانی اور صدر ومل گورنگ نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو زبر دست جھٹکا دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی این ڈی اے چھوڑکر ممتا بنرجی کی پارٹی کے لئے کام کرنے کا اعلان کیاہے ۔ کولکاتا کے سالٹ لیک میں واقع ایک ہوٹل میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ اعلان کیا۔
اس دوران بی جے پی پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے ومل گرونگ نے کہا کہ بی جے پی نے علیحدہ گورکھا لینڈ بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سلسلے میں کوئی کام نہیں کیا گیا۔ لہذا ، وہ این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرکے ممتا بنرجی کا ساتھ دیں گے۔ وِمل گرونگ نے کہا کہ وہ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کو وزیر اعلی بنانے کے لئے شمالی بنگال میں پوری کوشش کریں گے۔ سی ایم بنرجی کی تعریف کرتے ہوئے گرونگ نے کہا کہ ممتا بنرجی نے آج تک شمالی بنگال کے لئے جو بھی وعدہ کیا ہے، اسے پورا کیا ہے ۔ لہٰذا وہ ان کے لئے کام کریں گے ۔ دراصل ، گرونگ کا بی جے پی سے علیحدہ ہونا پارٹی کے لئے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ، شمالی بنگال کی 12 اسمبلی نشستوں پر ومل گرونگ کی پارٹی کی بہتر حمایت اور اثر و رسوخ ہے۔ مغربی بنگال میں چھ سے سات ماہ کے اندر اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اورایسے وقت میں سب سے پرانے اتحادیوں میں سے ایک رہے گرونگ کی علیحدگییقینی طور پر بی جے پی کے لئے نقصان کا سبب ہوگا۔

گورنگ 2017 سے مفرورتھے
2017 میں ، پہاڑ پر علیحدہ گورکھا لینڈکے لئے ممتا بنرجی کے خلاف 104 دن کا پرتشدد احتجاج ہوا۔ اس دوران متعدد سرکاری دفاتر کو نذر آتش کیا گیا اورکئی لوگوں کا قتل ہوا تھا، جس میں پولیس آفیسر امیتابھ ملک کا بھی قتل کیا گیا تھا۔ وِمل گرونگ پر ہی اس کا الزام لگا۔ ان کے خلاف بغاوت کی دفعات کے ساتھ ساتھ 150 سے زائد مقدمات میںغیر ضمانتی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وہ بنگال پولیس کے مطلوبہ مجرم ر ہے ہیں اور وہ تین سالوں سے مفرور تھے ، لیکن بدھ کی سہ پہر اچانک جھارکھنڈ نمبر والی گاڑی میں بیٹھ کر سالٹ لیک کے گورکھا بھون کے پاس جا پہنچے۔ وہ وہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے تھے لیکن دروازہ اندر سے نہیں کھولا گیا جس کی وجہ سے وہ تھوڑی دیر کے انتظار کے بعد سالٹ لیک کے ایک ہوٹل پہنچے۔ اسی دوران ، انہوں نے میڈیا سے بات کی اور مذکورہ بالا اعلان کیا۔
در حقیقت ، 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ، بھارتیہ جنتا پارٹی نے شمالی بنگال کی تمام سیٹوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ تب سے ، اسمبلی انتخابات میں ، ان علاقوں میں بی جے پی کی حمایت بڑھتی جارہی ہے۔ بی جے پی کو گورکھا برادری کی عوامی حمایت حاصل ہوئی تھی۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد ، ممتا بنرجی ایک بار پھر شمالی بنگال میں اپنی دعویداری کو مستحکم کرنے میں مصروف تھیں اور بی جے پی کو بھی اس بات کا احساس ہوگیاتھا۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا پیر کے روز شمالی بنگال کے سب سے بڑے شہر سلی گوڑی پہنچے ، لیکن اب ومل گرونگ کی علیحدگی سے یہ دیکھنے والی بات ہو گی کہ بی جے پی کی تنظیمی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے۔
ہندوستھان سماچار

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: بنگال میں این ڈی اے کو لگا ایک اور جھٹکا، وِمل گرونگ نے توڑا ناطہ
بنگال میں این ڈی اے کو لگا ایک اور جھٹکا، وِمل گرونگ نے توڑا ناطہ
https://1.bp.blogspot.com/-ldBXKOJxiMA/X5E36fQFAjI/AAAAAAAAlgY/RXKSbQaPyIgZKNOXZ2ioM4YqR0uerKrWACLcBGAsYHQ/s320/3e862d396468118c1c122f650b9439098531017d9f5dbd18c217f474b7714327_1.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-ldBXKOJxiMA/X5E36fQFAjI/AAAAAAAAlgY/RXKSbQaPyIgZKNOXZ2ioM4YqR0uerKrWACLcBGAsYHQ/s72-c/3e862d396468118c1c122f650b9439098531017d9f5dbd18c217f474b7714327_1.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_94.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_94.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy