نبی اکرم ﷺ کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی بھی ہر مسلمان کے لئے ناقابل ِ برداشت

فرانس کی گستاخیوں پر اسلامک سینٹر، فیروزآباد کا شدید رد عمل آج اسلامک سینٹر، مدینہ کالونی، فیروزآباد میں ایک ہنگامی نشست منعقد کی گئی جس میں...

فرانس کی گستاخیوں پر اسلامک سینٹر، فیروزآباد کا شدید رد عمل

آج اسلامک سینٹر، مدینہ کالونی، فیروزآباد میں ایک ہنگامی نشست منعقد کی گئی جس میں فرانس کی طرف سے حضور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں کی گئی گستاخی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

یہ نشست مولانا اعلم مصطفی یعقوبی (سکریٹری اسلامک سینٹر، فیروزآباد) کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی۔ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف کے بعد مولانا سید احمد اُنیس ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نبی کریم ﷺ سے تعلق دینی، ایمانی اور روحانی ہر اعتبار سے سب سے بڑھ کر ہے، ایک ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان بھی حضور اکرم ﷺ کی شان میں ذرا سی بھی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کے ذریعہ نور ِ ہدایت ہم تک پہنچا، ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس سے اتنی شدید محبت کرنا ہم پر لاز م ہے جو محبت ہمارے والدین ہماری اولاد یہاں تک کہ ہماری اپنی جانوں سے بڑھ کر ہو۔ انہوں نے کہا کہ فرانس آزادی رائے کا سہارا لے کر کروڑوں انسانوں کے سب سے بڑے محبوب اور مطاع نبی اور رسول کے گستاخانہ خاکے بناتا ہے اور پھر وہاں کا صدر کھلے عام اس گستاخی کی نہ



صرف تائید کرتا ہے بلکہ کروڑوں مسلمانوں کو تکلیف دیتے ہوئے ان خاکوں کی نمائش کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام نے تو حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام پر ایمان لانے کو اور ان سے محبت و عظمت کا تعلق رکھنے کو اسلام اور ایمان کا لازمی حصہ قرار دیا ہے،لیکن وہیں دوسری طرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مقدس نام لینے والے یہ لوگ اس طرح کے نفرت آمیز اور گستاخانہ کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ ساری انسانیت کے لئے رحمت و برکت بن کر اور نور ِ ہدایت لے کر آئے تھے، ساری دنیا کو چاہئے کہ ان کی تعلیمات کو پڑھے اور سمجھے اور ان کی عزت و احترام کو اپنے اوپر لازم سمجھے۔

مزید انہوں نے حاضرین سے یہ اپیل کی کہ وہ ایسے گستاخ ملک کی مصنوعات کا استعمال مکمل طور پر چھوڑ دیں۔

مولانا اعلم مصطفی یعقوبی نے کہا کہ مغرب کی تنگ ذہنی کا اس سے اندازہ لگائیے کہ وہ اپنے لیڈر کی ذرا سی بے عزتی برداشت نہیں کر پائے، مگر وہ کروڑ ہا کروڑ مسلمانوں کا دل چھلنی کرتے ہیں اور اس کو رائے کی آزادی کہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم سب فرانس کی اس گستاخی کی سخت سے سخت مذمت کرتے ہیں اور اپنی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فرانس کے سفیر کو طلب کرکے اس تک ہمارا یہ پیغام پہنچوائیں کہ بھارت کے مسلمانوں کو فرانس کی اس گستاخی پر سخت ناراضگی ہے اور فرانسیسی صدر کو بلا تاخیر اس پر علی الاعلان معافی مانگنی چاہئے اور تمام گستاخانہ کارروائیوں پر فوری روک لگانی چاہئے۔

مولانا یعقوبی نے سامعین سے مزید کہا کہ سب لوگ اس مبارک مہینہ میں اب یہ طے کر لیں کہ رحمۃ للعلمین صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ اور آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو خود بھی اختیار کریں اور ایک ایک انسان تک یہ پیغام پہنچائیں، اپنے برادران ِ وطن کو نبی کریم ﷺ کی سیرت سے واقف کرائیں، اور اللہ سے دعا کرتے رہیں اور یہ یقین بھی رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی اور رسولﷺ کا تذکرہ تو قیامت تک کے لئے بلند کر دیا ہے اور دشمن چاہے جتنازور لگائے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں کوئی کمی نہیں آ سکتی، البتہ آپ ﷺ کے دشمن ہی دو جہانوں میں ذلیل و رسوا ہوں گے۔

مولانا اعلم مصطفی یعقوبی کی تلقین پر تمام حاضرین نے درود و سلام کا نذرانہ بارگاہ رسالت میں پیش کیا اور پھر مولانا یعقوبی کی دعا پر نشست اختتام پذیر ہوئی۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: نبی اکرم ﷺ کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی بھی ہر مسلمان کے لئے ناقابل ِ برداشت
نبی اکرم ﷺ کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی بھی ہر مسلمان کے لئے ناقابل ِ برداشت
https://1.bp.blogspot.com/-bp0cKiX0JJg/X5kmPlEsQjI/AAAAAAAAltM/LtAnXJtDGbkKUHShv_WZ2LxBIK_RV8eAgCLcBGAsYHQ/s320/WireAP_4db9f4941e3b48b2925d39bd43d3636c_16x9_992.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-bp0cKiX0JJg/X5kmPlEsQjI/AAAAAAAAltM/LtAnXJtDGbkKUHShv_WZ2LxBIK_RV8eAgCLcBGAsYHQ/s72-c/WireAP_4db9f4941e3b48b2925d39bd43d3636c_16x9_992.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_952.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_952.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy