شعبہئ انگریزی کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی کی حیات و خدمات پر بین الاقوامی ویبینار

علی گڑھ، 5/اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہئ انگریزی کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر دو روزہ بین الاقوامی ویب...

علی گڑھ، 5/اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہئ انگریزی کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر دو روزہ بین الاقوامی ویبینار ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے بابائے قوم کے پوتے مسٹر تُشار گاندھی نے کہاکہ جنوبی افریقہ میں طاعون کی وبا اور اسپینش فلو کے وقت مہاتما گاندھی وہاں موجود تھے اور انھوں نے اس وبا سے نپٹنے میں لوگوں کی قیادت کی اور انھیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے ہمدردی کے جذبہ کے ساتھ صفائی اور دیگر ضابطوں پر پابندی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔ 


’وبا کے دور میں گاندھیائی طرز عمل‘ کے موضوع پر اپنے خیالا ت کااظہار کرتے ہوئے تشار گاندھی نے کہا کہ کووِڈ 19کی وبا نے لوگوں کو دماغی طور سے بھی بہت متاثر کیا ہے اور سماجی فاصلوں نے نفسیاتی و ذہنی مسائل پیدا کئے ہیں۔ ایسے وقت میں لوگوں کے کام آنا اور ان کی مدد کرنا ضروری ہے۔ 

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ تقریباً ایک صدی قبل اسپینش فلو نے انسانی آبادی کو بری طرح متاثر کیا تھا اور اس سے حاصل ہونے والے سبق آج بھی ہمارے کام آرہے ہیں۔ انھوں نے یوروپ میں طاعون اور اسپینش فلو پھیلنے کے وقت برتے جانے والے مختلف تعصبات کا بھی ذکر کیا۔ 

ویبینار کے دوسرے دن پروفیسر پال بونو ڈی مِسکوٹا (ڈائرکٹر، یو آر آئی سنٹر فار نان وائلنس اینڈ پیس اسٹڈیز، یونیورسٹی آف راڈ آئی لینڈ) نے مہاتما گاندھی اور مارٹن لوتھر کِنگ جونیئر کے عدم تشدد کے فلسفہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں شخصیات کی حیات اور خدمات کا موازنہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ گاندھی جی کا فلسفہ سبھی مذاہب و نظریات کا ایک خوبصورت مرکّب تھا اور کِنگ جونیئر ان سے بہت متاثر تھے۔ انھوں نے ٹالسٹائے اور امریکی مفکر ایڈن بالو کے حوالہ سے بھی گاندھی جی کے فلسفہ کا جائزہ پیش کیا۔ 

اے ایم یو پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیرالدین نے کہاکہ استحصال اور جبر کے خلاف گاندھیائی جدوجہد کا طریقہ ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر بہت کارگر ثابت ہوا جس سے پوری دنیا میں تحریکات کو حوصلہ ملا۔ 

اس سے قبل مقررین اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر ایم رضوان خاں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا اس بات پر یقین تھا کہ تعلیم خود آگہی پیدا کرتی ہے اور سرسید احمد خاں کے اندر اس شعور نے انھیں انقلابی اقدامات پر مائل کیا جس کی ایک شکل ہم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اے ایم یو کے اساتذہ خوش قسمت ہیں کہ وہ سرسید احمد خاں اور گاندھی جی کے نقش قدم پر گامزن ہیں۔ 

پروفیسر شاہینہ ترنم نے مقررین کا تعارف کرایا جب کہ پروفیسر وِبھا شرما نے میزبانی کی۔پروگرام میں آرٹس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر مسعود اے علوی بطور خاص شامل رہے۔ پروفیسر سیمیں حسن اور پروفیسر ایس این زیبا نے اظہار تشکر کیا۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: شعبہئ انگریزی کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی کی حیات و خدمات پر بین الاقوامی ویبینار
شعبہئ انگریزی کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی کی حیات و خدمات پر بین الاقوامی ویبینار
https://1.bp.blogspot.com/-eAuI7u1tuYQ/X3sTAihPKQI/AAAAAAAAkzI/FLIhs0JfXfoq0nHxpjl3itR8B2wcZhGxQCLcBGAsYHQ/s320/Gandhi%2BJayanti%2BCelebrations%2Bat%2BDept%2Bof%2BEnglish.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-eAuI7u1tuYQ/X3sTAihPKQI/AAAAAAAAkzI/FLIhs0JfXfoq0nHxpjl3itR8B2wcZhGxQCLcBGAsYHQ/s72-c/Gandhi%2BJayanti%2BCelebrations%2Bat%2BDept%2Bof%2BEnglish.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_97.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_97.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy