کانگریس کے کمزور ہونے کے ساتھ ہی،کشمیر کے علاوہ مسلمان وزیر اعلی بننا بند ہوگئے، حاجی توفیق قریشی

 کانگریس نے مہاراشٹر، آسام، بہار اور پانڈیچیری میں مسلم وزیر اعلیٰ دیئے وارنسی، تاریخی شہر بنارس کے سرائیاواقع کانگریس پارٹی کیمپ دفتر میں س...



 کانگریس نے مہاراشٹر، آسام، بہار اور پانڈیچیری میں مسلم وزیر اعلیٰ دیئے

وارنسی، تاریخی شہر بنارس کے سرائیاواقع کانگریس پارٹی کیمپ دفتر میں سابق وزیر اعلیٰ راجستھان مرحوم برکت اللہ خان صاحب کی برسی کے موقع پر خیراج تحسین ضلعی چیئرمین حاجی توفیق قریشی کی سربراہی میں پیش کیا گیا، 

اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے سابق وزیر اعلیٰ برکت  اللہ خان کی تصویر پر گل پوشی کر خراج تحسین پیش کیا، حاجی توفیق قریشی نے برکت اللہ خان کی شخصیت پر روشنی ڈالی، قریشی نے کہا کہ برکت اللہ خان ۱۷۹۱سے ۳۷۹۱ تک راجستھان کے وزیر اعلیٰ رہے، اُن کی وفات وزیراعلی کی حیثیت سے ہوئی، اُس وقت راجستھان میں مسلم آبادی  ۷ فیصد تھی،آج آبادی ۹ فیصد ہے،قریشی نے کہا کہ ۰۷ اُور ۰۸ کی دہائی میں کانگریس نے مہاراشٹر، آسام، بہار اور پانڈیچیری میں مسلم وزیر اعلیٰ دیئے تھے، یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ بی جے پی نے اس عرصے میں کانگریس کے خلاف فرقہ وارانہ مہم شروع کی، جے پی تحریک، گجرات میں ہاسٹل فوڈ، فیس میں اضافے کے خلاف شروعات ہوئی، لیکن سنگھ پریوار اُور سماجوادیوں کی قیادت میں اُس کا مرکزبہار بن گیا،کیونکہ وہاں کانگریس کے وزیر اعلیٰ عبدالغفور تھے، جس وقت  سے ملک میں کانگریس کمزور ہوئی،تو کشمیر کے علاوہ مسلمان کا وزیر اعلیٰ بننا بند ہو گیا، حاجی توفیق نے کہا کہ مسلم معاشرے کو سوچنا ہوگا کہ ایس پی، بی ایس پی نے مسلمانوں سے ووٹ لینے کے بعد بھی مسلمان کو نائب وزیر اعلی ٰ کیوں نہیں بنایا، جبکہ کانگریس نے راجستھان میں وزیر اعلیٰ ایک مسلمان کو بنایا جہاں مسلمانوں کی آبادی ۸ فیصد ہے، کانگریس کے مسلمانوں سے دور ہوتے ہی مسلمانوں کا سیاسی وجود کم ہوگیا، ایس پی، بی ایس پی مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک سمجھتی ہے، جبکہ کانگریس مسلمانوں کو شراکت دار سمجھتی ہے، 

اُترپردیش کانگریس کمیٹی کے سابق نائب صدر حاجی اوکاس انصاری نے کہا کہ برکت اللہ خان صاحب کانگریس کے رہنما فیروذگاندھی کے دوست تھے، ان دونوں نے ساتھ تعلیم حاصل کی تھی، اُن کے والد قاضی اُور آپ کے والد بیرسٹر تھے، وہ راجستھان میں سکھدیہ کی حکومت میں کابینہ کے وزیر تھے، جب پاکستان سے مہاجرین ۱۷۹۱میں کروڈوں میں ہندوستان میں داخل ہوئے تھے اور دونوں ممالک مابین تناؤ تھا، ہندوستان کے فوجی حملے سے قبل ایک وفد لندن گیا تھا، جس میں راجستھان کے کابینہ کے وزیر برکت اللہ خان بھی تھے(لوگ ان کو پیار سے پیارے میاں کہتے تھے)اُسی دوران دہلی سے اندراگاندھی نے برکت اللہ کو فون کیا اور کہا کہ پیارے میاں آپ ہندوستان واپس آجائیں،آپ کوراجستھان کا وزیر اعلیٰ بنایا جارہا ہے،انہوں نے راجستھان کے چھٹے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا اُور راجستھان کی ترقی اور کسانوں کے لئے بہت کام کیا، اس موقع پراقبال سردار، امتیاز، گڈو، انصار احمد، ساجد خان، حامد انصاری، مبارک علی، بلال، نسیم احمد وغیرہ موجود رہے

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: کانگریس کے کمزور ہونے کے ساتھ ہی،کشمیر کے علاوہ مسلمان وزیر اعلی بننا بند ہوگئے، حاجی توفیق قریشی
کانگریس کے کمزور ہونے کے ساتھ ہی،کشمیر کے علاوہ مسلمان وزیر اعلی بننا بند ہوگئے، حاجی توفیق قریشی
https://1.bp.blogspot.com/-zy7lOWrzlI4/X4MBXI2LNAI/AAAAAAAAlBg/-q9R0I1E5QgZD9dPcuaKC4J7YzWSbBFAgCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20201011-WA0023.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-zy7lOWrzlI4/X4MBXI2LNAI/AAAAAAAAlBg/-q9R0I1E5QgZD9dPcuaKC4J7YzWSbBFAgCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20201011-WA0023.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_99.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/10/blog-post_99.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy