مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

 انصاف کا تقاضہ ہیکہ بم دھماکہ متاثرین کو مداخلت کرنے کی اجازت دی جائے، ممبئی ہائی کورٹ بھگواملزمین کو سخت جھٹکا ، حصول انصاف کی لڑائی آخری ...

 انصاف کا تقاضہ ہیکہ بم دھماکہ متاثرین کو مداخلت کرنے کی اجازت دی جائے، ممبئی ہائی کورٹ

بھگواملزمین کو سخت جھٹکا


، حصول انصاف کی لڑائی آخری دم تک جاری رہے گی، گلزار اعظمی
ممبئی 27نومبر
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج یہاں ممبئی ہائی کورٹ نے بم دھماکہ متاثرین کو مداخلت کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اپنے فیصلہ میں کہا کہ بم دھماکہ متاثرین کو مداخلت کرنے کی اجازت دینے سے ملزم کرنل پروہیت کے مقدمہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ بم دھماکہ متاثرین کونچلی عدالت سے لیکر سپریم کورٹ تک نے مداخلت کرنے کی اجازت دی ہے نیز یہ انصاف کا تقاضہ ہیکہ بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت کو منظور کیا جائے۔
ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس یم ایس کارنک نے سینئر ایڈوکیٹ و سابق وزیر (سابق ایڈیشنل سالسٹر جنرل آف انڈیا) ایڈوکیٹ بی اے دیسائی کی جانب سے کی گئی بحث جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملزمین کو جتنے حقوق حاصل ہیں اتنے ہی حقوق متاثرین کو بھی حاصل ہونا چاہئے کوعدالت نے قبول کرتے ہوئے اس معاملے میں بم دھماکہ متاثرین کو بھی اپنے دلائل عدالت کے سامنے پیش کرنے کی اجازت دی ہے جس سے ملزم کرنل پروہت کو زبردست جھٹکا لگا ہے کیونکہ اس نے عدالت میں حلف نامہ داخل کرکے بم دھماکہ متاثرین کی مداخلت کار کی درخواست مسترد کیئے جانے کی گذارش کی تھی۔
گذشتہ بد ھ کو دوران بحث یڈوکیٹ بی اے دیسائی نے عدالت کو بتایا تھاکہ بین الاقوامی سطح پر متاثرین کو ملزمین کے برابر کے حقوق دیئے جانے کے تعلق سے قوانین بنائے گئے ہیں لیکن ہندوستان میں ایسا کوئی بھی قانون نہیں ہے جو متاثرین کو یکساں حقوق فراہم کرے لہذا عدالت کو اس جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے قانون بنانے کی تجویز حکومت کو دینا چاہئے۔
دوران بحث عدالت میں ایڈوکیٹ بی اے دیسائی نے دو سوصفحات پر مشتمل ریسرچ دستاویزات پیش کیا تھاجس میں یورپی قوانین، متاثرین کے لیئے اقوام متحدہ میں پاس کی گئی قراردادیں، ملیمت کمیشن رپورٹ، مختلف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی نقول جس میں متاثرین کو یکساں حقوق دیئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ ریسرچ دستاویزات کو ایڈوکیٹ بی ایس دیسائی کی نگرانی میں ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ہیتالی سیٹھ، ایڈوکیٹ کرتیکا اگروال نے تیار کیا تھا۔
ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے بم دھماکہ متاثرین کے حق میں فیصلہ آنے پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ عدالت کے فیصلہ سے بھگواملزمین کو سخت جھٹکا لگا ہے نیز حصول انصاف کی لڑائی آخری دم تک لڑی جائے گی۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء نے متاثرین کی جانب سے نچلی عدالت سے لیکر سپریم کورٹ تک مداخلت کی جس کی وجہ سے آج این آئی اے کی جانب سے کلین چٹ دیئے کے باوجود بھگواملزمین کو مقدمہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے بچنے کے لیئے وہ وقتاً فوقتاً مقدمہ سے ڈسچارج کی عرضداشت داخل کرتے رہتے ہیں۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ تین دسمبر کو کرنل پروہیت کی جانب سے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے والی عرضداشت  پر ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت متوقع ہے جس کی مخالفت کی جائے گی جس کے لیئے وکلاء نے تیار ی کرلی ہے۔
عیاں رہے کہ ملزم کرنل پروہیت نے اسے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی ممبئی ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کی ہے جس میں اس نے عدالت کو بتایا کہ اسے گرفتار کرنے سے قبل کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ (2)  197کے تحت ضروری خصوصی اجازت نامہ یعنی کے سینکشن آرڈر حاصل نہیں کیا گیا تھا لہذا اس کے خلا ف قائم مقدمہ غیر قانونی ہے جسے ختم کیاجائے۔
خیال رہے کہ کسی بھی پبلک سرونٹ کو گرفتار کرنے سے قبل کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ(2) 197 کے تحت اعلی افسر سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے لیکن کرنل پروہیت کا دعوی ہیکہ اسے گرفتار کرنے سے قبل انسداد دہشت گرد دستہ (ATS) نے اعلی افسر سے خصوصی اجازت حاصل نہیں کی تھی جس کی وجہ سے اس کے خلاف قائم مقدمہ ہی غیر قانونی ہے لہذا س پر قائم مقدمہ ختم کیا جائے۔ اس مقدمہ میں ٹرائل کورٹ میں ابتک 140 گواہوں کی گواہی عمل میں آچکی ہے لیکن کرونا وباء کی وجہ سے عدالتی کارروائی فی الحال التواء کا شکا ر ہے لیکن گذشتہ سماعت پر این آئی اے نے دسمبر سے مقدمہ کی باقاعدہ سماعت کیئے جانے کا بیان عدالت میں دیا تھا۔ جمعیۃ علما ء مہاراشٹر

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-ZhkQnGklFWY/X8DxfUEGfLI/AAAAAAAAme4/5ksq5fwcV_wqnK2TjdR15QVA54QSg3DiQCLcBGAsYHQ/s320/Gulzar-ali-l.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-ZhkQnGklFWY/X8DxfUEGfLI/AAAAAAAAme4/5ksq5fwcV_wqnK2TjdR15QVA54QSg3DiQCLcBGAsYHQ/s72-c/Gulzar-ali-l.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/2008.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/2008.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy