مرگ انبوہ: اکیسویں صدی کاعظیم ناول

-- مسعود بیگ تشنہ،اندور  م رگِ انبوہ کا نریٹر (داستاں گو) ایک دانشور، ایک سائنس داں، ایک سماجی سائنس داں، ایک اسٹیٹس مین اور سب سے بڑھ کر اک...

-- مسعود بیگ تشنہ،اندور

 م
رگِ انبوہ کا نریٹر (داستاں گو) ایک دانشور، ایک سائنس داں، ایک سماجی سائنس داں، ایک اسٹیٹس مین اور سب سے بڑھ کر اکیسویں صدی کا انسان بن کر ابھرتا ہے اور اسی بھیڑ میں شامل اکیسویں صدی کے ہندوستان کا مسلمان بن کر بھی ابھرتا ہے.  جیسا کہ ناول کے نام 'مرگِ انبوہ' سے ظاہر ہے کہ اس میں خوش آئند مستقبل کے امکانات یوٹوپیا کی طرح ہی قریب قریب ناقابلِ رسا ہیں. داستان گو نے جان بوجھ کر اور بجا طور پر ایسا کیا ہے کہ اس جلتے ہوئے مسئلے کی لپٹ کو شدت سے محسوس کیا جا سکے.

اے پی جے عبد الکلام کا سپنا 2020 کا کیا تھا اور وہ کیا سے کیا ہوگیا. یہ زمانے کی ستم گری نہیں تو اور کیا ہے کہ انہی کے دور صدارت میں نہ چاہتے ہوئے بھی اْس ہندوستان کی نیو پڑ گئی جو وہ خود ہیومینیسٹ کے طور پر قطعاً نہ چاہتے ہونگے. اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے پر ہی انہوں نے اپنا درد بانٹنا شروع کیا انکے ایک لیکچر کا موضوع ہی 'سب کے لئے رہنے لائق دنیا بنانا' تھا جو انکی زندگی کا آخری لیکچر ثابت ہوا کہ وہیں لکچر دیتے دیتے ہی انہیں دل کا دورہ پڑا اور انکی زندگی بھی انکے سپنے کی طرح حقیقت سے خواب میں تبدیل ہو گئی.


بہرحال خواب کے حقیقت اور حقیقت کے خواب بننے کا عمل روزِ ازل سے  لمحہء  موجود تک جاری ہے اور تا قیامت جاری رہیگا. یہ اوور لیپنگ(overlapping)کا عمل ناگزیر ہے اور چلتا رہتا ہے. 

E= MCSquare

(جہاں E توانائی، M مادّہ کی کمیّت، اور C روشنی کی رفتار ہے) 

مندرجہ بالا مساوات سے ظاہر ہے کہ قدرت کے (ایک نہ بدلنے والے) قانون کے تحت توانائی کبھی بھی زائل نہیں ہوتی، شکل بدل لیتی ہے. توانائی اور مادّہ دونوں باہم بدلتے رہتے ہیں. اور ایک طے شدہ لمحہء  موجود بھی یقین کہ ساتھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ ممکنہ حد تک چھوٹے سے چھوٹا ذرّہ (مادّہ)اپنی کس شکل میں ہے توانائی کی ترنگ کی شکل میں میں یا ٹھوس ذرّے کی شکل میں. تھیوری آف ریلیٹیوٹی اور پرنسپل آف انسرٹینٹی یہی کہتے ہیں. یہ ذرہ اور توانائی کی اوور لیپنگ کی حالت اور ذرہ کا ایک حالت میں نہ ہونا. یہ مادّی غیر یقینیت کا قدرت کا اصول تمام سیاسی نظریات و ہر طرح کے نظام پر بھی لاگو ہوتا ہے. قیامت کی پیشیئن گوئی کے باوجود قیامت نکل گئی. سچ تو یہ ہے کہ قیامت نہیں بھی ہے اور ہے بھی. دراصل اس کائنات کی مادّی دنیا میں غیر یقینیت بھی خدائی اصول کی طرح ہے. اسی روحانی طور پر ہمیشہ بہتر تغیر و تبدیلی کی انسان کی خواہش ہوتی ہے.  قابیلی طاقتیں اپنا کام کرتی رہی ہیں اور کرتی رہینگی کہیں رنگ و نسل و تہذیب و دین کے نام پر کہیں جنس کے نام پر کہیں علاقے اور جغرافیہ کے نام پر کہیں تواریخ کے نام پر. مادی غیر یقینیت پر روحانی یقین کا حاوی ہونا ضروری ہے یہی مرگِ انبوہ سے نجات کا راستہ دکھا سکتی ہے. 

اس قیامت صغریٰ کو بتانے والے اس ضخیم و عظیم ناول کی پزیرائی عام انسان کیا کر پائیں گے کہ اسے دستیاب ہونا ہی مشکل ہوگا. لیکن اہلِ نظر ہیومینیسٹ برادری کو اس کا مطالعہ و تجزیہ اور اس عظیم ناول کی قدر کا تعین کرنا ضروری ہے اور یہ انگلش اور دوسری بین الاقوامی زبانوں کے ترجمے سے ہی ممکن ہے اور ہندوستان میں بھی اسے دیگر زبانوں میں وقت کے مناسب تقدم و تخیر کو دیکھ کر کرنا چاہئے.

محترم فاروق ارگلی صاحب اسے صدی کا بہترین اردو ناول قرار دے چکے ہیں. مگر انہوں نے کوئی اشارہ اس کے کنٹینٹ (مواد) کو لے کر نہیں کیا تھا. جناب جاوید اختر نے مشرف عالم ذوقی صاحب  کے اس ناول کی چند جھلکیاں شعور کی رو میں (جسے لا شعور کی رو کہنا زیادہ مناسب ہے) اس تاثراتی تبصرے میں دکھائی ہیں. میں اس کے لئے انہیں دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ذوقی صاحب کے لئے نیک خواہشات. میری بھی خواہش ہے کہ اس کے چرچے بیرون ملک بھی ہوں. اور اس کتاب کا جو جائز مقام ہے اس دنیا کے دانشور اور اہلِ ادب واقف ہوں اور یہ عالمی سطح پر کسی نہ کسی انعام کی حقدار بنے. ظاہر ہے کہ ملک کے سیاسی حالات اس ناول کی سرکاری سطح پر پزیرائی و انعام و اکرام کے لئے ناسازگار ہی رہینگے.


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مرگ انبوہ: اکیسویں صدی کاعظیم ناول
مرگ انبوہ: اکیسویں صدی کاعظیم ناول
https://1.bp.blogspot.com/-n3XmxgUe2os/X6533eDgeUI/AAAAAAAAmGU/f5P_VqhwKYsXuv_bzbgilcj1FZhq5hudQCLcBGAsYHQ/s320/81907526_2808939739227526_3348515370506911744_n.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-n3XmxgUe2os/X6533eDgeUI/AAAAAAAAmGU/f5P_VqhwKYsXuv_bzbgilcj1FZhq5hudQCLcBGAsYHQ/s72-c/81907526_2808939739227526_3348515370506911744_n.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_13.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_13.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy