سہاور کے مشیر احمد خان آج بھی ایٹا کے لوگوں کے دلوں میں ذندہ ہیں،

نوروالسلام  کاس گنج، گاندھی خاندان ک ے خاص کہے جانے والے مشیر احمد خان کی پیدائش ضلع ایٹا کے سہاور قصبہ میں 24نومبر1921میں ہوئی، ان کے والد ...

نوروالسلام 

کاس گنج، گاندھی خاندان ک
ے خاص کہے جانے والے مشیر احمد خان کی پیدائش ضلع ایٹا کے سہاور قصبہ میں 24نومبر1921میں ہوئی، ان کے والد کا نام شبیر احمد خان اور والدہ کانام عابدہ خان تھا، علی گڈھ سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مشیر احمد خان سیاست میں داخل ہوئے اور1949میں پہلی مرتبہ سہاور نگر پنچایت کے  صدرانتخابات میں فتح حاصل کی،انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد وہ عوام مقبول ہوگئے، اسی دوران اُنہیں کانگریس میں شامل ہونے کا موقع ملا اورآپ  کانگریس میں شامل ہو گئے،اُنہیں پہلی مرتبہ 1966میں ایٹا لوک سبھا حلقہ سے کانگریس سے ٹکٹ ملا جس میں اُنہوں نے بہت ذیادہ ووٹون سے فتح حاصل کی، معلومات کے مطابق ایک مرتبہ پارلیمنٹ میں ایک ایم پی نے وزیر اعظم اندرا گاندھی پر غلط بیانی کی، ایٹا لوک سبھا رکن پارلیمنٹ مشیر احمد خان کو یہ پسند نہیں آیا اور یہ دیکھ کر رکن پارلیمنٹ مشیر احمد خان اُس رکن پارلیمنٹ سے ٹکرا گئے، اس کے بعد وہ آہستہ آہستہ گاندھی خاندان کے پسندیدہ بن گئے،ایٹا  رکن پارلیمنٹ مشیراحمد خان کو اندا گاندھی کا دایاں ہاتھ بھی کہا جاتا تھا، 

دوسری بار1980 میں وہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے، اسی دوران وزیر اعظم اندار گاندھی اُن کی رہائش سہاور بھی پہنچی، معلوم ہوا ہے کہ ایٹا سے سہاور آنے والی سڈک پر اماں پور کے قریب ایک کالی ندی ہے جس پر اُس وقت ڈرموں کا ایک پل تھا، اندرا گاندھی کے گاڈیوں کے قافلے کوکالی ندی کے اُس طرف ہوک نے پر مجبور ہونا پڈا، اندرا گاندھی بیل گاڈی میں بیٹھ کر15 کلو میٹر سہاور آئی، اندرا گاندھی نے اس وقت پل کی تعمیر کی تجویز کو منظور کیا تھا، تعمیر اتی کام کا آغاز فورابعد ہی گیا تھا،اور 1985میں اسے مکمل کیا گیا تھا، مشیر احمد خان کو خاندانی تنازعہ کی وجہ سے 28 اگست 1997 کو جیل جابا پڈا، سیاست کے دوران انہوں نے تمام کو سیاست میں شامل کیا،جس میں سابق وزیر مانپال سنگھ اُور ایم ایل اے وریندر سنگھ سولنکی شامل ہیں، مشیر احمد خان کی بیٹی کی شادی میں وزیر اعظم اندرا گاندھی نے شرکت کی تھی، اُس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بہت خاص ہونے کی وجہ سے آپ کو کانگریس میں عہدوں پر منتخب ہوئے، مشیر احمد خان مسلسل ۳۵ سال تک کانگریس پارٹی سے ایٹا کے ضلعی صدر رہے، اس کے علاوہ وہ ضلع پیچایت صدر اور ماڈرن بیکری کے چیئر مین بھی رہے، 17ر1999کو ایک علالت کے سبب اُن کا انتقال ہوگیا، اُن کے انتقال کے بعد ایٹا لوک سبھا سے کوئی بھی مسلمان چہرہ آج تک سیاست میں اتنا مقبول نہیں ہوا،اور مشیر احمد کے بعد ایٹا لوک سبھا سے آذادی کے بعد کوئی مسلم رکن پارلیمنٹ منتخب نہیں ہوا تھا، 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: سہاور کے مشیر احمد خان آج بھی ایٹا کے لوگوں کے دلوں میں ذندہ ہیں،
سہاور کے مشیر احمد خان آج بھی ایٹا کے لوگوں کے دلوں میں ذندہ ہیں،
https://1.bp.blogspot.com/-K8zjd4uOHl8/X6fbIjksCpI/AAAAAAAAl9E/QEKY45WLih4HoytbrhQfjuI6iS9_1v9CQCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20201107-WA0078.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-K8zjd4uOHl8/X6fbIjksCpI/AAAAAAAAl9E/QEKY45WLih4HoytbrhQfjuI6iS9_1v9CQCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20201107-WA0078.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_18.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_18.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy