نئی نسل میں اُردو پڑھنے، لکھنے کی دلچسپی پیدا کرنا ضروری

”ساحل“ کے مدیر جلال قریشی کو کامنی ؔایوارڈ  سے سرفراز کیا گیا تنزیل احمد فیروزآباد:  ”یادِ رفیع“ کے موقع پر کامنیؔ اُردو مرکز کے زیر اہتما...

”ساحل“ کے مدیر جلال قریشی کو کامنی ؔایوارڈ  سے سرفراز کیا گیا

تنزیل احمد

فیروزآباد:  ”یادِ رفیع“ کے موقع پر کامنیؔ اُردو مرکز کے زیر اہتمام اُرود کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے ادیب وشاعر الحاج سلطان جلال الدین قریشی کو ”کامنی ایوارڈ ۰۲۰۲ء سے سرفراز کیا گیا، اس موقع پر حالی پبلک اسکول میں منعقد تقریب میں مرکز کے صدر میاں بصار الدین نے شال اُڑھا کر اُن کا استقبال کیا۔ تقریب کی صدارت کر رہے صغریٰ بیگم انٹر کالج کے سابق منیجر افضال احمد نے اُن کو کامنیؔ ایوارڈ کے طور پر مومینٹو اور توسیعی سند پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے شہر میں بھی اُردو کے اعلیٰ معیار کے ادیب و شاعر موجود ہیں، کامنیؔ اُردو مرکز کی اس پہل پر بھی اُنہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُردو ادب کو زندہ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ادیب و شعراء کی ستائش کریں، اُن کی حوصلہ افزائی کریں اور اپنی نئی نسل میں اُردو پڑھنے، لکھنے کی دلچسپی پیدا کریں۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے الحاج جلال قریشی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے ”کامنی ایوارڈ“کا مستحق سمجھا گیا، اُردو کے متعلق اُنہوں نے کہا کہ جدیددور کچھ ایسا آیا ہے کہ اب والدین اپنے بچوں کو اُردو پڑھانا نہیں چاہتے، وجہ یہ ہے کہ اس میں اُنہیں کوئی مالی منفعت نظر نہیں آتی ہے، یعنی غلطی نئی نسل کی نہیں بلکہ ہماری اپنی ہے، یہ ہماری ہی زمہ داری ہے کہ ہم نئی نسل کو اُردو سے روشناس کرائیں، ورنہ اس زبان کے خاتمے کے لئے تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

کامنی اُردو مرکز کے صدر میاں بصار الدین نے کہا کہ فلمی رسالوں میں ”شمع“ کسی بھی ہندی یا انگریزی جریدے سے زیادہ تعداد میں فروخت ہوتا تھا، اس کا مطلب یہ ہوا کہ ماضی میں اُردو کسی مالی منفعت کے لئے نہیں بلکہ عام ضروریات میں استعمال کے طور پر سیکھی جاتی تھی، لیکن افسوس کہ ہمارے تمام سائن بورڈوں، تشہیری پرچوں اور دعوت ناموں جیسی ضروری اشیاء سے اُردو غائب ہوتی چلی جا رہی ہے، گویا کہ ہم خود اپنے ہی ہاتھوں اُردو کا قتل کر رہے ہیں۔

ناصر فیروزآبادی نے کہا کہ بھلا ہو سوشل میڈیا کا، کہ اُس پر اُردو تحریر کرنے کی ایجاد ہوئی،یعنی اب یہ زبان جدید مواصلاتی تکنیک سے بھی منسلک ہو گئی ہے، تو کچھ اُردو رسم الخط نظر بھی آ جاتا ہے، ورنہ تو اُردو کو کو ختم ہونے میں زیادہ وقت نہ لگتا۔

تقریب کی ابتداء میں کامنی اُردو مرکز کے سکریٹری افضال احمد نے ”کامنی ؔایوارڈ“ کے لئے الحاج سلطان جلال الدین قریشی کے انتخاب کو صحیح قرار دیتے ہوئے اُن کی تصانیف اور ادبی خدمات پرایک سپاس نامہ پیش کیا،اُنہوں نے بتایا کہ جلال قریشی صف اوّل کے شاعر کے علاوہ ایک بہترین نثر نگار ہیں، آپ کے افسانے ہندوستان کے نامور ماہناموں میں اکثر و بیشتر شائع ہوتے رہتے ہیں، آپ نے ۶۵۹۱ء سے ۱۶۹۱ء تک ماہنامہ ”ساحل“ کے مدیر کے طور پر  بیش بہا خدمات پیش کیں۔بزرگی کے ان ایام میں بھی آپ خدمت خلق میں منہمک رہتے ہیں، کامنی اُردو مرکز ایسی جامع شخصیت کو ”کامنی ایوارڈ“ پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے۔

تقریب میں رفیع الدین کامنیؔ کی حیات و خدمات پر بھی مقالے پیش کئے گئے،چراغ سوسائٹی کے صدر ظفر عالم نے ”اُردو ادب میں رفیع الدین کامنیؔ کی خدمات“ عنوان سے ایک توسیعی خطبہ پیش کیا، سید نفیس علی، سید یوسف حسین نے بھی اس موقع پراظہار خیال کیا۔ خاص مہمانوں میں حیدرآباد سے تشریف لائے محمد ندیم، محمد فرید، ذاکر حسین ناز، ماسٹر زاہد سر وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں، تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اقدس خان، کاشان احمد، رُمان احمد، شیراز احمد، صوفی لاریب احمد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: نئی نسل میں اُردو پڑھنے، لکھنے کی دلچسپی پیدا کرنا ضروری
نئی نسل میں اُردو پڑھنے، لکھنے کی دلچسپی پیدا کرنا ضروری
https://1.bp.blogspot.com/-m87Xz6CokpM/X7ZJFuc2_yI/AAAAAAAAmPw/Df1CVSVkqC8fUiyNqjqxXXCMqqfP-9a1QCLcBGAsYHQ/s320/Kamni%2BAward%2Bto%2BJalal%2BQureshi%2BNews%2B2.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-m87Xz6CokpM/X7ZJFuc2_yI/AAAAAAAAmPw/Df1CVSVkqC8fUiyNqjqxXXCMqqfP-9a1QCLcBGAsYHQ/s72-c/Kamni%2BAward%2Bto%2BJalal%2BQureshi%2BNews%2B2.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_19.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_19.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy