جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں پانچ مہینے کی بچی کے دل کی کامیاب سرجری

علی گڑھ، 18/نومبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں پانچ مہینے کی ایک بچی کے دل کے سوراخ کا کامیابی سے آپ...

علی گڑھ، 18/نومبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں پانچ مہینے کی ایک بچی کے دل کے سوراخ کا کامیابی سے آپریشن کیا گیا، جس پر والدین نے راحت کی سانس لی۔ میڈیکل کالج کے کارڈیوتھوریسک سرجری شعبہ کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے چالیس منٹ تک دل اور پھیپ
ھڑے کی حرکت کو روک کر دل کے سوراخ کا آپریشن کیا۔ 

خورجہ کی رہنے والی کنیکا پیدائش سے ہی دل کی بیماری میں مبتلا تھی اور دل میں سوراخ ہونے کی وجہ سے اس کا جسم نیلا پڑ جاتا تھا۔ کنیکا کے والدین اسے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج لے کر آئے جہاں ماہر امراض اطفال ڈاکٹر شاد عبقری اور ڈاکٹر ایم کامران مرزا نے اس کی ایکو کارڈیوگرافی کرکے پوری بیماری کا پتہ لگایا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بچی کا پری سرجری معائنہ بھی کیا۔

کارڈیوتھوریسک سرجری شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر ایم اعظم حسین اور ان کی ٹیم نے لگاتار چار گھنٹے تک چلنے والی اس سرجری کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا اور کنیکا کو نئی زندگی دی۔آپریشن کے دوران ڈاکٹر صابر علی خاں نے دل اور پھیپھڑے کے عمل و حرکت کی دیکھ بھال کی۔ سرجری کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹر سُمت پرتاپ سنگھ اور ڈاکٹر مینک یادو شامل تھے، جب کہ ڈاکٹر ندیم رضا اور ان کی ٹیم نے انستھیسیا دیا۔ 

ڈاکٹر اعظم حسین کے مطابق بچی کا وزن صرف چار کلو تھا جس سے سرجری بہت پیچیدہ تھی۔ ڈاکٹر کامران افضل (کوآرڈنیٹر، ڈسٹرکٹ ارلی انٹرونشن سنٹر) نے کہاکہ حکومت ہند کی راشٹریہ بال سواستھ کاریہ کرم (آر بی ایس کے) اسکیم کے تحت یہ سرجری مفت میں کی گئی۔ 

سرجنوں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں سپر اسپیشیلٹی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس لئے آس پاس کے مریضوں کو علاج کے لئے دور دراز جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ کووِڈ19 کی وبا پھیلنے کے بعد سے میڈیکل کالج میں 130 سے زائد کارڈیوویسکولر سرجری کی جاچکی ہے۔ 

فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر راکیش بھارگو اور جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی نے کہاکہ اترپردیش کے سبھی علاقوں سے مریض جے این میڈیکل کالج آنا پسند کرتے ہیں کیوں کہ یہاں اعلیٰ بنیادی ڈھانچہ موجود ہے اور آمدو رفت بھی مشکل نہیں ہے۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں پانچ مہینے کی بچی کے دل کی کامیاب سرجری
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں پانچ مہینے کی بچی کے دل کی کامیاب سرجری
https://1.bp.blogspot.com/-4aa867nygFY/X7VSouRmbxI/AAAAAAAAmOs/7eD74w9ElvwpxU6z3VyZyHO5gK9Ep5P0QCLcBGAsYHQ/s320/Five%2Bmonth%2Bold%2BKanika%2Bafter%2Bthe%2Bsurgery.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-4aa867nygFY/X7VSouRmbxI/AAAAAAAAmOs/7eD74w9ElvwpxU6z3VyZyHO5gK9Ep5P0QCLcBGAsYHQ/s72-c/Five%2Bmonth%2Bold%2BKanika%2Bafter%2Bthe%2Bsurgery.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_27.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_27.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy