جائزہ و تبصرہ

سیّد محمد نورالحسن نورؔ عہدِ حاضر کے ممتاز شاعر       مولانا سیّدشاہ محمّدرَیَّان ابوالعُلائی                                    ...

سیّد محمد نورالحسن نورؔ عہدِ حاضر کے ممتاز شاعر


      مولانا سیّدشاہ محمّدرَیَّان ابوالعُلائی   

                                   خَانقَاہ سجَّادِیہ اَبُوالعُلَاءِیہ

                                             شاہ ٹولی،داناپور

          7301242285 


یوں تو اردو زبان وادب کے دو اسکول لکھنؤ اور دہلی رہے ہیں لیکن ضمناً اکبرآباد،مصطفےٰ آباد(رامپور)اور عظیم آباد کوبھی اسکول کی حیثیت سے شمار کیا جانے لگا ہے چوں کہ یہاں میرؔوغالبؔ،نظیرؔوآتشؔ،ناسخؔ ووحیدؔ،شادؔ واکبرؔ اور نہ جانے کیسے کیسے شاعری مشاق پیداہوئے اور زمانے میں اپنا نام پیدا کیا،میرا خیال ہے کہ فتح پورکے ہمارے نواجوان شاعرسیّدمحمد نورالحسن نورؔ عزیزی نوابی ابوالعُلائی مذکورہ تمام اسکول کے صحبت یافتہ اور عہدِ حاضر کے ایک ممتاز شاعر ہیں۔

سیّد نورالحسن نورؔ کے قلم کی جولانی فزوں تر ہے، ابھی ”ثناکی نکہتیں“کے مطالعہ سے فراغت بھی نہیں ملی تھی کہ ان کی دوسری، تیسری،چوتھی اوراس طرح سولہ کتابیں شاعری کے مختلف موضوعات پر لاکر ہم سب کو چونکا دیا،حیرت و استعجاب میں ڈوبتابھی ہوں اور فرحت ومسرت کے عالم میں جھومتابھی جاتاہوں کہ ہمارے عہدمیں بلکہ ہمارے ابوالعُلائی سلسلے میں ایسی بھی ہستیاں ہیں جومحض ۸۳/ برس کی عمر میں ناجانے کیسے کیسے راز کھول دیئے ہیں اور ہائیکو جیسے موضوع پر حمدیہ اور نعتیہ اشعار کہہ دیا۔

 پروفیسر سحرؔ انصاری (کراچی)لکھتے ہیں کہ

”نورالحسن نورؔ جیسے ماہرِ فن اور دیندار شاعروں نے اردو ہائیکو کو حمدیہ و نعتیہ شاعری کی بھرپور تخلیقی توانائی اور خیالات کی رعنائی سمیت استعمال کیا، انہوں نے اپنی نعتیہ ہائیکو میں شہر نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے پتھروں کو بھی پھولوں سے اچھا لکھا ہے، اپنے دل کو حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا گنجینہ قرار دیاہے، طیبہ کی جدائی کا الم بیان کیا ہے اور شاہِ اُمم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی مدحت وثناکو بڑی سعادت اور جانِ عبادت بتایا ہے، شہر مدینہ میں ہونے والی رات دن رحمت کی برسات کے اظہار کو بھی اپنی ہائیکو کی زینت بنایاہے“ (سورج نِکلا ہے،ص۱۱)

جناب نورؔ ہندوستان کے وہ ذی علم اور حوصلہ مند نوجوان شاعر ہیں جنہوں نے بہت کم عمری میں شعروسخن کے بہت سے دیئے جلا چُکے ہیں اور ان کی مختلف عنوانات پر مختلف منظومات ہندوپاک میں شائع وذائع ہیں۔

جناب نورؔ نے بلا شبہ شعروسخن میں بڑی دیدہ ریزی سے یہ شعری مرقع تیار کیا ہے اس سے ان کی محنت لگن، علمی انہماک کا اندازہ ہوتاہے ان کا انداز نگارش بھی سادہ اور صاف ستھرا ہے جو پُروقار اور متین و سنجیدہ ہے، شعروسخن سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے جناب نورؔ کا یہ سرمایہئ عظیم ایک اہم دستاویز ہے۔

امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ جناب نورؔ کا سرمایہئ عظیم ذوق جستجو کی منزلوں کو پارکرکے وہاں پہنچے گا جہاں جنون کو کبھی کوئی منزل نہیں ملتی ہے کیوں کہ جنون کو قیام کہاں ہے اس کا کام آگے اور آگے ہی بڑھتے رہنا ہے، کتاب اپنے موضوع ومتنوع کے اعتبار سے پُروقعت اور فرحت بخش ہے، سرورق، طباعت اور کاغذ کے اعتبار سے بھی آں جناب کی کتابیں قیمتی اور دیدہ زیب ہے۔ 

ممتاز محقق وادیب پروفیسر معین نظامی کا کہنا ہے کہ 

”اس سب کچھ کے باوصف خانقاہی دبستان میں ہر عہد میں کچھ ایسے اہلِ دل ونظر بھی موجود رہتے ہیں جن کی سانسوں اور آنکھوں میں ان کے خون اور خمیر کی رنگ در رنگ روشنیاں ان کے پیغام کی اصالت، احوال کی استقامت اور ان کے طریق کی طہارت کی گواہی دے رہی ہوتی ہے، اس دبستان کے کچھ حجرے ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں آج بھی غیر معمولی افراد جنم لیتے اور پروان چڑھتے ہیں، ان اہل دین ودانش کا علم وفضل،فکروفن اور اخلاص وایثار آج بھی وسیع پیمانے پر خراجِ تحسین وستائش وصول کرتا ہے، ہمارے ممدوح جناب سیّد نورالحسن نورؔ کا شمار خانقاہی دبستان سخن کی ایسی ہی بڑی شخصیات میں ہوتاہے جو صحیح معنوں میں آبروئے قبیلہ ہوتے ہیں“ (مجموعہ حمدومناجات،ص۱۱)

یقینا جناب نورؔ کا شعری سرمایہ بڑا قیمتی ہے اس میں ہر شعر عقیدت ومحبت سے لکھا گیا ہے ان کے ہر ایک شعر میں بزرگوں کی کشش ہے۔

استاد کی زباں کا مزا اس غزل میں ہے کیالطف دے رہی ہے سلاست بیان کی

(حضرت شاہ اکبرؔ داناپوری)

جناب نورؔ نے غزل کی مزاج داری کی ہے، اس کے ظاہری وباطنی حال پر بھی توجہہ ہے اور اس کے باطنی حُسن اور معنوی پرکاری کا بھی پورا خیال رکھاہے۔

جناب نورؔ مناجاتیہ حصہ میں فرماتے ہیں ؎

نبی کا آئینہ رہ گذار دے اللہ مری حیات کی زلفیں سنوار د ے اللہ

حمدیہ حصہ میں کہتے ہیں ؎

حمد کرنے کا یہ انداز ہے سب سے اچھا نعت کہتے ہیں مگر حمد خدا کرتے ہیں 

آتے طوفان کریں حمد خدا جب ائے نورؔ ہم بھی بے خوف وخطر حمد خدا کہتے ہیں 

سچ کہوں تو میں اِ س فن کا آدمی ہی نہیں ہوں، بھلا ہو ہمارے قاری اخلاق فتح پوری کا کہ انہوں نے ہمیں اس سلسلے میں کچھ لکھنے کا موقع دیااور دبستانِ نوابیہ کی مطبوعات ارسال کیں،جناب نورؔ نے جو نعتیں غالبؔ کی زمین میں کہی ہیں وہ ان کی فکری جدت کی پہچان ہے، ۳۶/ نعتوں کا مجموعہ تیار کرکے اس کا نام ”ثناکی نکہتیں“ رکھا، اسی دبستانِ نوابیہ کے یاور عزیزی کا کہنا ہے 

”غالبؔ کی زمینوں میں اس طرح صاف ستھرے اشعارکہنا اور اپنے اسلوب کو بنائے رکھنا حضرت نورؔ کا کمال فن ہے“

(ثناکی نکہتیں،ص۶۱)

جناب نورؔ کی نعتیں سنیئے اور جھومیئے

تو لا زوال تیرا ہنر لازوال ہے تیری عطا یہ سارا جہاں کمال ہے

تیرا کرم ہے، تیری عطا ہے وہ اے کریم جس کو ہر ایک لمحہ ہمارا خیال ہے

پھر بھی میں تیرے بارے میں کرتاہوں فکر وغور حالاں کہ جانتا ہوں سمجھنا محال ہے

جناب نورؔ نے بہت صفائی اور عمدگی کے ساتھ نعت پاک لکھی ہیں ان کے ہر ایک شعر کے پیچھے تاریخی حقائق چھپے ہیں، اب تک جناب نورؔ کی درجنوں کتب سے زائدہندوپاک میں شائع ہوچکی ہے، جن میں حمدومناجات کا مجموعہ، نعتوں کا مجموعہ،غزل ورباعی کا مجموعہ، مناقب کا مجموعہ اس کے علاوہ میر تقی میرؔ اور غالبؔکی زمین میں نعتوں کا مخصوص مجموعہ شامل ہے۔



اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارے نورؔکو یوں ہی زمانے میں نور بھرنے کی روشنی دیتا رہے،ان کی علمی وشعری سرمایہ کو قبول کرتارہے اور تشنگانِ علم کے لئے ان کی کتابوں کو نافع بنائے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جائزہ و تبصرہ
جائزہ و تبصرہ
https://1.bp.blogspot.com/-RrgAcR0jOog/X7ZO67AUOsI/AAAAAAAAmQE/TUIUsMHffSkUXll5bfUmeTt2eWzngt_FQCLcBGAsYHQ/s320/IMG_20201119_141918.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-RrgAcR0jOog/X7ZO67AUOsI/AAAAAAAAmQE/TUIUsMHffSkUXll5bfUmeTt2eWzngt_FQCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG_20201119_141918.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_33.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_33.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy