یوم آئین پر ویبینار اورحلف برداری تقریبات کا اہتمام

علی گڑھ، 27/نومبر:  لاء فیکلٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی لاء سوسائٹی کی جانب سے یوم آئین پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔  م...

علی گڑھ، 27/نومبر:  لاء فیکلٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی لاء سوسائٹی کی جانب سے یوم آئین پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ 

مہمان خصوصی انڈین لاء انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی کے ڈائرکٹر پروفیسر منوج کمار سنہا نے اپنے خطاب میں کہاکہ بنیادی حقوق اور بنیادی ذمہ داریوں کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ مملکت کو انسانی وقار اور حقوق کا تحفظ کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ یونیورسل ڈکلیئریشن آف ہیومن رائٹس 1948 دنیا کے آئینی قوانین کی روح ہے۔ یہ پہلا بین الاقوامی دستاویز ہے جس نے دنیا کو حقوق کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں کا احساس کرایا۔ 

پروفیسر سنہا نے کہاکہ ہندوستانی آئین میں سن 1976 میں بنیادی ذمہ داریوں کو جوڑا گیا۔ ہمارا آئین بنیادی اور ذمہ داریوں کے باہمی تال میل کی بہترین مثال ہے، لیکن بنیادی حقوق کے مقابلہ بنیادی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ہم کہیں نہ کہیں پیچھے ہیں۔ 

اپنے صدارتی خطاب میں لاء سوسائٹی کے صدر اور لاء فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی نے کہاکہ 2015ء سے ہندوستان میں یوم آئین منایا جارہا ہے۔ آئین ہند کی تمہید پورے آئین کا عکس ہے۔ انھوں نے کہاکہ 1976 کی ترمیمات میں آئین کی تمہید میں سوشلزم اور سیکولرزم کے الفاظ کے ساتھ ساتھ ایک نیا حصہ 4-اے جوڑا گیا جس میں ہندوستانی شہریوں کی بنیادی ذمہ داریوں کو بیان کیا گیا جو ایک قابل ستائش قدم تھا۔ 

پروفیسر صمدانی نے کہاکہ ہندوستانی آئین سبھی شہریوں کو انصاف، مساوات اور آزادی فراہم کرتا ہے۔ آج کے دور میں سبھی کو اپنے بنیادی حقوق یاد ہیں مگر زیادہ تر لوگ ذمہ داریوں کی پروا نہیں کرتے۔ انھوں نے کہاکہ پرتشدد مظاہروں کے ذریعہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا، ماحولیات، ندی، جنگل، جھیل، تالاب کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہئے۔ 

ویبینار میں ملک و بیرون ملک سے لوگوں نے حصہ لیا۔ خطبہ استقبالیہ پروفیسر محمد اشرف نے پیش کیا۔ نظامت عائشہ علوی نے کی۔ مہمانوں کا تعارف مہ لقا ابرار نے کرایا، جب کہ اسسٹنٹ پروفیسر محمد ناصر نے اظہا ر تشکر کیا۔ فوزیہ اور شیلجا سنگھ نے رپورٹیئر کے فرائض انجام دئے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں سومیا گوئل، شعیب علی، عبداللہ صمدانی، رضیہ چوہان، کاشف سلطان، پون وارشنے وغیرہ نے تعاون کیا۔ 

دوسری طرف یوم آئین پر جدید ہندوستانی زبانوں کے شعبہ میں صدر شعبہ پروفیسر کرانتی پال نے آئین کی تمہید کو پڑھا جب کہ ڈاکٹر طاہر ایچ پٹھان نے حاضرین کو آئین کا حلف دلایا۔ پروفیسر کرانتی پال نے کہاکہ آئین ہند بنیادی سیاسی اصولوں اور حکومتی اداروں کی ذمہ داریاں کو طے کرتا ہے اور بنیادی حقوق، رہنما اصولوں اور شہریوں کی ذمہ داریوں کو بھی بیان کرتا ہے۔ پروفیسر اے نجُم (انچارج، ملیالم سیکشن)، پرویسر زیڈ اے زرگر (انچارج، کشمیری سیکشن)، ڈاکٹر طاہر ایچ پٹھان (انچارج، مراٹھی سیکشن)، ڈاکٹر امینہ خاتون (انچارج، بنگالی سیکشن)، ڈاکٹر تمل سیلون (انچارج، تمل سیکشن)، ڈاکٹر قاسم خان پٹھان (انچارج، تیلگو سیکشن)، ریسرچ اسکالرز اور غیر تدریسی عملہ کے اراکین اس موقع پر موجود تھے۔ 

اے ایم یو کے اجمل خاں طبیہ کالج کے علاج بالتدبیر شعبہ میں صدر شعبہ پروفیسر آسیہ سلطانہ نے کووِڈ 19 کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے شعبہ کے اساتذہ اور عملہ کے اراکین کو آئین کے تحفظ کا حلف دلایا۔ پروفیسر سلطانہ نے کہاکہ ہمیں اپنے آئین پر فخر ہے۔ انھوں نے آئینی قدروں اور اصولوں کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ 

سنٹر فار ڈسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری کی قیادت میں تدریسی اور غیرتدریسی عملہ نے آئین ہند کی تمہید کو پڑھا اور آئین کا حلف لیا۔

اسی طرح سر راس مسعود ہال میں پروفیسر مجیب احمد انصاری نے وارڈن صاحبان اور عملہ کے دیگر اراکین کو آئین کا حلف دلایا۔ انھوں نے بنیادی حقوق اور ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آئین ہند دنیا کے ممتاز ترین آئینوں میں سے ایک ہے۔ 

عبداللہ اسکول کی سپرنٹنڈنٹ عمرہ ظہیر نے بتایا کہ یوم آئین پر حلف برداری تقریب ہوئی اور آن لائن سلوگن رائٹنگ و مضمون نویسی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: یوم آئین پر ویبینار اورحلف برداری تقریبات کا اہتمام
یوم آئین پر ویبینار اورحلف برداری تقریبات کا اہتمام
https://1.bp.blogspot.com/-6ttyLySRchk/X8D41C_lOfI/AAAAAAAAmfs/mswFsdKJLQccorRpJz0sfqsqCQ3_X6QkwCLcBGAsYHQ/s320/LAW%2BSOCIETY%2B%25283%2529_page-0001.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-6ttyLySRchk/X8D41C_lOfI/AAAAAAAAmfs/mswFsdKJLQccorRpJz0sfqsqCQ3_X6QkwCLcBGAsYHQ/s72-c/LAW%2BSOCIETY%2B%25283%2529_page-0001.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_38.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_38.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy