ہرشہری کو اپنے دستوری حقوق کے ساتھ فرائض کے تئیں بھی بیدار رہنا چاہیے:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

 یومِ آئین کے موقعے پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں تقریب منعقد نئی دہلی:آئین ہند ہمارے ملک کی روح ہے اور یہ ہمیں ایک باوقار اور ذمے ...

 یومِ آئین کے موقعے پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں تقریب منعقد

نئی دہلی:آئین ہند ہمارے ملک کی روح ہے اور یہ ہمیں ایک باوقار اور ذمے دار شہری بنانے کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ دستور نہ صرف تمام شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ اس کے فرائض کی بھی تحدید کرتا ہے اور ایک ایسا سماج بنانے پر زور دیتا ہے جہاں رواداری،امن وسلامتی،ایک دوسرے کے تئیں احترام و یکجہتی کا دوردورہ ہو۔ان خیالا
ت کا اظہار یومِ آئین کے موقعے پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج کا دن یہ عہد لینے کے لیے منایا جاتا ہے کہ ہم اپنے آئین کا نہ صرف اپنے دل میں احترام ملحوظ رکھیں بلکہ اپنی عملی زندگی میں بھی اسے نافذ کریں اور اپنے اپنے دائرہئ کار میں اپنی ذمے داریوں کو کماحقہ نبھانے کی کوشش کریں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ دورکا یہ المیہ ہے کہ ہر شخص اپنے حقوق کی تو بات کرتا ہے مگر اسے اپنی ذمے داریوں کا احساس نہیں ہوتا، اگر ہم اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنی ذمے داریوں کے تئیں بھی حساس ہوجائیں تو کسی کو کسی سے کوئی شکایت نہیں رہے گی،ہر شخص مطمئن رہے گا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمن)کمل سنگھ نے کہا کہ ہمارے ملک کے آئین میں ہر شہری کو مذہبی،فکری و سماجی آزادی دی گئی ہے اور ساتھ ہی اس کے حقوق اور فرائض کی بھی نشان دہی کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح قومی سطح پر آئین ہند پر عمل کرنا ہمارا فریضہ ہے اسی طرح ہم جس ادارے سے وابستہ ہیں اس کے قوانین پر عمل کرنا بھی ہم سب کی ذمے داری ہے۔کونسل کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر(اکیڈمک)ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی نے کہا کہ ہمارے ملک کا دستور نہایت جامع اور ہمہ گیر ہے جس میں ملک کے تمام طبقات،خطوں اور شہریوں کو پیش نظر رکھا گیا ہے اور سبھوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئین کا حقیقی احترام یہی ہے کہ ہم کسی جانب داری اور تعصب کے بغیر اس پر عمل کریں اور اپنے اپنے دائرہئ عمل میں صحیح طریقے سے اپنی ذمے داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ ریسرچ آفیسرڈاکٹر کلیم اللہ نے دستور ہند کی خوبیوں اور خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے آئین کا کمال ہے کہ اس میں مختلف زبانوں، تہذیبوں اور مذاہب پر عمل کرنے والے تمام شہریوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئین ہند ہی ایک ایسی چیز ہے جو پورے ملک کو تمام تر مذہبی و تہذیبی تنوعات و اختلافات کے باوجود جوڑتا ہے اور پوری دنیا میں ایسا جامع دستور کہیں نہیں پایا جاتا۔

اس سے قبل یومِ آئین کے موقعے پرقومی سطح پر منعقدہ پروگرام سے ورچوئل طریقے پر جڑتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ساتھ کونسل کے ڈائریکٹر اور تمام اسٹاف نے آئینی اقدار و تقاضوں پر عمل کرنے کا عہد لیتے ہوئے اس کے دیباچے کو پڑھا۔ واضح ہوکہ ملک کی آئین ساز اسمبلی نے 26 نومبر 1949 کو باقاعدہ بھارت کے آئین کو منظور کیاتھا، جسے 26 جنوری 1950 سے نافذ کیا گیا۔ اختیارات کی تفویض اور سماجی انصاف کی وزارت نے 2015 میں 26 نومبر کو یوم آئین منانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سے ہر سال یہ دن شہریوں کے مابین آئینی اقدار کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس دن کو بھارت کے پہلے وزیر قانون ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھی منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے آئین کا مسوّدہ تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔تقریب میں کونسل کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ہرشہری کو اپنے دستوری حقوق کے ساتھ فرائض کے تئیں بھی بیدار رہنا چاہیے:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
ہرشہری کو اپنے دستوری حقوق کے ساتھ فرائض کے تئیں بھی بیدار رہنا چاہیے:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
https://1.bp.blogspot.com/-ETR8TAFBEVU/X7-eQE0jgOI/AAAAAAAAmeM/1CAIn830Omge5iBWMme-vHU5bMaWCqWLQCLcBGAsYHQ/s320/IMG-2.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-ETR8TAFBEVU/X7-eQE0jgOI/AAAAAAAAmeM/1CAIn830Omge5iBWMme-vHU5bMaWCqWLQCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-2.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_47.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_47.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy