کشکول اردو ایپ سے امت مسلمہ بھر پور فائدہ اٹھائے! مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی

مولانا راہی حجازی اور جناب ارشد ضیاء کی محنت لائق تحسین ہے  مالیگاؤں، سوشل میڈیا برق رفتار ذریعہ ابلاغ ہے، اس کے ذریعہ لوگوں تک آسانی اور ...

مولانا راہی حجازی اور جناب ارشد ضیاء کی محنت لائق تحسین ہے 


مالیگاؤں، سوشل میڈیا برق
رفتار ذریعہ ابلاغ ہے، اس کے ذریعہ لوگوں تک آسانی اور کم خرچ کے ساتھ رسائی ممکن ہے اور اس ذریعہ ابلاغ سے بڑے اہم اور بنیادی دینی کام انجام دیئے جاسکتے ہیں، اس کی ایک مثال کشکول اردو ایپ ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک کے کنوینر حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب مدظلہ نے کیا۔ مولانا نے فرمایا کہ کشکول اردو ایپ کو ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے دو فکرمند اور محنتی افراد مولانا راہی حجازی اور جناب ارشد ضیائئ نے تیار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی دنیا میں مولانا راہی حجازی صاحب محتاج تعارف نہیں ہیں، وہ ایک ذی استعداد عالم دین اور سوشل میڈیا کے ماہر ہیں، فنی اور تکنیکی مہارت سے مالامال ہیں، وہ عزم محکم اور عمل پیہم پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے شب و روز محنت کرکے کشکول اردو ایپ بنایا ہے، جس کے ذریعہ دین کی اہم اور بنیادی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ مولانا نے بتایا کہ اس ایپ کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس میں مکمل قرآن پاک یونی کوڈمیں اور 13، 15 اور 16 سطری قرآن پاک پی ڈی ایف میں، بک مارک کی سہولت کے ساتھ اوقات نماز، اوقات نماز کی دائمی جنتری، قبلہ نما، قمری شمسی کلینڈر، صبح وشام کے مسنون اذکار مع ترجمہ اور ڈیجیٹل تسبیح، انکے علاوہ بھی روزمرہ کے استعمال کی کئی اہم چیزیں موجود ہیں۔ مولانامحمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے فرمایا کہ اس ایپ کے بنانے میں مولانا راہی حجازی صاحب کے ساتھ جناب ارشد ضیاء صاحب نے بھی پوری توجہ دی ہے، یہ اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والے، فکرمند نوجوان ہیں، جو آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک سے بھی جڑکر خدمت انجام دیتے ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ کشکول اردو ایپ مختلف جہتوں سے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے مفید ہے، اس لیے برادران اسلام سے گزارش ہے کہ وہ اس کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں اور اس سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے فرمایا کہ اس ایپ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ آف لائن استعمال ہوتا ہے، یعنی صرف پہلی مرتبہ اس کو شروع کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت ہوگی اس کے بعد یہ آف لائن کام کرتا رہے گا۔ مولانا نے اس مفید اور دینی ذہنی و ذوق کے پیش نظر بنائے جانے والے ایپ کی تشکیل پر مولانا راہی حجازی صاحب اور جناب ارشد ضیاء صاحب کو مبارکباد باد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسے مفید کاموں کی انجام دہی سوشل میڈیا کی مہارت رکھنے والے دوسرے حضرات کے لئے بھی راہ بتانے والی ہے، ایسے کاموں کو مشعل راہ بنا کر دوسروں کو بھی آگے بڑھنا چاہیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان حضرات کی کوششوں کو قبول فرمائے اور اس ایپ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی مسلمانوں کو توفیق عطا فرمائے۔ قابل ذکر ھے کہ کشکول اردو ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرنے والوں کی تعداد اب پچاس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: کشکول اردو ایپ سے امت مسلمہ بھر پور فائدہ اٹھائے! مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی
کشکول اردو ایپ سے امت مسلمہ بھر پور فائدہ اٹھائے! مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی
https://1.bp.blogspot.com/-Xy6958HdMGA/X7OtD2-RUEI/AAAAAAAAmME/pYK8vEm7poYF0uG-xdY_dNXOKVEbRhZyACLcBGAsYHQ/s320/1.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-Xy6958HdMGA/X7OtD2-RUEI/AAAAAAAAmME/pYK8vEm7poYF0uG-xdY_dNXOKVEbRhZyACLcBGAsYHQ/s72-c/1.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_48.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_48.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy