اے ایم یو کے بی ایس سی(آنرز)،بی کام(آنرز) و بی اے(آنرز) کے داخلہ امتحانات خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئے

علی گڑھ، 29/نومبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)  کے بی ایس سی(آنرز)،بی کام(آنرز) اور بی اے(آنرز) کے داخلہ امتحانات آج اے ایم یو سمیت م...

علی گڑھ، 29/نومبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)  کے بی ایس سی(آنرز)،بی کام(آنرز) اور بی اے(آنرز) کے داخلہ امتحانات آج اے ایم یو سمیت ملک میں مختلف مقامات پرخوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئے۔

پہلے میقات میں بی ایس سی (آنرز) اور بی کام (آنرز) کا داخلہ امتحان صبح دس بجے سے دوپہربارہ بجے تک منعقد ہوا۔بی ایس سی(آنرز) کے داخلہ امتحان کے لئے 17633/امیدوار




وں نے فارم جمع کئے تھے جن میں سے 8159/امیدوار امتحان میں شامل ہوئے۔

بی کام(آنرز) کا داخلہ امتحان بھی صبح دس بجے سے دو پہر بارہ بجے تک اے ایم یو میں بنے امتحانی مراکز کے علاوہ لکھنؤ(یو پی)، کولکاتا(بنگال)، سری نگر(کشمیر)، پٹنہ(بہار) کوزی کوڈ(کیرالہ)اور گوہاٹی(آسام) میں واقع امتحانی مراکز پر پُر امن ماحول میں منعقد ہوا۔ بی کام (آنرز) کے داخلہ امتحان کے لئے 5939/ امیدواروں نے داخلہ فارم جمع کئے تھے، جس میں سے 2880 /امیدوار امتحان میں شامل ہوئے۔ علی گڑھ اور دیگر مقامات پر بی ایس سی داخلہ امتحان کے لئے مجموعی طور سے 54، اور بی کام کے لئے 17/مراکز مراکز بنائے گئے تھے۔ 

دوسری طرف بی اے (آنرز) کا داخلہ امتحان سہ پہر تین بجے سے پانچ بجے تک اے ایم یوسمیت دیگر ریاستوں میں بنائے گئے امتحانی مراکز پر منعقد ہوا۔ اس داخلہ امتحان کے لئے13509/امیدواروں نے فارم جمع کئے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ داخلہ امتحانات نہایت پُر امن ماحول میں منعقد ہوئے۔یونیورسٹی حکام نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ 

اسی اثناء امیدواران اور ان کے سرپرستوں کی رہنمائی کے لئے یونیورسٹی کیمپس میں مختلف مقامات پر اے ایم یو کی این ایس ایس اکائی کے ملازمین نے این ایس ایس کے پروگرام کو آرڈینیٹر ڈاکٹر ارشد حسین کی قیادت میں امدادی کیمپ لگائے جن میں مقامی و بیرونی امیدواران کی ان کے مراکز سے متعلق رہنمائی کی گئی۔ اس موقع پر کووِڈ 19 سے متعلق رہنما ہدایات کا دھیان رکھا گیا۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اے ایم یو کے بی ایس سی(آنرز)،بی کام(آنرز) و بی اے(آنرز) کے داخلہ امتحانات خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئے
اے ایم یو کے بی ایس سی(آنرز)،بی کام(آنرز) و بی اے(آنرز) کے داخلہ امتحانات خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئے
https://1.bp.blogspot.com/-UzFAhjp7aDo/X8OOa79p4PI/AAAAAAAAmi4/JbxEOgvg66gJ80rk70Yj6ucU61T0VbetACLcBGAsYHQ/s320/Students%2Bappearing%2Bfor%2Bentrance%2Btest%2Bat%2BAMU.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-UzFAhjp7aDo/X8OOa79p4PI/AAAAAAAAmi4/JbxEOgvg66gJ80rk70Yj6ucU61T0VbetACLcBGAsYHQ/s72-c/Students%2Bappearing%2Bfor%2Bentrance%2Btest%2Bat%2BAMU.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_50.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_50.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy