فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی جانب سے لیکچر سیریز کا انعقاد

علی گڑھ، 19/نومبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن نے ایکسٹرا میورل لیکچر سیریز کا انعقاد کیا جس میں اجمل خاں ...

علی گڑھ، 19/نومبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن نے ایکسٹرا میورل لیکچر سیریز کا انعقاد کیا جس میں اجمل خاں طبیہ کالج کے اساتذہ و پی جی طلبہ سمیت دہلی، بنگلورو، حیدرآباد، کشمیر اور پونے سے 250سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ 

کنگ جارج میڈیکل یونیورس
ٹی، لکھنؤ کے مشہور فزیشیئن اور جیریاٹرک میڈیسن (عمررسید افراد کا علاج) شعبہ کے سربراہ پروفیسر کوثر عثمان نے ’نان الکوحلک فیٹی لیور بیماری‘ (این اے ایف ایل ڈی) کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ وقت میں یہ جگر کی سب سے عام بیماری ہے جو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے اور شاید لیور کینسر ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اس دہائی میں جگر کی پیوندکاری کا بھی یہ ایک بڑا سبب ہے۔ 

پروفیسر عثمان نے کہاکہ طبی ماہرین میں اس بارے میں بیداری کی کمی پائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ غیرالکوحلی فیٹی لیور بیماری میں مبتلا لوگوں میں ہمیشہ ذیابیطس کا معائنہ کرنا چاہئے۔ 

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، بنگلورو کے شعبہئ علاج بالتدبیر کے سربراہ پروفیسر عبدالنصیر انصاری نے ’دماغی امراض میں علاج بالتدبیر کی افادیت‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ انھوں نے دماغی امراض کے مختلف پہلوؤں، اس کے طبی مضمرات، جانچ کی بنیاد پر تشخیص اور اس میں علاج بالتدبیر کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 

اس سے قبل لیکچر سیریز کے کنوینر پروفیسر محمد انور نے خطبہئ استقبالیہ پیش کیا۔ 

فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین پروفیسر عبدالمنان نے اپنے اختتامی کلمات میں کہاکہ طبی سائنس میں جدید ترین ایجادات کے باجود مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اس لئے انسدادی حکمت عملی پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ 

پروگرام میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالعزیز خاں نے انجام دئے جب کہ ڈاکٹر عمار ابن انور نے شکریہ ادا کیا۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی جانب سے لیکچر سیریز کا انعقاد
فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی جانب سے لیکچر سیریز کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-9KT3Me-bByk/X7ZS_ZP4XHI/AAAAAAAAmQU/cJijgJw8oCUAbMEDLuIEhj-3McI4n1gPwCLcBGAsYHQ/s320/Extra%2BMural%2BLecture.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-9KT3Me-bByk/X7ZS_ZP4XHI/AAAAAAAAmQU/cJijgJw8oCUAbMEDLuIEhj-3McI4n1gPwCLcBGAsYHQ/s72-c/Extra%2BMural%2BLecture.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_58.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_58.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy