علامہ اقبال کے قانونی فلسفہ پر ویبینار کا انعقاد

علی گڑھ، : فیکلٹی آف لاء، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی لاء سوسائٹی کی جانب سے ’علامہ اقبال کا قانونی فلسفہ‘ موضوع پر ایک ویبینار کا...


علی گڑھ، : فیکلٹی آف لاء، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی لاء سوسائٹی کی جانب سے ’علامہ اقبال کا قانونی فلسفہ‘ موضوع پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں امریکہ، انگلینڈ، ہنگری، سعودی عرب، انڈونیشیا، ایران و ماریشس سمیت پندرہ ملکوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ 

ویبینار کا افتتاح کرتے ہوئے اے ایم یو پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیرالدین نے کہاکہ علامہ اقبال ایک عظیم شاعر، فلسفی اور سیاستداں تھے۔ وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص ہونے کے ساتھ قانون کے ماہر بھی تھے، جس کے بارے میں لوگ زیادہ نہیں جانتے۔ 

ماہر اقبالیات پروفیسر عبدالحق (دہلی یونیورسٹی) نے بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک اور شاعر کو دیکھا جائے تو علامہ اقبال جیسا کوئی نظر نہیں آتا۔ ایسا عظیم فلسفی، تین زبانوں کا جاننے والا شاعر اور ایسی شاعری کرنے والا شخص شاید ہی کوئی ملے۔ علامہ اقبال کی تحریروں میں بہت سی جگہوں پر قانون اور قانونی امور کا ذکر ملتا ہے، لیکن اس پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی ہے۔ 

پروفیسر حق نے کہاکہ تیس سال کی وکالت علامہ اقبال کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔ ان کی شاعری میں جگہ جگہ انصاف، دلیل، گواہ، حقوق وغیرہ کا ذکر ملتا ہے۔ علامہ اقبال نے انیسویں صدی کے شروع میں لازمی تعلیم کی بات کہی تھی اور دلیل یہ دی تھی کہ اسلام میں دس سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو لازمی طور سے نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انھوں نے لاء فیکلٹی میں علامہ اقبال چیئر قائم کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اے ایم یو میں ان کی یاد میں کام ہونا چاہئے۔ 

مقرر خاص پروفیسر سعود عالم قاسمی نے کہا کہ علامہ اقبال، سرسید اور اے ایم یو سے بہت زیادہ متاثر تھے۔ انھوں نے اپنی تحریروں میں مسلمانوں کو اصل دھارا میں لانے میں سرسید کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ پروفیسر قاسمی نے کہا کہ علامہ اقبال چاہتے تھے کہ اے ایم یو میں نئے قانون کے ساتھ ساتھ پرانے قانون کو بھی پڑھایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا سر راس مسعود سے بھی گہرا تعلق رہا ہے۔ 

ایم بی بی ایس کی طالبہ عائشہ صمدانی نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال کی شخصیت کی نشو و نما میں ان کی والدہ کا بہت اہم کردار رہا ہے۔ وہ ایک عظیم بیرسٹر تھے اور اپنی تیس سال کی قانونی زندگی میں انھوں نے سیکڑوں کیس لڑے جس میں سے سو سے زیادہ کیس رپورٹ بھی ہوئے۔ 

اپنے صدارتی خطاب میں لاء سوسائٹی کے صدر اور فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی نے کہاکہ علامہ اقبال کی شہرت پوری دنیا میں ہے اور ان کی نظم ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘ ہر جگہ پڑھی جاتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ آج سے تقریباً 90 سال قبل علامہ اقبال نے بنیادی حق، مزدوروں کے حقوق، اظہار خیال کی آزادی، وطن سے محبت، لازمی تعلیم وغیرہ موضوعات پر اپنے خیالات ظاہر کئے۔ علامہ اقبال نے شاعری اور فلسفہ میں جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ کسی دوسرے کے بس کی بات نہیں۔ ان کی شاعری میں سوشل جسٹس کا تصور پایا جاتا ہے اور ان پر دنیا کی تقریباً سبھی زبانوں میں 4500 سے زائد کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔ 

ویبینار میں خطبہئ استقبالیہ پروفیسر محمد اشرف نے پیش کیا اور کلمات تشکر لاء سوسائٹی کے سکریٹری عبداللہ صمدانی نے ادا کئے۔ نظامت کے فرائض جوائنٹ ایڈیٹر عائشہ ناصر علوی نے انجام دئے۔ مہمانوں کا تعارف نکیتا موتوانی، عفیف جیلانی اور مہ لقاء ابرار نے کرایا۔ فوزیہ، شیلجا سنگھ، سومیا اگروال اور رضیہ چوہان نے رپورٹ تیار کی۔ صدف خاں نے قرآن کریم کی تلاوت کی۔ پروگرام کے انعقاد میں پون وارشنے، شبھم کمار، شعیب علی، حنین خالد وغیرہ نے تعاون کیا۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: علامہ اقبال کے قانونی فلسفہ پر ویبینار کا انعقاد
علامہ اقبال کے قانونی فلسفہ پر ویبینار کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-kNfrnlFHx94/X6wAAYghw8I/AAAAAAAAmCI/z3pSauuCfyg6h1cZQVjZa2RZ6DHW7PAjgCLcBGAsYHQ/s320/Image%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-kNfrnlFHx94/X6wAAYghw8I/AAAAAAAAmCI/z3pSauuCfyg6h1cZQVjZa2RZ6DHW7PAjgCLcBGAsYHQ/s72-c/Image%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_64.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_64.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy