اورنگ آباد میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش پر منایا گیا قومی تعلیمی دن

 مولاناآزاد تقسیم ہند کے مخالف کے ساتھ ہندومسلم اتحاد کے سب سے بڑے علمبردار تھے۔ مرزا عبدالقیوم ندوی اورنگ آباد  ۱۱/نومبر  اورنگ آباد میں مو...

 مولاناآزاد تقسیم ہند کے مخالف کے ساتھ ہندومسلم اتحاد کے سب سے بڑے علمبردار تھے۔ مرزا عبدالقیوم ندوی

اورنگ آباد  ۱۱/نومبر
 اورنگ آباد میں مولانا اب
والکلام آزاد کے یومِ پیدائش پر آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن اور مہاراشٹرراجیہ او بی سی جن جاگرن سمیتی کی جانب سے یاد گیا،مہارانہ پرتاب گارڈن سڈکو میں مولانا آزاد کی تصویر کو سمیتی کے صدر و سنیئر صحافی س،شوکھنڈالکر اور انباداس نے ہار پہنا کر انہیں خراج عقید ت پیش کیا۔ اس موقع پر مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی ترجمان مرزاعبدالقیوم ندوی نے موجودہ عہدیداران کو مولانا ابوالکلام آزادکی حیات و خدمات اور ملک کے لیے ان کی گرانقدر خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مولانا آزاد ہندومسلم اتحاد کے سب سے بڑے علمبردارتھے اور تقسیم ہند کے سخت مخالف تھے۔وہ کانگریس کے سب سے کم عمر صدر تھے۔ ہندو مسلم اتحاد کے تعلق سے ان کا کہنا تھا کہ ”اس وقت اگر آسمان سے کوئی فرشتہ آئے اور یہ کہے کہ تم ہندو مسلم اتحاد سے دستبردار ہوجاؤ اور سوراجیہ لے لو میں اتحاد سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں سوراجیہ ملنے میں تاخیر ہوئی تو چلے گا لیکن اگر اتحاد ٹوٹ گیا تو بہت نقصان ہوگا۔“  اس وقت نیشنل ارد و ٹیچرس یونین کے ریاستی صدر مرزاسلیم بیگ نے اپنی مخاطبت میں مولاناآزاد کی تعلیمی،صحافتی،مذہبی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک کے پہلے مرکزی وزیر تعلیم تھے انہوں نے UGCو دیگر اہم تعلیمی ادارے قائم کرنے میں اہم کردار نبھایا ہے،وہ ایک عظیم مفکر،سماجی مصلح ایک عظیم داعی تھے مولانا کا شمار اپنے وقت کے عظیم مذہبی شخصیات میں ہوتاہے۔ مہاراشٹر راجیہ او بی سی جن جاگرن سمیتی کے صدر کھنڈالکر نے کہا کہ ہمیں اپنے قومی رہنماؤں کوان کے یومِ پیدائش پر یاد کرنا چاہئے ان کے نظریات وخیالات اور ان کی گرانقدر خدمات کو نئی نسل تک پہنچاناچاہئے،آج مشکل یہ ہوگئی ہے کہ قومی شخصیات،مذہب،ذات اور فرقے میں تقسیم ہوکر رہ گئی ہے۔ انباداس رگڑے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،پروگرام کی نظامت طیب ظفر نے کی جب کہ اظہار تشکر مرزا ابوالحسن علی نے ادا کیا۔ اس پروگرام میں محمد نعیم، سید شاہ خضر،محمد ظفراور مسعود خان موجود تھے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اورنگ آباد میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش پر منایا گیا قومی تعلیمی دن
اورنگ آباد میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش پر منایا گیا قومی تعلیمی دن
https://1.bp.blogspot.com/-46DBRpsN5ck/X6wB0lo2WrI/AAAAAAAAmCY/eu6TjVOnHG0I9ZRGxDTcjR7XD5k0UCSoQCLcBGAsYHQ/s320/abul%2Bkalamw.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-46DBRpsN5ck/X6wB0lo2WrI/AAAAAAAAmCY/eu6TjVOnHG0I9ZRGxDTcjR7XD5k0UCSoQCLcBGAsYHQ/s72-c/abul%2Bkalamw.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_70.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_70.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy