کابینہ: انفراسٹرکچر سیکٹر میں پی پی پی اسکیم کی منظوری

  نئی دہلی ، 11 نومبر (ہ س)۔ حکومت نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) اسکیم کی وا ئبلٹیگیپ فنڈنگ (وی جی ایف) کو ...

 نئی دہلی ، 11 نومبر (ہ س)۔ حکومت نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) اسکیم کی وا ئبلٹیگیپ فنڈنگ (وی جی ایف) کو جاری رکھنے اور اس کی تشکیل نو کو منظوری دے دی ہے۔

بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی نے اس سے
متعلق فیصلے کو منظوری دی۔مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے کابینہ کے اجلاس کے بعد یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس اسکیم کی مدت 2024-25 تک ہے ، جس پر 8100 کروڑ روپئے لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نظر ثانی شدہ اسکیم میں نجی شعبے کی سماجی ڈھانچے میں شراکت داری کو اہم دھارے میں لانے کے لئے دو ذیلی اسکیموں کی شروعات کی گئی ہے۔
جاوڈیکر نے بتایا کہ سب پلان -1 معاشرتی شعبوں جیسے گندے پانی کی صفائی ، پانی کی فراہمی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، صحت اور تعلیم کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرے گا جبکہ سب پلان -2 معاشرتی شعبوں میں عملی منصوبوں کی حمایت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے صحت اور تعلیم کے شعبوں سے بھی ہو سکتے ہیں ، جہاں کم از کم 50 فیصد آپریشنل اخراجات کی وصولی ہوتی ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ان منصوبوں میں ، مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر پہلے 5 سالوں میں سرمایہ کاری کی لاگت کا 80فیصد اور آپریٹنگ اور بحالی کی لاگت کا 50فیصد فراہم کرائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس منصوبے میں کل منصوبے کی لاگت کا زیادہ سے زیادہ 40فیصد بھی مہیا کرائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی 5 سالوں میں ، تجارتی سرگرمیوں کے لئے منصوبے کی زیادہ سے زیادہ 25فیصد آپریٹنگ لاگت فراہم کراسکتی ہے۔ اس اسکیم کی شروعات سے 64 منصوبوں کو حتمی منظوری دی جا چکی ہے۔ ان کی مجموعی منصوبہ لاگت 34228 کروڑ اور وی جی ایف 5639 کروڑ روپے ہے۔
قابل غور ہے کہ مالی سال 2019۔20 کے اختتام تک ، 453 کروڑ روپئے وی جی ایف کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد معاشرتی اور معاشی انفراسٹرکچر میں عوامی نجی شراکت داری کو فروغ دینا ہے،تاکہ اثاثوں کی بہتر تشکیل ہو اور ان کے مناسب عمل اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے اور اقتصادی و سماجی طور پرضروری منصوبوں تجارتی طور پر عمل میں لایا جا سکے۔
جاوڈیکر نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک کے عوام کو فائدہ ہوگا ، کیونکہ یہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی اسکیم کابینہ سے منظوری کے ایک ماہ کے اندر نافذ ہوجائے گی اور نئی وی جی ایف اسکیم میں تجویز کردہ ترامیم کو اس کے رہنما خطوط میں مناسب طور پر شامل کیا جائے گا۔ نئی وی جی ایف اسکیم کو فروغ دینے اور مدد دیئے جانے والے منصوبوں کی نگرانی کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: کابینہ: انفراسٹرکچر سیکٹر میں پی پی پی اسکیم کی منظوری
کابینہ: انفراسٹرکچر سیکٹر میں پی پی پی اسکیم کی منظوری
https://1.bp.blogspot.com/-XRTc9-2oy7E/X6wD_pOrLeI/AAAAAAAAmC4/aMoLHhIW5MMGMvgyq03YgiN4RKEUwFYJgCLcBGAsYHQ/s320/61d13f97b164e77ac46897b01bf640e64e0c3301756938d63e92f45b61c7da2a_1.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-XRTc9-2oy7E/X6wD_pOrLeI/AAAAAAAAmC4/aMoLHhIW5MMGMvgyq03YgiN4RKEUwFYJgCLcBGAsYHQ/s72-c/61d13f97b164e77ac46897b01bf640e64e0c3301756938d63e92f45b61c7da2a_1.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_88.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/11/blog-post_88.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy