عرس زندہ شاہ مدار ہندوستان کے اول صوفی داعی اسلام حضرت سید بدیع الدین احمد قطب المدار رضی اللہ عنہ کا سالانہ عرس سراپا قدس کی تقریبات ور...
عرس زندہ شاہ مدار
ہندوستان کے اول صوفی داعی اسلام حضرت سید بدیع الدین احمد قطب المدار رضی اللہ عنہ کا سالانہ عرس سراپا قدس کی تقریبات ورسومات گائد لائن کا پالن کرتے ہوئے منعقد کی جائینگی
خانقاہ مداریہ دارالنور مکنپور شریف کے سہولویں سجادہ نشین پیر صوفی سید محمد مجیب الباقی مداری نے یہ خبر دی ہے کہ عرس مدار اعظم میں اس سال دورودراز سے آنے والے لوگوں کو مکنپور کے داخلی راستے پر ہی روک دیا جائیگا
اور سیمائیں سیل کردی جائینگیں
اور خانقاہ مداریہ میں درگاہ انتظامیہ کے جملہ کارکنان پوری ذمہ داری کے ساتھ تمام تر تقریبات میں شرکت کرکے حالات حاضرہ پر نظر جمائے رکھیں گے
16/17.جمادی الاول کے دنوں
میں سو لوگ ہی رسومات میں شامل رہینگے ولی عہد خانقاہ مداریہ سید ظفر مجیب مداری نے خبر نویس کو یہ جانکاری دی ہے کہ لوگ اس سال اپنے اپنے گھروں میں ہی نذرونیاز کا انتظام کریں اور گھر بیٹھ کر اپنی حاجات کو بوسیلہ قطب المدار رب تعالیٰ کی بارگاہ پیش کرکے مرادیں حاصل کریں
حکومت ہند کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنا اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی حفاظتی تدابیرسے آگاہ کراتے رہیں