مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

 ملزم رمیش اپادھیا ئے کی غیر موجودگی کی وجہ سے سماعت ملتوی عدالت نے استغاثہ کو عدالت میں مزید گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا ممبئی9 دسمبر مال...

 ملزم رمیش اپادھیا ئے کی غیر موجودگی کی وجہ سے سماعت ملتوی

عدالت نے استغاثہ کو عدالت میں مزید گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا
ممبئی9 دسمبر
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج یہاں خصوصی این آئی اے جج نے ملزم میجر رمیش اپادھیائے کی غیر موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی حالانکہ آج عدالت میں گواہی دینے کے لیئے ایک گواہ موجود تھا جو ملزم کے قبضہ سے لیپ ٹاپ ضبط کرتے وقت بطور پنچ موجود تھا۔
وکیل استغاثہ اویناس رسال نے عدالت کو بتایا کہ عدالت میں موجود سرکاری گواہ کی گواہی کے وقت ملزم کا عدالت میں موجود رہنا ضروری ہے جس کے بعد خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے نے ملزم میجررمیش اپادھیائے کا دفاع کرنے والے ایڈوکیٹ سدیپ پاسبولا کو حکم دیا کہ وہ 19 دسمبر کو ملزم کو عدالت میں حاضر رہنے کے لیئے کہے اور سرکاری گواہ کو بھی حکم دیا وہ 19 دسمبر کو صبح 11 بجے عدالت میں حاضر رہے۔
اسی درمیان خصوصی جج نے سرکاری وکیل کو حکم دیا کہ وہ عدالت میں کل کسی دوسرے گواہ کو پیش کرے۔
عیاں رہے کہ ملزم میجررمیش اپادھیائے نے ضمانت ملنے کے بعد اے ٹی ایس کی جانب سے ضبط کئے گئے لیپ ٹاپ کو عدالت کی اجازت سے حاصل کیا تھا جس کے متعلق گواہی دینے کے لیئے آج پنچ گواہ کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا لیکن ملزم کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت ملتوی ہوگئی۔
آج عدالت میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی غیر موجودگی میں اس کے وکلاء جے پی مشراء اورپرشانت مگو موجود تھے جبکہ ملزمین کرنل پروہت، سمیر کلکرنی بھی موجود تھے۔ بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم(جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) موجود تھے۔
ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے، ابتک 140 گواہوں کی گواہی عمل میں ا ٓچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-xVX-Tqx6QSM/X9HPwI4cuWI/AAAAAAAAmzg/42zbZaSDYBsdWlgWZJYQuf2t60VUB5hEACLcBGAsYHQ/s0/download.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-xVX-Tqx6QSM/X9HPwI4cuWI/AAAAAAAAmzg/42zbZaSDYBsdWlgWZJYQuf2t60VUB5hEACLcBGAsYHQ/s72-c/download.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/2008_10.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/2008_10.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy