مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

سرکاری گواہ نے عدالت میں ملزم اجئے راہیکر کی شناخت کی خصوصی جج نے ملزم کو معاملے کی ہر سماعت پر عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیا ممبئی11دسمبر...

سرکاری گواہ نے عدالت میں ملزم اجئے راہیکر کی شناخت کی

خصوصی جج نے ملزم کو معاملے کی ہر سماعت پر عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیا
ممبئی11دسمبر
مالیگاؤں 2
008 بم دھماکہ معاملہ میں گذشتہ کل یہاں خصوصی این آئی اے عدالت کے ججکے حکم پر سرکاری گواہ کو ایک ہزار روپیہ بھتہ دینے کے بعد آج عدالت میں ملزم اور اس کے وکیل نے حاضری دی اور سرکاری گواہ سے جرح کی۔
 ملزم اجئے ایکناتھ راہیکر کے وکیل آپٹے نے سرکاری گواہ پر الزام عائد کیا کہ وہ آج عدالت میں ملزم کے خلاف جھوٹی گواہی دے رہا ہے نیز وہ پولس کے لیئے ماضی میں بھی پنچ کا کام کرچکا ہے۔
اس سے قبل خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو  وکیل استغاثہ اویناس رسال کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سرکاری گواہ نے بتایا کہ سال 2008 میں ایک پولس افسرنے اسے کالا چوکی (ممبئی) بلایا تھا تاکہ بم دھماکہ کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کے قبضہ سے ضبط کیئے گئے موبائل فون اور دیگر اشیاء کا پنچ نامہ کرسکے۔
سرکاری گواہ نے آج عدالت میں ملزم اجئے راہیکر کے قبضہ سے ضبط موبائل اور دیگر اشیاء کی نشاندہی کی وہیں عدالت میں موجود ملزم کی شناخت بھی کی۔
ایڈوکیٹ آپٹے کی جرح کے بعد سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے وکیل جے پی مشراء نے بھی سرکاری گواہ سے جرح کی اور اس پر الزام عائد کیا کہ وہ اے ٹی ایس کا عادی پنچ ہے اور ماضی میں بھی اے ٹی ایس کے لیئے کام کرچکا ہے اور آج وہ عدالت میں پولس کے دباؤ میں جھوٹی گواہی دے رہا ہے جس سے سرکاری گواہ نے انکار کیا۔
سرکاری گواہ کی گواہی کے بعد  ملزم اجئے راہیکر کا دفاع کرنے والے ایڈوکیٹ آپٹے نے خصوصی جج سے گذارش کی کہ وہ ملزم کی عدالت میں روزانہ کی حاضری میں سہولت دیں کیونکہ ملزم اپنے گھر کا اکیلا کمانے والا اور اس کے اہل خانہ اسی پر منحصر ہیں۔
خصوصی جج نے ایڈوکیٹ آپٹے کی درخواست کو مستر د کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ہر دن عدالتی کارروائی کے وقت عدالت میں موجود رہنا ہوگا۔
دوران کارروائی عدالت میں  بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ارشد شیخ(جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) موجود تھے۔
آج کی عدالتی کارروائی کے بعد خصوصی جج نے استغاثہ کو حکم دیا کووہ 15 دسمبر کو کسی دوسرے سرکاری گواہ کو عدالت میں حاضر کرے۔
ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے، ابتک 141 گواہوں کی گواہی عمل میں ا ٓچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے لیکن ملزمین کے عدم تعاون کی وجہ سے مزید گواہوں کے بیانات کا اندراج ہونے میں تاخیر ہورہی ہے حالانکہ عدالت نے ملزمین کو سخت کارروائی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-jlYvJFiw00w/X9M9efPaXAI/AAAAAAAAm0Q/WZdCQcqcsIwXd_OvQOFeNl3lypFoY9XgQCLcBGAsYHQ/s320/malegaon-l1.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-jlYvJFiw00w/X9M9efPaXAI/AAAAAAAAm0Q/WZdCQcqcsIwXd_OvQOFeNl3lypFoY9XgQCLcBGAsYHQ/s72-c/malegaon-l1.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/2008_11.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/2008_11.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy