مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

 ملزم سدھاکر دھر دویدی کے قبضہ سے ضبط کیئے گئے لیپ ٹاپ کی  سرکاری گواہ نے شناخت کی اے ٹی ایس کے مطابق ملزم نے بم دھماکہ رچنے کی سازشی میٹنگو...

 ملزم سدھاکر دھر دویدی کے قبضہ سے ضبط کیئے گئے لیپ ٹاپ کی  سرکاری گواہ نے شناخت کی

اے ٹی ایس کے مطابق ملزم نے بم دھماکہ رچنے کی سازشی میٹنگو ں کی ریکارڈ نگ لیپ ٹاپ میں کی تھی
ممبئی15 دسمبر
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج گواہ نمبر 142 کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہی عمل میں آئی جس کے دوران گواہ نے ملزم سدھاکر دھر دویدی کے قبضہ سے ضبط لیپ ٹاپ، موبائل و دیگر الیکٹرانک اشیاء کے متعلق گواہی دی۔
 خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو  وکیل استغاثہ اویناس رسال کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سرکاری گواہ نے بتایا کہ سال 2008 میں ایک پولس افسرنے اسے کالا چوکی (ممبئی) بلایا تھا تاکہ بم دھماکہ کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کے قبضہ سے ضبط کیئے گئے لیپ ٹاپ،موبائل فون اور دیگر اشیاء کا پنچ نامہ کرسکے۔گواہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ پولس نے اس سے کہا تھا کہ ملزم کو لکھنؤ سے گرفتار کرکے لایا گیا ہے۔
 سرکاری گواہ نے عدالت میں ملزم کے قبضہ سے ضبط کیئے گئے لیپ ٹاپ کی شناخت کی جس میں مالیگاؤں میں بم دھماکہ رچنے کی سازشی میٹنگوں کی ریکارڈنگ موجود ہونے کا اے ٹی ایس نے چارج شیٹ میں دعوی کیا تھا۔
 سرکاری وکیل کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے کے بعد ملزم کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے عدالت نے گواہ سے جرح کرنے کے لیئے 4 جنوری کا دن مقرر کیا ہے۔
دوران کارروائی عدالت میں  بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ عادل شیخ(جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) موجود تھے۔
اسی درمیان این آئی اے نے فارینسک سائنس لیباریٹری FSLسے مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کے متعلق آرٹیکل کو عدالت میں لاکر جمع کیا جسے عدالت نے سیشن عدالت کے رجسٹرا ر کے پاس بھیج دیا۔واضح رہے کہ گذشتہ سماعت پر عدالت نے پانچ سالوں کا طویل عرصہ گذر جانے کے باجود آرٹیکل FSL  سے واپس نہ لانے پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد این آئی اے نے آج عدالت میں ایف ایس ایل سے آرٹیکل حاصل کرکے اسے عدالت میں جمع کرادیا۔
ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے، ابتک 142 گواہوں کی گواہی عمل میں ا ٓچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے لیکن ملزمین  اور ان کے وکلاء کے عدم تعاون کی وجہ سے مزید گواہوں کے بیانات کا اندراج ہونے میں تاخیر ہورہی ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-qLhwdJ53Y0o/X9itDEh-WuI/AAAAAAAAm6c/ZoUyHC82jJsOf0tzkMns6q6fhJZ1Q-TKACLcBGAsYHQ/s320/749631-sudhakardwivedi-sadhvipragyathakur-prasadpurohit-103118.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-qLhwdJ53Y0o/X9itDEh-WuI/AAAAAAAAm6c/ZoUyHC82jJsOf0tzkMns6q6fhJZ1Q-TKACLcBGAsYHQ/s72-c/749631-sudhakardwivedi-sadhvipragyathakur-prasadpurohit-103118.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/2008_15.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/2008_15.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy