مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

خصوصی جج نے سادھوی پرگیہ سنگھ کے وکیل سے سرکاری گواہ کو دو ہزار روپئے دینے کا حکم دیا ممبئی ہائی کورٹ نے کرنل پروہت کی پٹیشن پر سماعت ملتوی ...

خصوصی جج نے سادھوی پرگیہ سنگھ کے وکیل سے سرکاری گواہ کو دو ہزار روپئے دینے کا حکم دیا



ممبئی ہائی کورٹ نے کرنل پروہت کی پٹیشن پر سماعت ملتوی کردی
ممبئی3 دسمبر
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج یہاں خصوصی این آئی اے جج نے بھگوا ملزمین کے وکلاء کو حکم دیا کہ مالیگاؤں سے ممبئی گواہی کے لیئے آئے سرکاری گواہ کو دو ہزار روپئے اداکریں کیونکہ گواہ سے جرح نہ کرنے کی صورت میں گواہ کو ممبئی میں قیام کرنا پڑے گا۔
عدالت کے حکم کے باوجود آج عدالت میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت تین ملزم حاضر نہیں ہوئے جبکہ ملزمین کرنل پروہت  اور سمیر کلکرنی عدالت میں موجود تھے، سادھوی پرگیہ سنگھ اور دیگر غیر حاضر ملزمین کے وکلاء نے عدالت سے درخواست کی کہ بیرون ریاست ہونے کی وجہ سے ملزمین عدالت میں حاضر ہونے سے قاصر ہیں لیکن ملزمین کی غیر موجودگی میں دفاعی وکلاء عدالت میں حاضر رہیں گے۔
خصوصی این آئی اے عدالت کے جج  پی آرسٹرے نے سرکاری گواہ شکیل خلیفہ کوکل دوبارہ گواہی کے لیئے طلب کیا ہے جبکہ دفاعی وکلاء کو حکم دیا کہ وہ گواہ کو دو ہزار روپئے ادا کریں نیز عدالت نے دفاعی وکلاء سے کہا کہ وہ تمام ملزمین کی عدالت میں جلد از جلد حاضری کو یقینی بنائیں ورنہ عدالت سخت فیصلہ کرنے سے گریز نہیں کریگی۔
 اسی درمیان ممبئی ہائی کورٹ میں آج کرنل پروہت کیجانب سے اس کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی عرضداشت پر سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی کیونکہ کرنل پروہیت نے عدالت میں عذر پیش کیا کہ اس کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ موکل روہتگی بحث کریں گے جو کرونا کی وجہ سے دہلی سے ممبئی کا سفر کرنے سے قاصر ہیں۔
دوران کارروائی ممبئی ہائی کورٹ میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کی جانب سے بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے کے لیئے سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی کے علاوہ ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ہیتالی سیٹھ، ایڈوکیٹ کریتیکا اگروال ودیگر موجود تھے۔
اسی درمیان ملزم سمیر کلکرنی نے ممبئی سیشن عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور ملزم کرنل پروہت عدالت کا وقت برباد کررہے ہیں لہذا ان کی ضمانت منسوخ کرنا چاہئے۔
سمیر کلکرنی نے کہا کہ وہ روزانہ پونے سے ممبئی کاسفر کرتے ہیں تاکہ عدالتی کارروائی میں حصہ لے سکیں لیکن دیگر ملزمین کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عدالت کا قیمتی وقت برباد ہورہا ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-ppeQ-uHRsLg/X8jhLCH5XrI/AAAAAAAAmoM/-AU7vGiqtTMK8a-7MaaifWtXgCAzchcugCLcBGAsYHQ/s320/719566-malegaon-blasts-081818.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-ppeQ-uHRsLg/X8jhLCH5XrI/AAAAAAAAmoM/-AU7vGiqtTMK8a-7MaaifWtXgCAzchcugCLcBGAsYHQ/s72-c/719566-malegaon-blasts-081818.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/2008_3.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/2008_3.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy