علی گڑھ، 2 /دسمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بیگم عزیز النساء ہال میں سرسبز و شاداب ماحول فراہم کرنے کی aغرض سے وسیع پیمانے پر پ...
اور پروفیسر آصف شجاع موجود تھے۔
ڈاکٹر حمیدہ طارق نے ہال میں سرسبز و شاداب ماحول فراہم کرنے میں پرووسٹ اور ان کی ٹیم کے اراکین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سبزہ اور پیڑ پودے صحت مند ماحول پیدا کرتے ہیں اور صحت و ماحولیات کے لئے بہت ضروری ہیں۔
پروفیسر صبوحی خاں نے بتایا کہ بیگم عزیز النساء ہال میں ایک ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ نوشین اور ڈاکٹر سنبل رحمٰن (ماحولیات تحفظ کمیٹی، اے ایم یو ویمنس کلب) نے ہربل گارڈن میں موجود پودوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ مہمانوں نے ہربل گارڈن کا معائنہ کیا اور چند پودے بھی اپنے ہاتھوں سے لگائے۔
لٹریری و کلچرل وارڈن مس علیشا اِبکار نے اس موقع پر فطرت پر چند اشعار پیش کئے۔ پروگرام کے آخر میں رباب خان نے اظہار تشکر کیا۔ پروگرام کے انعقاد میں وارڈن ڈاکٹر زرین عمران، رفیدہ صدیقی، ڈاکٹر اشفیا نشاط، ڈاکٹر حشنود، منزہ نیاز اور نویلا نے تعاون کیا۔
قابل ذکر ہے کہ بیگم عزیز النساء ہال کا افتتاح 2019ء میں عمل میں آیا تھا۔ ابتداء سے ہی یہ کوشش کی گئی کہ ہال میں سرسبز و شاداب ماحول میسر ہو، اس لئے شجرکاری مہم کا خاص طور سے اہتمام کیا گیا ہے۔ اگست 2019میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے گئے تھے جس کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس کی موجودگی میں ہوا تھا۔ اس کے علاوہ 15/اگست 2020 ء کو پروفیسر شاہد علی صدیقی اور پروفیسر شجاع الدین کی موجودگی میں ایک ہزار سے زائد پودے لگائے گئے، جس میں مختلف پھلوں والے اور آرائشی پودے بھی شامل تھے۔