پنجاب بھون چنڈی گڑھ میں وزیر تعلیم کی صدارت میں ہوئی ریاستی مشاورتی بورڈ کی میٹنگ میں لیاگیافیصلہ جالندھر ،5 دسمبر(مظہر):بھاشا وبھاگ پنجاب...
پنجاب بھون چنڈی گڑھ میں وزیر تعلیم کی صدارت میں ہوئی ریاستی مشاورتی بورڈ کی میٹنگ میں لیاگیافیصلہ
جالندھر ،5 دسمبر(مظہر):بھاشا وبھاگ پنجاب کے ذریعے اردو ساہتیہ کے الگ الگ زمروں میں ادبی خدمات انجام دینے والے پنجاب کے سینئر پولیس آفیسر آئی جی فیاض فاروقی(آئی پی ایس) کی اردو شاعری کو سراہتے ہوئے پنجاب سرکار نے ''شرومنی ساہتیہ کار ایوارڈ''دینے کا اعلان کیاہے۔
پنجاب کے وزیرتعلیم ترپت راجندر سنگھ باجوہ کی صدارت میں ایوارڈز کا فیصلہ پنجاب بھون چنڈی گڑھ میں منعقدہ ریاستی مشاورتی بورڈ کے اجلاس میں کیاگیا۔
وزیر تعلیم ترپت سنگھ باجوہ نے کہاکہ شرومنی ساہتیہ ایوارڈ میں5لاکھ روپے، ایک میڈل، ایک توصیف نامہ اور ایک شال پرمشتمل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فیاض فاروقی کی شاعری میں انسانیت کی صدائیں بولتی ہیں۔انہوں نے اردو غزل کو احساس وشعور کی نئی سطح اور نیارس دیا۔فیاض فاروقی کی شاعری ، شخصیت اورخدمات پرملکی سطح پر انہیں کئی ایوارڈز مل چکے ہیں۔ اسی سال شاعر فیاض فاروقی کی کتاب ''کچھ چراغ مدھم سے…!کو پنجاب بھر کے اردو شاعروں میں بہترین شاعری کی کتاب کا انتخاب کیاگیاتھا اور انہیں بھاشا وبھاگ کی جانب سے ساحر لدھیانوی ایوارڈ دیاگیاتھا۔
اس کے علاوہ پنجاب سرکار نے جن دوسرے اردو داں کے ناموں کا اعلان کیاہے ان میں ندیم احمد ندیم ، ٹی این راج ،بی ڈی کالیہ ہمدم ، محمد بشیر اوررحمان اخترکے نام شامل ہیں۔