گورکھپور سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے میں نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی

 جمعیۃ علما ء طا رق قاسمی کی سزا کو عدالت عالیہ میں چیلنج کریگی: گلزار اعظمی ممبئی 22 دسمبر جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمی...

 جمعیۃ علما ء طا رق قاسمی کی سزا کو عدالت عالیہ میں چیلنج کریگی: گلزار اعظمی

ممبئی 22 دسمبر
جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے آج  یہاں ممبئی میں کہا کہ  گذشتہ کل یوپی کے گورکھپور شہر میں سال 2007 میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے میں ملزم حکیم طارق قاسمی کو سیشن عدالت نے جو عمر قید کی سزا سنائی ہے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
گورکھپور سلسلہ وار بم دھما کوں میں ماخوذ ملزم حکیم محمد طارق قاسمی کو گورکھپور ایڈیشنل جج نریندر کمار سنگھ کی  جان

ب سے دی گئی  عمر قید کی سزا پر دکھ اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے گلزار اعظمی نے کہا کہ عدالت میں جمعیۃعلماء کی جانب سے ایڈوکیٹ جلال الدین نے پیروی کی جس کے دوران 23 میں 7سرکاری گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہوچکے تھے نیز  نمیش کمیشن کی رپورٹ کے پیش نظرطارق قاسمی کی سزا ناقابل یقین ہے۔ سال 2013 میں اکھلیش یادو کی سربراہی والی سماج وادی حکومت نے ملزم طارق قاسمی کے خلاف قائم مقدمہ واپس لینے کے لیئے عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عدالت نے حکومت کی عرضداشت مسترد کردی تھی۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ لکھنؤ، فیض آباد اور بارہ بنکی مقدمات میں بھی نچلی عدالتوں نے حکیم طارق قاسمی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی جاچکی ہے نیز گورکھپور سیشن عدالت کے فیصلہ کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کیاجائے اس تعلق سے وکلاء کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ فیصلہ آنے کے بعد انہوں نے  طارق قاسمی کے لواحقین بالخصوص ان کے خسر مولانا اسلم قاسمی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ گھورکھپور عدالت کے فیصلہ کو جلد از جلد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 22 مئی 2007 کو گورکھپور شہر کے مختلف مقامات پر سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے جس میں چھ لوگ زخمی ہوئے تھے،دوران تفتیش یو پی پولس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے حکیم طارق قاسمی اور خالد مجاہد کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضہ سے آر ڈی ایکس، زندہ کارتوس، موبائل سیم کارڈ و دیگر چیزیں ضبط کرنے کا دعوی کیا تھا اور دونوں ملزمین کو حرکت الجہاد اور انڈین مجاہدین کا ممبر بتایا تھا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: گورکھپور سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے میں نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی
گورکھپور سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے میں نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی
https://1.bp.blogspot.com/-Y2wPZR72BnY/X-HU6svpAbI/AAAAAAAAnEI/AHiA0OMQMPoISpd1M3TJP84A9cd-WZSPQCLcBGAsYHQ/s320/Tariq-Qasmi.png
https://1.bp.blogspot.com/-Y2wPZR72BnY/X-HU6svpAbI/AAAAAAAAnEI/AHiA0OMQMPoISpd1M3TJP84A9cd-WZSPQCLcBGAsYHQ/s72-c/Tariq-Qasmi.png
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_419.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_419.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy