علی گڑھ، 17/دسمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے قیام کی سلور جبلی تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کالج احاطہ م...
علی گڑھ، 17/دسمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے قیام کی سلور جبلی تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کالج احاطہ میں کیا گیا۔ فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر راکیش بھارگو اور ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے بانی پرنسپل پروفیسر ایس ایچ ہاشمی اس موقع پر خصوصی طور سے موجود تھے۔ ڈینٹل کالج میں سال 2021ء کو سلور جبلی سال کے طور پر منایا جائے گا۔
کارگزار پرنسپل پروفیسر این ڈی گپتا نے ابتدائی
کلمات میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈینٹل کالج کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ایس ایچ ہاشمی نے کالج کے قیام کے ابتدائی ایام کا ذکر کرتے ہوئے اپنے تجربات بیان کئے۔ انھوں نے کہاکہ ڈینٹل کالج کا شاندار سفر جاری ہے اور نئی پیش رفت خوش آئند ہے۔ پروفیسر راکیش بھارگو نے ڈینٹل کالج میں نئے موضوعات میں پی جی کورس شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ طلبہ اور عملہ کے اراکین کو محنت و لگن سے اپنی مثبت سرگرمیاں جاری رکھنی ہوں گی تاکہ ڈینٹل کالج اور یونیورسٹی نئی اونچائیاں سر کرے۔
اس موقع پر کالج احاطہ میں شجرکاری بھی ہوئی۔ پروگرام میں تدریسی اور غیرتدریسی عملے کے اراکین اور طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔