ممبر آ ف پارلیمنٹ سیّد امتیاز جلیل صاحب اور ٹیچرس حلقہ کے آمدار وکرم کالے صاحب اور معزز مہما نان کے ہاتھوں سے 20 معلمین کو اعزاز۔۔۔ او...
ممبر آ ف پارلیمنٹ سیّد امتیاز جلیل صاحب اور ٹیچرس حلقہ کے آمدار وکرم کالے صاحب اور معزز مہما
نان کے ہاتھوں سے 20 معلمین کو اعزاز۔۔۔
نان کے ہاتھوں سے 20 معلمین کو اعزاز۔۔۔
اورنگ آباد۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہیپی ٹو ہیلپ فاونڈیشن کی جانب سے اساتذہ کے لئے عید میلاد نبی کے موقع پر ریاستی سطح کے مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، اس مقابلے میں فاتحین میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ، اور اساتذہ کو نمایاں کارکردگی انجام دینے کے لئے مثالی اساتذہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اورنگ آباد شہر کے کھاصدار سیّد امتیاز جلیل صاحب، بحیثیت مہمان خصوصی اورنگ آباد حلقہ کے ٹیچرس آمدار وکرم کالے صاحب، سینیر سائنٹسٹ ڈاکٹر فرقان دیوان صاحب، ہمارے سرپرست اور ہمارے مشیر اور پرنسپل ڈاکٹر سید نعیم ، پردیپ ویکھ سر، جگدیش بدوے،کامریڈ شیخ بابو صاحب،پربھاکر پاردھے و دیگر مہمان موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز سیّد آمینه کے تلاوت کلام پاک کے ساتھ ہوا ، جبکہ پروگرام کا اختتام (اختتام) قومی گیت یعنی راشٹرگیت پر ہوا۔
ریاستی سطح پر عید میلاد نبی کے موقع پر مضمون نویسی کے مقابلہ کے تمام فاتحین کو پہلا انعام ، بشری محمّد اسگر انصاری (اورنگ آباد) ، دوسرا انعام محرنساء نظامی (اورنگ آباد) اور تیسرا انعام مصباح ہاشمی (لاتو ر) کو ایک کتاب ، ایک ٹرافی اور سپاس نامہ اور نقد انعام دیا گیا۔ ممتاج جہان اکولہ، خان تزئین اورنگ آباد کو دو ترغیبی انعامات بھی دیئے گئے۔ اسکے بعد مثالی معلم ایوارڈ کی تقریب شروع ہوئی۔ مہانگر پالیكا اردو اسکول سے ٹیچر سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2020 گلنار تحصیلدار، ایم این پی مراٹھی اسکول سے فیروز پٹھان، خانگی اردو اسکول سے پٹھان نظیر، خانگی مراٹھی اسکول سے سنتا نگکرتی، اور ضلع پریشد اردو اسکول سے سعدیہ الطاف، مراٹھی ضلع پریشد اسکول سے عایشہ پروین ، شیریں مکبل کو آرٹس ٹیچر ایوارڈ اور مراٹھی اسکول سے انیرودھ پاٹل اور واحد شیخ کو بیسٹ اسپورٹس ٹیچر مراٹھی اور واحد شیخ کو مراٹھی اسکول سے بیسٹ اسپورٹس ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ضلع پریشد اردو اسکول سے ریاستی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لئے ڈاکٹر شہناز اوسکر عثماناباد ضلع کو اور مراٹھی ضلع پریشد اسکول سے تاناجی دیشمکھ کو دیا گیا۔ اور اس سال کا ریاستی مثالی معلم ایوارڈ خانگی مدارس سے سنہرا شیخ ممبئی کو دیا گیا۔ مراٹھی خانگی اسکول سے سیّد سلیمہ کو دیا گیا سبھی ایوارڈ یافتہ کو فاؤنڈیشن کی جانب سے شاندار ٹرافی، ایک سند اور ایک کتاب دیکر معزز مہمانان کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ پروگرام بھارت رتن مولانا آزاد ریسرچ سنٹر ، ٹی ، وی سنٹر ، اورنگ آباد میں جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ شروعات میں صدر شیخ عبدالرحیم صاحب نے فاؤنڈیشن کے اغرا ض و مقاصد اور کارکردگی بتائی اور سبھی مہمامانان ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن ہر ایک سرگرمی کی تعریف کی اور ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے صدر شیخ عبدالرحیم صاحب کی تمام کاوشو ں کو سراہا اور پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کیا۔ شفیق پٹھان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں اساتذہ ، اساتذہ دوست اور اہل خانہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
اس پروگرام کے بعد ، تمام اساتذہ ،دوست احباب طعام اور چائے سے لطف اندوز ہوئے۔ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے صدر شیخ عبدالرحیم ، شیخ شبیر ، شفیق پٹھان ، شیخ ظفر ،عرفان خان ، شیخ صابر ، شیخ الیاس ، شیخ شکور ، سندیپ پارہ ، شاہین ناز ، ہما خان ، صبا خان ، وغیرہ نے انتھک محنت کی ۔
" الحمداللہ مجھے فخر ہے کہ یہ پروگرام اللّه کے فضل و کرم سے کامیاب رہا ہے۔ اس سے ہمارے کاموں میں اضافہ ہوا ہے اور ہماری ہمت افزائی ہوئی ہے اور میں ہمیشہ ان اساتذہ اور دوستوں کا شکر گزار رہوں گا جنہوں نے ہماری مدد کی اور میں آپ کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر رہوں گا" شیخ عبدالرحیم۔