جودھپور میں منعقدہ عطیہ خون کیمپ میں ۰۰۳ نوجوانوں کے ذریعے ایثار کا عملی مظاہرہ جئے پور (نامہ نگار) کورونا کی وباء کے جاری رہتے ملک گیر سطح...
جودھپور میں منعقدہ عطیہ خون کیمپ میں ۰۰۳ نوجوانوں کے ذریعے ایثار کا عملی مظاہرہ
جئے پور (نامہ نگار) کورونا کی وباء کے جاری رہتے ملک گیر سطح پر بلڈ بینکوں اور اسپتالوں میں درپیش خون کی قلت دور کرنے کے لئے متعدد ریاستی حکومتوں، وزراء اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوام سے کی گئی درد مندانہ اپیل پر عاجلانہ اقدامات کرتے ہوئے آل انڈیا علم
اء بورڈ (رجسٹرڈ) کی معرفت راجستھان کے جودھپور شہر میں بلدیاتی اسٹور گیریج کے قریب بکرا منڈی روڈ پر دی رائل گروپ کے زیر اہتمام عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر تین سو نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ دے کر جذبہ انسانیت اور احساس سماجی ذمہ داری کا عملی ثبوت پیش کیا۔ کیمپ کے دوران رائل گروپ کے صدر وسیم اختر اور علماء بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری یوتھ ونگ نوشاد انصاری نے صحافیوں کو بتایا کہ منظم حکمت عملی اور سرگرم کوششوں کے تحت منعقدہ اس عطیہ خون کیمپ میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صبح ۰۱ بجے سے دھرم پورہ روڈ پر بلدیہ اسٹور گیریج میں عطیہ دہندگان کی قطار لگ گئی تھی۔ آل انڈیا علماء بورڈ (رجسٹرڈ) کے قومی جنرل سکریٹری وارث علی، راجستھان صدر رفیق گارنیٹ (جے پور) محمد سلیم (جنرل سکریٹری)، یوتھ ونگ کے قومی جنرل سکریٹری خورشیداحمد (جبل پور)، راجستھان کو آرڈینیٹر نفیسہ ناصر اور صلاح الدین (جودھپور) نے بہ نفس نفیس شریک ہوکرعطیہ دہندگان اور منتظمین کے جذبہ انسانیت کی ستائش کی جبکہ قومی نائب صدر و سینئر صحافی نایاب انصاری (اورنگ آباد، مہاراشٹر) نے دہلی، راجستھان سرحد پر جاری کسانون کے احتجاج کے پیش نظر بذریعے سڑک اپنے سفر کو ترک کرنے کے بعد ویڈیو کالنگ کے ذریعے بورڈ کے عہدیداران و اراکین سے کہا کہ انسانی زندگی کو بچانے کے لئے انھوں نے اپنا وقت اور محنت صرف کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی ہے اور یقینی طور پر اجر و ثواب کے حقدار بھی بنے ہیں۔ لہذا عین ضرورت کے وقت اور وبائی دور میں کی گئی انسانیت کی خدمت کی جتنی پذیرائی کی جائے کم ہے۔