۰۰۷/ صوفیائے کرام کے منتخب عمدہ کلام اورصوفیانہ اقوال اور ملفوظات و مکتوبات کا ایک ذخیرہ دستیاب ریختہ اب اردو دنیا می ں محتاج تعارف ...
۰۰۷/ صوفیائے کرام کے منتخب عمدہ کلام اورصوفیانہ اقوال اور ملفوظات و مکتوبات کا ایک ذخیرہ دستیاب
ریختہ اب اردو دنیا می
ں محتاج تعارف نہیں ہے، اس نے اپنے زمانہ قیام سے ہی اردو شائقین کی علمی تشنگی کو بجھانے اور اردو زبان کو ایک بڑے حلقہ تک پہنچانے میں جو سعی کی ہے اس سے سبھی واقف ہیں،صوفیائے کرام نے ہندوستان میں اردو زبان و ادب کے فروغ اورسماجی ہم آہنگی کوقائم کر نے میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کا ایک زریں باب ہے، موجودہ صورتحال اس بات کی سخت متقاضی ہے کہ صوفیا ئے کرام کے صلح وآشتی کے ان پیغامات کو عام کیا جائے اور سماجی تانے بانے کو مزید مستحکم بنایا جائے۔
صوفیا کے منتشرکلام کو یکجا کرنے اور انہیں عوام کی دسترس میں لانے کی غرض سے ریختہ فاؤنڈیشن (دہلی)نے ایک نئی ویب سائٹ ”صوفی نامہ“ (sufinama.org)کی رونمائی کی تھی،اب اس ویب سائٹ پر عرفانی کلام کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے، اس ویب سائٹ پر تقریباً ۰۰۷/صوفیائے کرام کے منتخب عمدہ کلام دستیاب ہیں،۰۱/ دس ہزار سے زائد ایسے اشعار ہیں جو تصوف میں دلچسپی رکھنے والے شائقین کے قلب وجگر کو گرم رکھیں گے،”صوفی نامہ‘‘میں صوفی اور سَنتوں کے عارفانہ کلام، اقوال و ارشادات،کتب و رسائل،قوالیاں، مقالات وحکایات، مکتوبات و ملفوظات، اعراس و محافل ا ور خانقاہ کی تفصیلات سمیت صوفیانہ ویڈیو موجود ہیں،ریختہ کی طرح اس ویب سائٹ کوبھی اردو، ہندی اور رومن رسم الخط میں تیار کیا گیا ہے۔
’’صوفی نامہ“ میں ہندی داں طبقہ کو خالقِ باری، مجمع البحرین، حکایت ملانصرالدین جیسی کلاسیک کتابیں پڑھنے کو مل جائیں گی، سَنت وانی کی شکل میں ہندی قارئین دوہا اور سبد کے علاوہ کچھ دوسری اصناف سے بھی باخبر ہوں گے جو اب تک عوام کی دسترس سے باہر تھیں۔
ڈاکٹر عبدالواسع نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ خواجہ حافظؔ، شیخ سعدیؔ،مولانا رومؔ، عمرخیامؔ، عبدرالرحمن جامیؔ اورمحمودؔ شبستری جیسے فارسی شعرا کے کلام سے جہاں شائقین کو ذہنی آسودگی حاصل ہوگی وہیں امیر خسروؔ، آسیؔ غازی پوری،بیدم ؔشاہ وارثی،اوگھٹؔ شاہ وارثی،ذہینؔ شاہ تاجی،صادقؔ دہلوی،شاہ محسنؔ داناپوری، میکشؔ اکبرآبادی،بیدلؔ، دارا شکوہ اور سرمد ؔکے علاوہ شاہ اکبرؔ دانا پوری جیسے سرکردہ صوفیوں کے کلام سے بھی انہیں قلبی تسکین ملے گی،میرابائی، کبیرصاحب،عبدالرحیم خانِ خاناں، دادوُ دیال،واجد، رَسکھان اور سہجو بھائی جیسے سنتوں کے دوہے اور وانیوں سے بھی محبان کے چہرے کھل اٹھیں گے، ویب سائٹ سے مفت لطف اندوزہونے کے لئے ”صوفی نامہ“ sufinama.org لاگ اِن کریں۔