اورنگ آباد میں مرزااسداللہ خان غالب کو ۳۲۲ویں سالگرہ پر یاد کیا گیا۔

 اورنگ آباد  27/ دسمبر مشہور شاعر مرزاسداللہ خان غالب کی ۳۲۲ ویں سالگرہ شہر کی مشہور سماجی و ادبی تنظیم ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے منا...

 اورنگ آباد  27/ دسمبر
مشہور شاعر مرزاسداللہ خان غالب کی ۳۲۲ ویں سالگرہ شہر کی مشہور سماجی و ادبی تنظیم ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے منائی گئی۔ فاؤنڈیشن کے دفتر واقع مرزا ورلڈ بک ہاؤس میں یہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو غالب کے کلام کو پڑھنے کے لیے مدعو کیا گیاتھا۔ نوجوانوں نے دیوان غالب میں سے اپنی پسندیدہ غزلیں اور اشعا ر کوبہترین انداز میں پیش کیا اور اس کی تشریح بھی پیش کی۔اس تقریب مشہور نقاد شمس الرحمن فاروقی کو ان کی خدما ت اور کارنامو ں کا تدکرہ کرتے ہوئے خراج ِعقید ت پیش کیا گیا۔ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہم نے شہر کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں جن میں ڈاکٹر س،انجنییرس اور علماء کرام کو مدعو کیاوہ دیوان غالب میں سے اپنا پسندید ہ غالب کا کوئی کلام سنائیں۔
 ندوی نے یہ بھی کہاکہ شوسل میڈیا کے اس دور میں غلط اشعار غالب کے نام پر پھیلائے جارہے ہیں اور بغیر کسی تحقیق کے انہیں شئیر کیاجارہا ہے،نوجوان غالب کی شاعری کو سمجھنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کوئی پلیٹ فارم دستیاب نہیں ہے،اس لیے ہم نے فاؤنڈیشن کے تحت یہ سلسلہ شروع کیا ہے،جہاں شعراء،ادباء اور مصنین و مشہور شخصیات کو ان کے یومِ پیدائش اور یوم ِ وفات پر یا د کیا جاتاہے۔
پروگرام میں ڈاکٹرسہیل ذکی الدین (اسسٹنٹ پروفیسر مراٹھواڑہ کالج آف ایجوکیشن) نے دیوان غالب میں سے پسندیدہ اشعار سنانے کے بعد خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غالب ایک آفاقی شاعر ہے اس کی شاعر ی نے کا ایک زمانہ دیوانہ ہے،اپنے کلام میں وحدانیت کے ساتھ زندگی کے مختلف مسائل کو جس انداز سے مرزا غالب نے پیش کیا ہے دنیا کہ شاید ہی کسی زبان کے شاعر پیش کیاہو۔ ڈاکٹر دلشادزیدی نے اپنے پسندید ہ غزل سناتے ہوئے اس کی بہترین انداز میں تشریح کر حاضرین کا دل جیت لیا۔ معز اقبال، ڈاکٹر اشفاق اقبال نے غالب کی شاعر ی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں میں غالب کے شاعری سمجھنے کا رجحان بڑھا ہے۔ مولانا انصار ناندی،مولانا فاروق اشاعتی نے بھی مختصر انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سہیل ذکی الدین کو P..h d کی ڈگر ی ملنے پر ان کا استقبال کیاگیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے مرزاطالب بیگ اور مرزاابوالحسن علی نے محنت کی ڈاکٹر اشفاق اقبال کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اورنگ آباد میں مرزااسداللہ خان غالب کو ۳۲۲ویں سالگرہ پر یاد کیا گیا۔
اورنگ آباد میں مرزااسداللہ خان غالب کو ۳۲۲ویں سالگرہ پر یاد کیا گیا۔
https://1.bp.blogspot.com/-dmJvQLRYIMk/X-iK_Hp8v_I/AAAAAAAAnLs/1ps3-Gv7J7gn-EojRX2Z_5g5JHtN_2FIQCLcBGAsYHQ/s320/galib.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-dmJvQLRYIMk/X-iK_Hp8v_I/AAAAAAAAnLs/1ps3-Gv7J7gn-EojRX2Z_5g5JHtN_2FIQCLcBGAsYHQ/s72-c/galib.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_543.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_543.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy