علی گڑھ، 28/دسمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم اور آئی پی ایس سید محمد افضل مرحوم کی تعزیت میں ایک جلسہ آفتاب ہال م...
علی گڑھ، 28/دسمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم اور آئی پی ایس سید محمد افضل مرحوم کی تعزیت میں ایک جلسہ آفتاب ہال میں منعقد کیا گیا، جس میں متعلقین و احباب نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ہال کے پرووسٹ مسٹر سلمان خلیل نے کہاکہ سید محمد افضل دوران طالب علمی کئی برس تک آفتاب ہال میں مقیم رہے تھے۔ انھوں نے سید محمد افضل صاحب نیک دل اور دوسروں کی ہمیشہ مدد کرنے والے انسان تھے۔ ان کے انتقال سے متعلقین کو
بہت صدمہ پہنچا ہے
تعزیتی جلسہ میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر ہال کے وارڈن اور عملہ کے اراکین سمیت مسٹر سید محمد طلحہ، ڈاکٹر لمے بن صابر، ڈاکٹر مامون رشید، مسٹر راشد عمران احمد خان، ڈاکٹر ذاکر حسین، ڈاکٹر محمد سہراب خان، ڈاکٹر محمد سلمان شاہ و دیگر افراد موجود تھے۔