دہشت گردی کا سامنے کرنے والے مسلم نوجوان کو بھتیجی کی شادی میں شرکت کرنیکی اجازت

عدالت نے پولس اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا ممبئی  24 دسمبر 13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے کا سامنا کررہے ایک مسلم نوجوان کو اس کی بھتی...

عدالت نے پولس اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا

ممبئی  24 دسمبر
13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے کا سامنا کررہے ایک مسلم نوجوان کو اس کی بھتیجی کی شادی میں شرکت کرنے کی سیشن عدالت نے مشروط اجازت دی ہے، اس سے قبل بھی سیشن عدالت نے ملزم کو اس کی والدہ کے انتقال کے موقع پرتجہیز و تدفین میں نہ صرف شرکت کرنے کی اجازت دی تھی،بلکہ سیکورٹی اخراجات(اسکارٹ چارجیز) بھی معاف کردیئے تھے۔
ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشدمدنی) کے دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی گلزار اعظمی نے ایڈوکیٹ شاہد ندیم کو ہدایت دی کہ ملزم کی بھتیجی کی شادی ہورہی ہے لہذا عدالت سے اجازت لینے کی کوشش کی جائے۔ 
گلزار اعظمی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے خصوصی مکوکا عدالت میں ایک عرضداشت داخل کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی بھتیجی کی شادی ہونے والی ہے اور ملزم کی خواہش ہے کہ وہ شادی میں شرکت کرے۔ لہذا عدالت کو چاہئے کہ وہ انسانی بنیادپر ملزم کو اس کی بھتیجی کی شادی میں شرکت کرنے کی اجازت دے اور ملزم کی بد ترمعاشی حالت کے مد نظر پولس بندوبست کے اخراجات بھی معاف کردینا چاہئے۔
حالانکہ اے ٹی ایس نے ملزم کی شادی میں شرکت کی عرضداشت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اگر ملزم کو شادی میں شرکت کی اجازت دی گئی تو وہ فرار ہونے کی کوشش کریگا اور یہ بھی ممکن ہیکہ وہ اس کے خلاف موجود ثبوت وشواہد مٹانے کی کوشش کرے۔
اے ٹی ایس کے اس جواز کی مخالفت کرتے ہوئے ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل بھی عدالت نے ملزم کو اس کی والدہ کی تدفین میں شرکت کی اجازت دی تھی جس کا ملزم نے کوئی غلط فائدہ نہیں اٹھایا تھا نیز ملزم کے قبرستان وزٹ کے تعلق سے منفی رپورٹ نہیں ملی تھی لہذا اے ٹی ایس کا اندیشہ کے ملزم فرار ہوجائے غیر واجبی ہے۔
فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد خصوصی مکوکا عدالت کے جج بھوسلے نے ملزم ہارون نائیک کو اس کی بھتیجی کی شادی میں شرکت کرنے کی مشروط اجازت دی، جج نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ملزم  اس کی بھتیجی کی شادی میں چند گھنٹوں کے لیئے شرکت کرسکتا ہے لیکن اس کے لیئے اسے پولس کے اخراجات برداشت کرنے ہونگے نیز اخراجات ایڈوانس میں بھرنے کی صورت میں ہی اسے پولس عملہ بذریعہ گاڑی شادی کے مقام پر لیکر جائیگا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: دہشت گردی کا سامنے کرنے والے مسلم نوجوان کو بھتیجی کی شادی میں شرکت کرنیکی اجازت
دہشت گردی کا سامنے کرنے والے مسلم نوجوان کو بھتیجی کی شادی میں شرکت کرنیکی اجازت
https://1.bp.blogspot.com/-ifTAUsn8bsk/X-SKcZW-7DI/AAAAAAAAnFg/_lf4T3UvTAYXRMpr8m5mFvrL56edjSxCgCLcBGAsYHQ/s0/images%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-ifTAUsn8bsk/X-SKcZW-7DI/AAAAAAAAnFg/_lf4T3UvTAYXRMpr8m5mFvrL56edjSxCgCLcBGAsYHQ/s72-c/images%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_638.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_638.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy